الیکشن کمیشن کا این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم

جاسم محمد

محفلین
الیکشن کمیشن کا این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
2147690-ElectionCommissionPakistan-1614239649-339-640x480.jpg

حلقہ این اے 75 میں پولنگ 18 مارچ کو ہوگی، چیف الیکشن کمشنر۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں حلقہ این اے 75 ڈسکہ سے متعلق سماعت ہوئی، تحریک انصاف کے نامزد امیدوار علی اسجد ملہی نے اپنے وکیل علی ظفر کے ذریعے مؤقف پیش کیا کہ فائرنگ ہر الیکشن میں ہوتی ہے اس لئے شکایت نہیں کی، ہر علاقہ کے ووٹرز کی مرضی ہے ووٹ ڈالیں یا نہ ڈالیں، حلقے میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگی ہوئی نہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا۔

وکیل علی ظفر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بطور لیڈر کہا تھا 20 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ انتخابات پر اعتراض نہیں، بطور امیدوار علی اسجد ملہی کو دوبارہ پولنگ پر اعتراض ہے، عدالت این اے 75 کا انتخابی نتیجہ جاری کرے۔

(ن) لیگ کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے متنازع 20 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کا فرانزک آڈٹ کرانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پورے حلقہ میں فائرنگ ہوئی، فائرنگ کرنے والا جو بھی ہو ووٹرز حراساں ہوئے، پہلی بار ایسا الیکشن کمیشن آیا ہے جو سچ بول رہا ہے۔

وکیل (ن) لیگ نے کہا کہ الیکشن کمیشن پورے انتخابی عمل کا جائزہ لینے کیلئے بااختیار ہے، انتخابی عمل کیساتھ شرمناک فراڈ کیا گیا، پریذائڈنگ افسران کے موبائل اور پولیس کے وائرلیس ایک ساتھ بند ہوگئے، الیکشن کمیشن جمہوریت کا محافظ ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عام انتخابات میں بھی فارم 45 کا مسئلہ سامنے آیا تھا، تاہم ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کو فارم 45 نہ ملنے کی شکایت نہیں آئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے حلقہ این اے 75 ڈسکہ سے متعلق سماعت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے مختصر فیصلے میں ریمارکس دیئے ہیں کہ 19 فروری کو ضمنی انتخاب میں لڑائی جھگڑے اور تشدد ہوا، فائرنگ کی گئی جس کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور ماحول خراب ہوگیا، ووٹر کو حق رائے دہی کیلئے آزادنہ و سازگار ماحول فراہم نہیں کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حلقے میں صاف، شفاف، منصفانہ انتخاب نہیں ہوسکا، فائرنگ کے واقعات کرکے ووٹرز کو ڈرایا دھمکایا گیا، الیکشن ایکٹ کی شق 9 کے تحت الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہیں، جب کہ حلقے میں 18 مارچ کو دوبارہ الیکشن ہوں گے۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پرتشدد واقعات ہوئے، دو جماعتوں کی فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے تھے، جب کہ 20 پریزائیڈنگ افسران پولنگ بیگز کے ہمراہ لاپتہ ہوگئے، جو اگلے روز صبح 6 بجے آر او دفتر پہنچے تھے۔
 
جاسم محمد

محفلین
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عام انتخابات میں بھی فارم 45 کا مسئلہ سامنے آیا تھا، تاہم ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کو فارم 45 نہ ملنے کی شکایت نہیں آئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے حلقہ این اے 75 ڈسکہ سے متعلق سماعت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔
تحریک انصاف والے اگر فارم 45 پیش کر دیتے تو تنازعہ ختم ہوجاتا۔ بہرحال اب دوبارہ الیکشن کی تیاری کریں۔
 
جاسم محمد

محفلین
کل آپکی مریم چورنی اپنے استاد پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن کمیشن کو فکسڈ میچ قرار دے رہی تھی۔ آج اسی الیکشن کمیشن کی تعریفیں کر رہی ہیں۔ اتنی منافقت کہاں سے سیکھی ہے؟
 
حکومتی لفافی میڈیا نے خبر کی باقی ماندہ تفصیلات شائع نہیں کیں۔ ڈان نے اسے نمایاں جگہ دی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے جو دبڑدوز کیا ہے اس کی تفصیلات حاضر ہیں۔ بشکریہ ڈان نیوز آزاد اخبار۔

"ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او سیالکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی معطلی کا حکم
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو ضمنی انتخابات کے دوران اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر 4 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور حکومت پنجاب کو حکم دیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید لاشاری، ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) سیالکوٹ حسن اسد علوی، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آصف حسین اور ڈسکہ و سمبڑیال کے ڈی ایس پیز کو معطل کیا جائے اور انہیں کسی الیکشن ڈیوٹی پر مامور نہیں کیا جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ ان تمام افراد کے خلاف الیکشن کمیشن خود انکوائری کرے گا یا وفاقی حکومت یا صوبائی حکومت کو انکوائری کرانے کا حکم دے گا، جس کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ رینج کو ان کے موجودہ عہدوں سے تبدیل کرکے گوجرانوالہ ڈویژن سے باہر بھیجنے کی ہدایت کی"
 
