الیکٹرک ، الیکٹرونکس معلومات درکارہے

آصف اثر

معطل
وولٹ برقی پوٹینشل کا یونٹ ہے

آسانی کے لیے اسے یوں سمجھا جا سکتا ہے کہ دو پوائنٹس کے درمیان چارج کے فرق سے برقی پوٹینشل پیدا ہوتا ہے۔ بیٹری کے منفی اور مثبت الیکٹروڈ کے درمیان چارج کے فرق کی وجہ سے اس سے برقی پوٹیشنل یعنی وولٹیج حاصل کی جاتی ہے۔ جب اس بیٹری کو کسی سرکٹ کے ساتھ جوڑا جاتا ہے تو اسی پوٹیشنل کی وجہ سے کرنٹ فلو کرتا ہے۔

وولٹ برقی دباؤ ہے اور کرنٹ برقی بہاؤ ۔ آپ کے گھر میں جو پانی والی ٹونٹی لگی ہے اُس سے پانی کے بہاؤ کا دارو مدار آپ کے گھر کی پانی والی ٹینکی کی اونچائی پر ہے ٹینکی جتنی اونچی ہو گی پانی پر دباؤ اُتنا زیادہ ہو گا اور فلو اُتنا ہی تیز ہو گا۔ ہماری گھریلو برقی اشیاء 220 وولٹ کے برقی دباؤ پر کام کرتی ہیں۔

وولٹ
یہ وہ توانائی ہے جو ایک الیکٹرون ایک وولٹ کے برقی دباو (وولٹیج) کے تحت فاصلہ طے کر کے حاصل کرتا ہے، یہ وہ دباو ہوتا ہے جسکی وجہ سے بجلی رواں ہوتی ہے یا آسان الفاظ میں یہ وہ دھکا ہوتا ہے جو الیکٹرون کو بہنے پر مجبور کرتا ہے، وولٹ توانائی ناپنے کی اکائی ہے اسے V سے ظاہر کرتے ہیں۔ پاکستان میں سپلائی وولٹیج 220 سے 240 وولٹ تک ہوتے ہیں۔

الیکٹرانکس میں کافی دماغ سوزی کے بعد بھی وولٹ سمجھ نہیں آیا۔ اگر وولٹ دباؤ ہے یا برقی پوٹینشل تو یہ کہا اور کیسے پیدا ہوتا ہے۔ یہ بات سمجھ نہیں آرہی۔
 

آوازِ دوست

محفلین
پوٹینشل ڈیفرنس گوگل کریں کوئی نہ کوئی چیز آپ کے معیار کی مل ہی جائے گی یہ کونسیپٹ کرنٹ یا برقی بہاؤاور مزاحمت کے ساتھ مل کرجو ٹرائی اینگل بناتا ہے اُس سے زیادہ بہتر طور پر قابلِ فہم ہو جاتا ہے۔
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

معذرت کے ساتھ یہ اردو کا مضمون نہیں جو ہر کوئی گوگل سے پڑھ کے سمجھ جائے کہ جب تک اس پر علم نہ حاصل کیا ہو۔ مزید بیسک الیکٹرک پر دو فارمولے ہیں ایک وولٹ پر اور دوسرا پاور پر، اس کا ٹرائی اینگل سے کوئی تعلق نہیں بلکہ آسانی کے لئے اسے ٹرائی اینگل سے سمجھانے کے لئے استعمال کیا گیا ھے اگر آپ چاہیں تو ٹرائی انیگل ختم کر کے دونوں کو گلوب میں بھی پیش کیا جا سکتا ھے۔

FormulaWheelElectronics.gif

کسی بھی ایک چیز کی ویلیو معلوم کرنی ہو تو ہمارے پاس دو کی ویلیو ہونی ضروی ھے اسے اسی کی مدد سے نکالا جاتا ھے۔

