الیکشن کمیشن: بیرون ملک مقیم پاکستانی اب ووٹ ڈال سکتے ہیں

جاسم محمد

محفلین
الیکشن کمیشن: بیرون ملک مقیم پاکستانی اب ووٹ ڈال سکتے ہیں
_103246491_040ebc99-2b98-4464-b1be-f0f2700df4c1.jpg

پاکستان کے الیکشن کمیشن کے مطابق سمندر پار پاکستانی اب اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔
جمعے کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ وہ سمندر پار پاکستانی جن کا تعلق ان حلقوں سے ہے جہاں ضمنی انتخاب منعقد ہونا ہے وہ مورخہ 14 اکتوبر کو انٹرنیٹ کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔
بیرون ملک ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے جمعے کی شب بارہ بجے سے لے کر اگلے پندرہ دن تک یعنی 15 ستمبر تک اپنی آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
_103246486_ce1eaec4-3d3a-4ce8-8062-3c76c1d2cbb1.jpg


الیکشن کمیشن کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے کمپیوٹر یا موبائل کے ذریعے اوور سیز پاکستانیوں کے لیے مخصوص ویب سائٹ پر جا کر اپنے شناختی کارڈ کے نمبر اور اپنے پتے کے ذریعے سائن اِن کرنے کے بعد اپنی ای میل پر آنے والے پِن کوڈ کے ذریعے اپنی تصدیق کروائیں گے۔
سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کا وقت بھی پاکستان کے معیاری وقت کے تحت ہی ہو گا یعنی جب پاکستان میں صبح آٹھ بجیں گے تو دنیا بھر میں موجود پاکستانی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آن لائن ہو سکیں گے اور شام پانچ کے بعد ایسا ممکن نہیں ہو گا۔

انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے ووٹر ہونے کی تصدیق کروانے کے لیے اس پتے پر کلک کیا جا سکتا ہے لیکن یہ سسٹم پاکستان میں مقامی وقت کے مطابق شب بارہ بجے سے فعال ہو گا۔ iVoting - Internet Voting for Overseas Pakistanis
_103246488_3a5cbb39-67a5-4b05-836c-b740eada0010.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
اچھا پائلٹ پراجیکٹ ہے جسے آئندہ جنرل الیکشن میں تمام حلقوں کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔
 

زیک

مسافر
  • Possess National Identity Card for Overseas Pakistani (NICOP)
  • Possess Pakistan Machine Readable Passport (MRP)
  • Are a Registered voter in the below mentioned constituencies
یعنی ووٹ کرنا ممکن نہیں
 
یہ وہ حلقے ہیں جہاں ضمنی الیکشن ہو رہا- آپکا ویسے ووٹ کدھر ہے؟


  • Possess National Identity Card for Overseas Pakistani (NICOP)
  • Possess Pakistan Machine Readable Passport (MRP)
  • Are a Registered voter in the below mentioned constituencies
یعنی ووٹ کرنا ممکن نہیں


یہ تحریکِ انصاف کا وعدہ نہیں جناب ضد تھی وہ یہ سمجھتے ہیں اکثریت اوورسیز پاکستانی ان کے ساتھ خیر لگ جاؤ گا پتہ چھیتی-
 

زیک

مسافر
یہ وہ حلقے ہیں جہاں ضمنی الیکشن ہو رہا- آپکا ویسے ووٹ کدھر ہے؟
میرے اسلام آباد کے پرانے ایڈریس والے حلقے میں ضمنی انتخاب نہیں ہو رہا۔

یہ بھی علم نہیں کہ آج وہاں سے جانے کے 21 سال بعد ووٹ بھی رجسٹر ہے یا نہیں۔ اس ساری سکیم میں ووٹ رجسٹر کرنے کا کہیں ذکر نہیں ہے بلکہ یہ شرط ہے کہ ووٹ پہلے سے رجسٹر ہو۔

نہ ہی پاکستانی مشین ریڈیبل پاسپورٹ ہے۔
 
Top