امارات میں شراب نوشی سمیت غير شادی شدہ جوڑوں کو ایک ساتھ رہنے کی اجازت مل گئی

جاسم محمد

محفلین
امارات میں شراب نوشی سمیت غير شادی شدہ جوڑوں کو ایک ساتھ رہنے کی اجازت مل گئی
ویب ڈیسک

November 08, 2020

متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں قوانین میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت شراب نوشی سمیت غير شادی شدہ جوڑوں کو ایک ساتھ رہنے کی اجازت ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسلامی پرسنل لاء میں غیر معمولی ترامیم کے بعد غیر شادی شدہ جوڑوں کو ایک ساتھ رہنے کی اجازت مل گئی ہےجب کہ 21 سال یا اس سے زائد عمرکے افراد کےلیے شراب نوشی اور فروخت پر سزائیں ختم کردی گئی ہیں۔

ترمیم شدہ قوانین کے بعد ’غیرت کے نام پر قتل‘ایک قابل گرفت جرم ہوگا جب کہ ایسے مردوں کے لیے سخت سے سخت سزا ہوگی جو خواتین کو کسی بھی طرح ہراساں کرتے ہیں۔

اماراتی حکومت کاکہنا ہےکہ قانونی اصلاحات دراصل ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے اور ’رواداری کے اصولوں‘ کو مستحکم کرنے کی کوششوں کاحصہ ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
یہ قانون سب کے لئے ہے یا صرف غیر ملکیوں کے لئے؟
خبروں سے واضح نہیں ہے۔ عین ممکن ہے صرف غیر ملکیوں کیلئے ہو۔ بعض اخبار لکھ رہے ہیں کہ ان کا اطلاق سب پر ہوگا۔ ٹائمز آف اسرائیل کی خبر
UAE criminalizes 'honor' killings and relaxes alcohol, cohabitation laws | The Times of Israel
 

شمشاد

لائبریرین
یعنی کہ قانونی طور پر بین الاقوامی شراب و شباب کا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔ بحرین تو غالباً پہلے سے ہے۔
 

بابا-جی

محفلین
اِس قانُون میں مُقامیوں اور غیر مُلکی آباد کاروں کے حوالے سے بظاہر کوئی تخصیص نہیں ہے۔ ویسے بھی، مُقامیوں کا حق تو پہلے ہے۔
 

وجی

لائبریرین
ہیں ؟؟

آپ کو شاید معلوم نہیں لیکن کئی سعودی متحدہ عرب امارات عیاشی کرنے آتے تھے اور ہیں
انکو تو کبھی کسی قانون نے نہیں پکڑا ۔

اور ساتھ رہنے والی بات تو بھائی ، معاشی بدحالی کے بعد توبہت سارے لوگ ایک ہی ولا میں رہ رہے تھے اس پر بھی کسی نے نہیں پکڑا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہی حال بحرین کا ہے۔ سمندر کے اوپر پُل بنا ہوا ہے جو کی 22 کلومیٹر لمبا ہے، آدھا سعودی عرب کی حدود میں ہے اور آدھا بحرین کی حدود میں ہے۔ درمیان میں دونوں ملکوں کے پاسپورٹ کنٹرول آفس ہیں۔

اختتام ہفتہ پر تو بحرین جانے والوں کا اتنا رش ہوتا ہے کہ تین سے چار گھنٹے تو کہیں نہیں گئے مہر لگوانے میں۔ اور پھر دو دن کے بعد واپسی پر بھی یہی حال ہوتا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
اِس قانُون میں مُقامیوں اور غیر مُلکی آباد کاروں کے حوالے سے بظاہر کوئی تخصیص نہیں ہے۔ ویسے بھی، مُقامیوں کا حق تو پہلے ہے۔
اسرائیل سے امن معاہدہ کے بعد یہ سب تو ہونا ہی تھا۔ دنیا بھر کے مسلمان ایک اسرائیل کو نیست و نابود کر تے رہے اور یہودیوں نے اتنے سارے اسرائیل مسلمان ممالک میں سے نکال لئے۔ عقل بڑی یا بھینس؟ :)
 

جاسم محمد

محفلین
یعنی کہ قانونی طور پر بین الاقوامی شراب و شباب کا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔ بحرین تو غالباً پہلے سے ہے۔
اب 21 سال کی عمر سے زائد کوئی بھی شخص شراب نوشی کر سکے گا۔ شادی سے قبل اکٹھے ساتھ رہ سکے گا۔ یہ سب تو یہاں یورپ کے قوانین ہیں۔
 
Top