ہمیں گھر میں جو سپلائی وولٹیج حاصل ہو رہے ہیں وہ سٹپ ڈاؤن ٹرانسفارمر سے ملتے ہیں، یہ ٹرانسفارمر ہمیں اپنے علاقہ کے کسی پولز پر لگا ہوا آسانی سے دیکھا جا سکتا ھے، جسے 11 ہزار وولٹس کی سپلائی مل رہی ہوتی ھے اور یہ آگے 3 فیز پر ہر 2 میں 400 وولٹس دے رہا ہوتا ھے جو ہر سنگل فیز پر لائن اور نیوٹرل سے 220 سے 240 وولٹس ملتے ہیں۔ خیال رہے ہر 3 فیز پر 440 وولٹس یا 600 وولٹس یا 660 وولٹس کہنا درست نہیں کیونکہ ہر 2 فیز پر 400 وولٹ ملتے ہیں۔

ہمیں وولٹیج سپلائی کہاں سے اور کیسے حاصل ہوتی ھے نیچے دی گئی تصویر سے سمجھ سکتے ہیں۔

image15_large.jpg

باقی تجربہ کے لئے وولٹ ہم لیمو اور آلو سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

والسلام
 

کعنان

محفلین
بجلی چاہے وہ گھروں میں استعمال ہونے والی "اے سی" ہو یا بچوں کے کھلونوں اور موبائل فونز میں استعمال کی جانے والی "ڈی سی" ہو، الیکٹرونز یا برقیوں کی نقل و حرکت سے بحث کرتی ہے۔ یہ الیکٹرون دیگر ذرّات کے ساتھ مل کر ایٹم کی تکمیل کرتے ہیں اور الیکٹرونز کی یہی نقل و حرکت برقی رو پیدا کرتی ہے۔ یہ برقی رو قمقمے کو روشن کرتی ہے، ہیٹر میں حرارت پیدا کرتی ہے یا کسی انجن کو چلانے کا سبب بنتی ہے۔

مقناطیس کے کمالات
ایک چرواھے کے ھاتھوں دریافت سے لے کر اب تک، مقناطیسیت نے ھماری بھرپور توجہ حاصل کی ھوئی ھے۔ اور اب تو یہ گویا انسانی تہذیب کی بنیادوں میں سے ایک ھے۔ اگر واقع ہی شوق رکھتے ہیں تو یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔

 

محمد امین

لائبریرین
اس کو اس طرح سمجھ لیں کہ گھر کی پانی کی ٹنکی جو چھت پر ہوتی ہے اس میں پانی بھرا ہوا ہے تو یہ وولٹ ہے۔ جب آپ نلکے کھولتے ہیں تو "ریززٹینس" یعنی مزاحمت کم کرتے ہیں تو پانی بہنا شروع ہوتا ہے۔ پانی کا بہنا کرنٹ سمجھ لیں اور ہمیشہ پانی زیادہ اونچائی یعنی زیادہ پوٹینشیئل سے کم اونچائی یعنی کم پوٹینشیئل کی طرف سفر کرتا ہے۔

بس اسی طرح بیٹری میں الیکٹرون موجود ہوتے ہیں جو کہ راستہ ملنے پر یعنی سرکٹ مکمل ہونے پر کرنٹ کی صورت میں موصل کے اندر سفر کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ جتنے زیادہ الیکٹرون ہونگے اتنا ہی زیادہ وولٹیج ہوگا اور پھر ریززٹنس کے حساب سے اتنا ہی کرنٹ ہوگا۔

واضح رہے، ریززٹنس وولٹیج کے لیے نہیں ہوتی، کرنٹ کے لیے ہوتی ہے۔ جس طرح آپ نلکا کتنا کھولتے ہیں اس سے ٹنکی میں موجود پانی کے پوٹینشیئل پر فرق نہیں پڑتا بلکہ نلکے سے نکلے والی دھار کی مقدار پر فرق پڑتا ہے۔

امید ہے میں نے جلدی میں کوئی غلطی نہیں کی ہوگی سمجھانے میں۔

آصف اثر
 

محمد امین

لائبریرین
میں نے اوپر والی بات بیٹری کے حوالے سے سمجھائی ہے۔ کوشش کروں گا کہ کمرشل سپلائی والی اے سی بجلی کے بارے میں بھی لکھوں، تھوڑا کی بورڈ سست چل رہا ہے یہاں۔۔۔
 
Top