الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

ذہین کون ہے؟

  • مریم افتخار

    Votes: 24 58.5%
  • محب علوی

    Votes: 17 41.5%

  • Total voters
    41
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

رومی

لائبریرین
نہ ووٹ دیتے ہیں نہ لیتے ہیں یہ پہلا ووٹ ہے جو ہم نے آدھا آدھا کیا، مطلب سیاسی ووٹ دیا۔
ہاہاہا سیاسی ووٹ۔۔۔
ایک بار ہماری ٹیم الیکشن کے دوران وزٹ پر تھی دو امیدوار ایک ووٹر کی وجہ سے جھگڑ رہے تھے وہ ووٹر اچانک سے گیا اور ووٹ کاسٹ کر آیا اور کہا بھائی لڑیں مت دونوں کو آدھا آدھا ووٹ ڈال آیا ہوں۔
 
مریم افتخار دور دور سے لڑی میں جھانک رہی ہیں۔ لگتا ہے کہ عوام سے کیے گئے سب وعدے بھول جانے کے چکر میں ہیں۔ محب علوی بھی یوں غائب ہوئے کہ جیسے الیکشن ہارنے ہی کے انتظار میں تھے
چند اموات اور بیٹے کے ٹانکوں کی وجہ سے غیر حاضری رہی۔
 
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ آپ کیسے ہیں؟ اور بیٹے کا اب کیا حال ہے؟
میں آج کل تو تیمارداری میں مصروف ہوں۔ بیٹے کے ٹانکے کھلے ہیں مگر ابھی پٹیاں جاری ہیں۔ امید ہے کہ اس ہفتے کافی بہتر ہو جائے گا۔
 
میں آج کل تو تیمارداری میں مصروف ہوں۔ بیٹے کے ٹانکے کھلے ہیں مگر ابھی پٹیاں جاری ہیں۔ امید ہے کہ اس ہفتے کافی بہتر ہو جائے گا۔
بیٹے کے لیے دعاگو ہوں، اللہ تعالی اسے جلد از جلد مکمل شفایاب کریں اور آپ کے گھرانے پر اپنی رحمت کا سایہ رکھیں۔ آمین۔
 

سیما علی

لائبریرین
چند اموات اور بیٹے کے ٹانکوں کی وجہ سے غیر حاضری رہی۔
خیر یت بیٹے کو کیا ہوا محب اللہ جلد صحت عطا فرمائے آمین
بیٹے کے لئے دعائیں پروردگار کے حضور دعا ہے آپکو اور آپکے گھر والوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔آمین
 
Top