الیکشن کمیشن اعلامیہ:
EvE3oz6VoAUgm3U
 
جاسم محمد

محفلین
حکومتی لفافی میڈیا نے خبر کی باقی ماندہ تفصیلات شائع نہیں کیں۔ ڈان نے اسے نمایاں جگہ دی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے جو دبڑدوز کیا ہے اس کی تفصیلات حاضر ہیں۔ بشکریہ ڈان نیوز آزاد اخبار۔
آئندہ کسی الیکشن میں گولی چلی، پولنگ اسٹیشن پر ہلڑ بازی ہوئی یا پولنگ کا عمل سست ہوا، الیکشن کے بعد پولنگ کا عملہ غائب ہوا یا تاخیر سے آر او کے دفتر پہنچا تو وہاں الیکشن اپنے آپ کالعدم قرار پائے گا۔ پاکستان میں الیکشنز کی شفافیت کیلئے یہ انقلابی قدم ہے اگر سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے اس تاریخی فیصلہ میں بھنگ نہ ڈال دے۔
تحریک انصاف کا ڈسکہ ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان - ایکسپریس اردو
 
خلائی مخلوق نے آئی جی سندھ اغواء کے ذریعے کپتان کو جو تعلیم دی تھی، کپتان نے ڈسکہ میں اس آموختہ کو دہراکر اچھے شاگرد ہونے کا ثبوت فراہم کیا۔
#صاف-چلی-شفاف-چلی
 
جاسم محمد

محفلین
خلائی مخلوق نے آئی جی سندھ اغواء کے ذریعے کپتان کو جو تعلیم دی تھی، کپتان نے ڈسکہ میں اس آموختہ کو دہراکر اچھے شاگرد ہونے کا ثبوت فراہم کیا۔ #صاف-چلی-شفاف-چلی
ایجنسیاں اتنی فل پروف نہیں ہوتی۔ دھند کا بہانہ تو سمجھ میں آتا ہے پر موبائل فون کی بیٹریاں ایک ساتھ ختم ہوجانا انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ پھر تحریک انصاف تمام پولنگ اسٹیشن کا فارم 45 بھی پیش نہ کر سکی۔ اس پر ری الیکشن ہی بننا تھا۔
 
جاسم محمد

محفلین
الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی فرمائش پر ان لوگوں کو بھی ہٹانا شروع کر دیا ہے جن کا ڈسکہ الیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔
اب ہوگا ملک میں صاف شفاف الیکشن۔ اب ہوگا ملک خلائی مخلوق سے آزاد۔
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ رینج کو ان کے موجودہ عہدوں سے تبدیل کرکے گوجرانوالہ ڈویژن سے باہر بھیجنے کی ہدایت کی
 
جاسم محمد

محفلین
خلائی مخلوق نے آئی جی سندھ اغواء کے ذریعے کپتان کو جو تعلیم دی تھی، کپتان نے ڈسکہ میں اس آموختہ کو دہراکر اچھے شاگرد ہونے کا ثبوت فراہم کیا۔
#صاف-چلی-شفاف-چلی
الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی فرمائش پر ان لوگوں کو بھی ہٹانا شروع کر دیا ہے جن کا ڈسکہ الیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔
ن لیگ کی فرمائش پر الیکشن کمیشن کا سرکاری افسران ہٹانا غیر قانونی ہے۔ تحریک انصاف حکومت نے یہ فیصلہ بھی عدالت میں چیلنج کر دیا۔

حکومت کا ڈسکہ الیکشن میں افسران کیخلاف کارروائی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک 7 منٹ پہلے
2148207-firdous-1614345008-493-640x480.jpg

وزیراعظم نے قانونی لائحہ عمل کی منظوری دے دی۔

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے میں انتظامی آفیسرز کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور میں وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی جس میں علی ظفر ایڈووکیٹ اور ڈسکہ میں پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی بھی شریک ہوئے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے بارے میں وزیر اعظم کو بریف کیا اور قانونی ٹیم نے وزیر اعظم کو آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آفیسرز کے خلاف اس نوعیت کی کارروائی کا اختیار نہیں۔

حکومت نے قانونی ٹیم کی رائے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چینلج کرنے کا فیصلہ کیا اور وزیراعظم نے قانونی لائحہ عمل کی منظوری دے دی۔

تحریک انصاف لاہور ہائیکورٹ میں دو پٹیشنز دائر کرے گی جس میں سے ایک میں الیکشن کمیشن کے دوبارہ انتخاب کو چیلنج کیا جائے گا اور دوسری میں آفیسرز کے خلاف کارروائی کے فیصلے کو بھی چیلنج کیا جائے گا۔
 
Top