الیکشن اور نوجوان

ہر بندہ مجھے یہی کہہ رہا ہے کہ مایوس کن خیالات ہیں تمھارے۔۔۔ پر مجھے ایسا ہی محسوس ہوتا ہے کہ کوئی بھی خاص تبدیلی نہیں آنے والی وہی لوگ ہیں کچھ نئے لوگ ہوں شاید پر جو پرانے لوگ ہیں وہ بہت بااثر ہیں۔۔۔ اور خاص کر کراچی میں تو کچھ بھی نیا ہونے کی امید نظر نہیں آتی۔۔۔ جب ہر روز بم دھماکے ہم دیکھیں گے تو مایوسی ہی روح کا حصہ بن جائے گی۔۔۔ ۔۔
پاکستانی سیاست ہمارا موضوع نہیں لیکن عمومی بات یہ ہے بٹیا رانی کہ حقیقت پسند ہونا اور بہلاؤں میں آکر خوابوں اور توقعات کے عظیم محل نہ کھڑا کرنا بہت اچھی بات ہے۔ لیکن مایوس کن باتیں کرنا بھی اچھی بات نہیں، اس لیے نہیں کہ آپ کے خدشات غلط ہیں بلکہ اس لیے کہ مایوس کن خیالات کا اظہار مزید مایوسیاں جنم دیتا ہے۔ آپ نے رائے شماری کے نظام میں غلیظ ہتھکنڈوں اور با رسوخ افراد کے طرز عمل کے حوالے سے جو رائے دی ہے، اتفاق سے یہ افسوسناک حد تک سچ ہے۔۔۔ خاص کر اخلاقی طور پر تباہ معاشروں میں!
 
ملائکہ

محفلین

جی صحیح کہا
 
ملائکہ

محفلین
ویسے آپس کی بات ہے کہ یہ تصویر تو پاکستان ہسٹوریکل سوسائٹی کی کانفرنس کی ہے:p ۔۔۔ آرٹیکل میرے کلاس فیلو نے لکھا ہے اس لئے اس نے یہ لگا دی کیونکہ جن لوگوں کے رائے دی ہے وہ سب اس تصویر میں ہیں
 
ملائکہ

محفلین
ویسے ان حالات میں تو ایسے خیالات آنا قدرتی بات ہے۔ لیکن امید کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے۔ یہ میں آپ کو یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ تحریک انصاف کے فعال ہونے سے ملکی سیاست میں خوش کن تبدیلی آئی ہے۔ اب اس بات کا انتظار ہے کہ وہ تبدیلی ہماری زندگیوں میں بھی اجاگر ہو۔ :)
میں نے بھی دیکھا ہے کافی لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے اس دفع مگر کچھ لوگ تو آزمائے ہوئے کو ہی ووٹ دیں گے پڑھے لکھے لوگوں کا حال یہ ہے تو بندہ کیا کرے
 
سید ذیشان

محفلین
میں نے بھی دیکھا ہے کافی لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے اس دفع مگر کچھ لوگ تو آزمائے ہوئے کو ہی ووٹ دیں گے پڑھے لکھے لوگوں کا حال یہ ہے تو بندہ کیا کرے

پی ٹی آئی کی کچھ پالیسیوں کے میں خود بھی خلاف ہوں، جن میں سر فہرست دہشت گردی پر پالیسی ہے۔ میں نے جو بات کی اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ پی ٹی آئی جیتے گی یا نہیں، اس سے قطع نظر، یہ ایک پولیٹیکل فورس بن کر ابھری ہے اور باقی پارٹیوں میں بھی اس سے تبدیلی آئے گی۔ ان کو یہ معلوم ہو جائے گا کہ اب پرانے طرز پر سیاست نہیں چلے گی کیونکہ لوگ اس سے مطمئن نہیں ہیں۔
 
نیلم

محفلین
ویسے مجھے لگتا ہے عمران خان کراچی کے لیے شائد ہی کچھ کریں وہ تو ایم کیو ایم کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بول رہا جب اُس نے کراچی جلسہ کیا تھا تب بھی اُس نے الطاف حسین کے بارے میں ایک لفظ نہیں کہا تھا ،اور جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے نواز شریف کے دور حکومت میں کراچی کے حالات پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا تھا جب ایم کیو ایم کے گیٹ تک اُکھار کے پھینک دیےگئے تھے جن سے اُنہوں نے اپنے ایریاز کو کور کیئے ہوئے تھے ،،
https://www.facebook.com/photo.php?v=613448718684723&set=vb.377113562318241&type=2&theater
 
422069_444769638946608_1774198568_n_zps8eefcce1.jpg

آج کے ڈیلی ٹائمز کے اس آرٹیکل میں میری رائے شامل ہے الیکشن کے بارے میں۔۔۔ اور میں بھی ہوں سیدھے ہاتھ سے تیسرے نمبر پر کھڑی ہوئی:)
تمہاری صورت تو تمہارے اوتار والی بلی سے بہت ملتی ہے:)
 
Top