الکھ نگری ۔۔۔تبصرہ،تجاویز،استفسار

دوست

محفلین
ماشاءاللہ۔
اللہ نظر بد سے بچائے۔ بڑے لمبے لمبے ہاتھ مار رہی ہیں آپ شگفتہ۔
لیکن یہ لکھی کیسے جائے گی۔
علی پور کا ایلی کی طرح؟؟
میرا خیال ہے ابھی وہ شروع ہوئی ہے۔ شاید ایک ماہ تو لگ ہی جائے اسے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

شاکر ، آپ سب نے یہ خواب ہی ایسا دیکھا تھا کہ عمل کے میدان میں اس کے لئے ہر اگلا قدم کم ہی لگتا ہے۔ ضخیم کتب کو برقیانے کے لئے ایک ذرا مختلف تجربہ کرنا مقصود ہے کہ لائبریری کو lag فیز سے نکال کر log فیز میں لے جانا ہے ۔

نبیل بھائی، برقیانے کے لئے تمام بندوبست

ماوراء ، آپ کی خواہش محترم ہے۔ آپ الکھ نگری اسکین کروا کر اس پر کام شروع کیجئے۔ تجربے کے لئے بک شیلف میں ایک اور ضخیم انتخاب موجود ہے۔
 
شگفتہ کچھ رحم کریں ماورا پر اور لائبریری ٹیم پر بھی ، علی پور کا ایلی کا بوجھ تو سہہ لینے دیں ابھی پھر کبھی الکھ نگری کا سوچیں گے باقی اگر ماورا تیار ہیں تو کیا کہنے :lol:
 

ماوراء

محفلین
جمال صاحب نے یہ کتاب سکین کرنی تھی۔ ابھی تو علی پور ہم نے شروع کی ہے تو میں نے سوچا کہ ابھی یہی بہت ہے۔ اس لیے الکھ نگری رہنے دیتے ہیں۔ لیکن جمال صاحب نے یہ کتاب ویسے بھی سکین کرنی ہے۔ اس لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے سکین ہو جائے گی۔



محب! مجھ پر کیوں رحم کریں۔ میں نے تو سوچا کہ اگلی نسلوں کے لیے الکھ نگری سکین کر کے محفوظ کر لیتے ہیں۔ویسے مجھے تو شک ہے کہ علی پور کی ایلی بھی بہت (بہت) ٹائم لے گی۔ (خدانخواستہ) :D
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
شگفتہ کچھ رحم کریں ماورا پر اور لائبریری ٹیم پر بھی ، علی پور کا ایلی کا بوجھ تو سہہ لینے دیں ابھی پھر کبھی الکھ نگری کا سوچیں گے باقی اگر ماورا تیار ہیں تو کیا کہنے :lol:

السلام علیکم

دراصل یہ ایک مختلف تجربہ ہے اس کی ذمہ داری علی پُور کا ایلی کی ٹیم یا دوسرے افراد پر نہیں

اب اس تجربے کے لئے الکھ نگری کی بجائے شہاب نامہ کو منتخب کیا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
شگفتہ تم بھئ پہیلیاں بجھانا چھوڑ دو٫کئ بار تم نے سنسنی پیدا کی ہے لیکن پھر اصل دھماکہ نہیں کیا، یا مجھے اس کی آواز نہیں پہنچی؟؟ اب کیا پلان ہے شہاب نامہ کے سلسلے میں؟
اور یہ الکھ نگری کس کی کتاب ہے؟ عرصے سے میں پاکستانی ادب سے نابلد ہوں اس لئے پوچھ رہا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
علی پور کا ایلی پارٹ ٹو = الکھ نگری (اس میں کوئی کردار فرضی نام سے نہیں، سب حقیقی ہیں) :oops:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی

ایک اپڈیٹ الکھ نگری کی بھی دے دیں تو بہتر۔ کیا اس کی برقی تکمیل علی پور کا ایلی کے ساتھ نہ ہو جائے
 
Top