الواداع

ناعمہ عزیز

لائبریرین
یہ سچ ہے تمھارے جانے سے
کوئی فرق نہیں آئے گا
صبح سے شام وہی
شام سے رات وہی
وقت کے پاؤں میں کون بیڑیاں پہنائے گا ؟
ایف ایم پر تمھاری جگہ کوئی اور آ جائے گا
وہ بولے گا یونہی اور بولتا چلا جائے گا
یادوں کی کتاب پر اک گرد سی پڑ جائے گی
اسے کون ہٹائے گا ؟؟؟
وقت کب رکتا ہے!!
کیا زندگی بدلتی ہے ؟؟
نہیں کچھ بھی نہیں ہو گا
یہ سب یوں چلتا جائے گا
یہ جو ہم ہیں دعوے دار
کہ کریں گے تمکو یاد
اس میں شک نہیں کوئی
پر یادوں کے سمندر میں
ٹھہراؤ سا آ جائے گا
مگر آج
رات کے اس پہر
وقت کا اک سچ میں بھی کہوں
ہم یہ آواز یہاں سن سکیں یا نا مگر
یقین جانو
دعاؤں کی روانی میں
تمھارا نام آئے گا
یہ ہم سب کا وعدہ ہے
کہ صبح و شام آ ئے گا۔۔۔۔
از ناعمہ عزیز
آر جے محمد احمد لالہ کے نام جن کا پروگرام ایف ایم پر میں نے ڈیڑھ سال پابندی سے سنا ، ان کی صوفی ازم پر نالج اور ان کا بولنے کا بڑا قدرتی انداز جس نے مجھے ان کا پروگرام سننے پر ہر بار مجبور کیا۔۔۔ وہ ایگری کلچر یونیورسٹی میں اپنی پڑھائی کی غرض سے مقیم تھے اور پھر جب ان کی پڑھائی مکمل ہوئی تو ان کو اپنے شہر لاہور لوٹ کر جانا تھا، ان کو الوداع کہنے کے لئے کچھ لفظوں کو اکٹھا کر کے یوں پرونے کی کوشش کی ۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
بہت خوب ہدیہ تہنیت
" نیک کمائی " سدا زندہ رکھتی ہے ۔۔۔۔ بلاشبہ
بہت سی دعاؤں بھری داد ۔۔۔۔ اس سادگی بھرے خلوص سے مہکتے کلام پر ۔۔۔
 
Top