اللہ کی راہ میں جہاد (امام شامل رحمہ اللہ ) کا روسی جرنیل کو منہ توڑ جواب

mohsin iqbal

محفلین
تمام مسلمان دوستوں کو السلامُ علیکم

روسی استبداد کے خلاف سالہا سال تک برسرِ پیکار رہنے والے عالمِ اسلام کے عظیم چھاپہ مار کمان دان رہنما امام شامل رحمۃ اللہ علیہ کو روسی جرنیل وارنسٹوف نے ستمبر 1844ء میں قفقار پہنچ کر ایک خط لکھا کہ تم پانچ لفظوں اطاعت، فرماں برداری، ماتحتی، باج گزاری اور درخواست میں سے جو چاہو منتخب کرلو۔اس کے جواب میں امام شامل رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا:

وارنسٹوف مجھے تمہارے شہنشاہ پر ترس آتا ہے کہ وہ تم جیسے بوڑھے اور از کار رفتہ نام نہاد جرنیل کا سہارا لینے پر مجبور ہوگیا ہے۔ اگر تم حقیقی جرنیل ہوتے تو تمہیں یہ علم ضرور ہوتا کہ ایک سپہ سالار دوسرے سپہ سالار سے کس طرح بات کرتا ہے۔ تمہیں تواتنا بھی علم نہیں کہ سپاہی گفتگو کا آغاز تلوار تلوار سے کرتا ہے۔ زبان کے استعمال کی نوبت اس وقت آتی ہے جب تلوار غالب یا عاجز آجائے۔ تمہاری اطلاع کے لئے یہ عرض ہے کہ قفقاز میں کوئی یہ نہیں جانتا کہ وارنسٹوف کس چڑیا کا نام ہے۔ مگر ایک نام ایسا ہے جسے صرف جنوبی روس ہی میں نہیں پورے روس میں، پورے قفقاز میں ہر کوئی جانتا ہے۔ تمہارے وزیروں، جرنیلوں ، افسروں اور سپاہیوں کے قبر ستاتوں میں مدفون لاکھوں لوگوں کی روحیں بھی اس نام سے واقف ہیں اور یہ نام ہے

(شامل)

ہاں ہم خیر مہذب ضرور ہیں کیونکہ

ہم دوسروں کے ملک پر قبضہ نہیں کرتے

ہم دوسروں کو اپنا غلام نہیں بناتے

ہم مخالفوں کے باغات، کھیتاں اور گھرنذرِ آتش نہیں کرتے اور ان کے کنویں بند کرکے پیاس سے نہیں تڑپاتے

ہم کسی فانی انسان کو اپنا خداوند ، آقا اور اپنی زندگیوں کا مالک نہیں تسلیم کرتے

ہم غیر مہذب ہیں کیونکہ

ہمارے یہاں ماتحتوں کی بیویاں اپنے اعلیٰ افسروں کی بانہوں میں نہیں جھولتیں

ہمارے یہاں غریب مائیں اپنی چھاتیاں اپنے آقاؤں کے کتوں کے منہ میں نہیں دیتیں ہمارے یہاں آقاؤں کے خادم اپنے آقاؤں کے کتوں کو گرمی پہنچانے کے لئے ساری رات اپنی گود میں لے کر نہیں بیٹھتے،

وارنسٹوف!

تم نے کہا ہے کہ میں پانچ الفاظ میں ایک لفظ منتخب کرلوں۔ میں تمہارے پانچوں الفاظ مسترد کرتا ہوں۔ میرے منتخب کردہ پانچ الفاظ یہ ہیں۔۔۔۔۔

اللہ کی راہ میں جہاد۔
 
Top