الیکشن 2013 - جو ہونا تھا ہو گیا اب آگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پردیسی

محفلین
شام 7 سے رات بارہ بجے ؟ اس وقت تو پل پر اندھیرا ہوتا ہے استاد جی :grin:
جناب یہ بات ٹھیک ہے کہ ہم نے مکس پرورش پائی ہے لیکن پاکستان کے حالات سے اتنی بے خبری تو نہیں ہے ۔ ہاں میں چند دنوں گھنٹوں یا پھر ہفتوں کے دوران بہت مصروف ہوتا ہوں اور مجھے سوچنے کا وقت کم ہی ملتا ہے ۔
رہی بات کیبل کی تو یہ میرا خواب ہی رہا کہ کبھی ایک دن کیبل دیکھوں بیٹھ کر :grin: میں نے کبھی زندگی میں شاید ہی 1 یا 2 گھنٹے کیبل دیکھی ہو اور مجھے اعتراف ہے کہ میں نے کبھی کیبل ٹی وی کو خؤد سے چینل تبدیل کرنے کا جرم ابھی تک نہیں کیا ہاں ایک بار ٹی وی اٹھا کر پھینک رہا تھا تو کچھ شرفا نے گلاس رکھ کر ہمیں پکڑ لیا :grin:

اور نا ہی موبائیل کا مزہ چکھ سکے جب ساری دنیا موبائلوں سے اپنی زندگی کا مزہ کیش کر رہی تھی ہم دور سمندر پار پڑھ رہے تھے یا کام کر رہے تھے :( اور جب ہم پاکستان سے گئے تھے تب موبائیل نہیں تھے ۔ اپنی زندگی کی اس نان انجوائمنٹ پر ہمیں ساری زندگی افسوس رہے گا ۔ جب وقت تھا ہم جھک مار کر بیٹھے رہے اور پھر اٹھ کر نکاح کر لیا لو جی :cautious:
سنسر شپ سے بچنے کے لیے آپ کا اشارہ ہی کافی ہوتا ہے ہم معنی پہنا دیتے ہیں:biggrin:
چلو برادر جو ہو گیا زندگی کے ساتھ اچھا ہوا اور آپ اچھے رہے ۔۔۔ ہمیں دیکھو سب کچھ کیا ، دیکھا ۔۔۔ پر اب سوچتے ہیں کہ جھک ماری ۔۔۔بھولے ہی رہتے تو اچھا تھا۔
بھائی جی آگاہی جو ہوتی ہے نا ۔۔بس وہی مار دیتی ہے ۔۔۔ بھولا بندہ بھلا مانس ہوتا ہے اور چالاک بن مانس
 

arifkarim

معطل
سب سے پہلے زرداری ٹولے سے جان چھڑائیں جیسے ہی ان کی مدت ختم ہو چاروں گورنر اور صدر کچھ مخلص اور ایماندار لوگوں کو بنایا جائے
ہاہاہا۔ اچھا لطیفہ ہے۔ یہ کچھ مخلص اور ایماندار لوگ اگر پہلے مل سکتے تو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا! :grin:

تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر اور مشاورت سے چلا جائے نا کہ ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچ اور رگڑے لگا کرملک کو درپیش چیلنجز کا ٹھنڈے دل سے حقیقت پسندانہ حل سوچا جائے
سوچا جائے؟ یعنی ابھی بھی یہ سوچنا باقی ہے کہ ملک کو درپیش لامتناہی مسائل سے کیسے نبٹنا چاہئے؟ یہ کام تو الیکشن سے قبل ہونا چاہئے تھا! اسی پر تو تمام سیاسی جماعتوں کو ووٹ پڑا ہے۔ آپ بھی حد کر دیتے ہیں کبھی کبھار! :eek:

عوام کی جو سب سے بڑی مشکلیں ہیں ان کو سامنے رکھ کر اگر کام کیا جائے تو بے شک آپ کوئی میگا یادگار چیز نا بنوائیں عوام آپکو ووٹ دے گی ۔ لوڈ شیڈنگ اور بد امنی اس وقت ٹاپ پر ہین عوام پس کر رہ گئی ہین ان میں
یہ سب لمبے مسائل ہیں جنکا مؤثر اور دائمی حل بھی ایک عرصہ دراز کی کامیاب حکمت عملی اور ثابت قدمی کے بعد ہی ممکن ہوگا۔ یہ کام 4 سال میں ٹھیک ہونے والے نہیں ہیں جنکو بگڑنے میں 60 سال لگے ہیں۔ :daydreaming:

جتنا جلدی ہو سکے شارٹ اور لانگ ٹرم پر بجلی کے مسئلے کا حل نکالا جائے اور حل نکالتے وقت یاد رکھا جائے کہ پہلے ہی ہمارا فیول بل 30 ارب ڈالر ہو چکا ہے ہم کما کما کر صرف تیل والے ملکوں کو نہیں دے سکتے۔ اس لیے شارٹ ٹرم ہمسایہ ممالک سے سرپلس بجلی خرید کر اور لانگ ٹرم پن سولر اور ونڈ انرجی کے بڑے منصوبے بنائے جائیں اگر آپ نے لوڈ شیڈنگ مار دی تو آپ نے عوام کے دل جیت لیے بلکہ اگلے الیکشن کے لیے بھی پکا کام کر لیا ۔ عوام کی روزی روٹی سکون نیند سب اس بجلی نے حرام کر رکھی ہے اور اس پر آپکو جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا بہت ہی جارہانہ انداز میں
جناب! ناروے جیسے امیرِترین تیل، بجلی اور ہوا سے مالا مال ملک میں بھی شمسی یا ہوا کی توانائی کو عملی اور معاشی طور پر لمبے عرصہ کیلئے استعمال کرنا ممکن نہیں ہے! ہاں البتہ اگر کوئلے کے ذخائر پر ٹھیک طریقے سے سرمایہ کاری کی جائے تو چین کی طرح یہ بجلی کا مسئلہ پاکستان میں حل ہو سکتا ہے، سستے داموں میں:
http://en.wikipedia.org/wiki/Coal_in_China#Electricity_generation

دوسرا حل جوہری توانائی ہے جو کہ بیرونی سرمایہ کاری کے بعد پاکستان کی تمام توانائی کے مسائل کو حل کر سکتا ہے:
http://en.wikipedia.org/wiki/Nuclear_power_in_Pakistan#Pakistan_nuclear_power_reactors
تیل، گیس، ہوا اور شمسی توانائی سے پاکستان جیسے غریب ملک میں سستی بجلی نہیں بن سکتی!
 

ساجد

محفلین
گینگ ؟ یہ کام تو ریٹائرڈ ہو کر کرتے ہین نا :D ویسے وہ سوزوکی چھیننا ہمارے لیے شرم کی بات ہے کیونکہ اس سے سستی صرف گدھا گاڑی ہے جو ہم مستقبل مین چھینے گے ۔ اتنی سستی چیز کون چھینے بھائی جان
اب پاکستان میں مرسڈیز اور بی ایم ڈبلیو بھی کافی ہے۔ بزنس Extend کیا جا سکتا ہے ، تم حامی تو بھرو جوان۔:)
 

عسکری

معطل
لو جی میاں صاحب نے میری شقوں کی خلاف ورزی کی شروعات کر دی ہیں وہی راگ سنا رہے ہیں جو سن سن کر 5 سال سے ہم پک گئے تھے خزانہ خالی ورثے کے مسائل والا
942620_638616222833375_1721803443_n.jpg
 
Top