***اللہ تعالٰی کے اسماءحسنٰی***

ف۔قدوسی

محفلین
حصن حصین
حدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول‌اللہ صلی‌اللہ‌علیہ‌وسلم نے ارشاد فرمایا کہ:۔
اللہ تعالٰی کے اسماءحسنٰی جن کے ساتھ دعا مانگنے کا ہمیں حکم دیا گیا ہے نناوے نام ہیں۔جو شخص ان کا احاطہ کرلےگا(یعنی یاد کرلے گااور پڑھتا رہے گا) وہ جنت میں داخل ہوگا۔ (اسی حدیث کے دوسرے الفاظ میں یہ ہے)جو کوئی ان کو حفظ کرلے گا(اور برابر پڑھتا رہے گا) وہ ضرور جنت میں داخل ہوگا۔

قرآن مجید:

وَلِلّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا وَذَرُواْ الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي أَسْمَآئِهِ سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُواْ يَعْمَلُونَ :
اور اللہ ہی کے لئے اچھے اچھے نام ہیں، سو اسے ان ناموں سے پکارا کرو اور ایسے لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں میں حق سے انحراف کرتے ہیں، عنقریب انہیں ان (اعمالِ بد) کی سزا دی جائے گی جن کا وہ ارتکاب کرتے ہیں۔



جب ان اسماء کی تلاوت کرنا چاہیں تو اس طرح شروع کریں۔ ھواللہ‌الذی لاالہ الا ھوالرّحمٰن الرحیم آخر تک مسلسل پڑھتے چلے جائیں۔ ہر اسم کے آخری اسم پر پیش پڑھیں اور دوسرے اسم سے ملادیں۔ جس اسم پر سانس لینے کے لئے رکیں اس کو نہ ملائیں۔ اور دوسرا اسم اَل سے شروع کریں۔اگر کسی ایک اسم کا وظیفہ پڑھیں تو تو شروع میں یا کا اضافہ کردیں۔ مثلاً الرّحمٰن کا وظیفہ پڑھنا ہو تو یارحمٰن پڑھیں۔ یَاالرّحمٰن نہ پڑھیں۔ اسی طرح تمام اسماء کو سمجھ لیجئے ۔۔۔۔۔۔۔۔


اللہ: (خدا کا نام)
جو شخص روزانہ ایک ہزار مرتبہ یااللہ پڑھیگا انشااللہ
اس کے دل سے تمام شکوک و شبہات دور ہوجائیں گے۔ جو لاعلاج مریض بکثرت
یااللہ کا ورد رکھے اور اس کے بعد شفا کی دعا مانگے اس کو شفا کامل نصیب ہوگی
۔۔۔۔



 

ف۔قدوسی

محفلین

الرّحمٰن: (بےحد رحم کرنیوالا)


جو شخص روزانہ ہرنماز کے بعد 100 سو مرتبہ یارحمٰن پڑھیگا
اس کے دل سے انشااللہ ہرقسم کی سختی اور غفلت دور ہوجائگی ۔۔۔۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
الرّحیم: (بڑا مہربان)
جو شخص روزانہ ہر نماز کے بعد 100 مرتبہ یارحیم پڑھے گا تمام دنیاوی
آفتوں سے انشااللہ محفوظ رہے گااور تمام مخلوق ان پر مہربان ہوجائے گی۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
الملک: (حقیقی بادشاہ)
جو شخص روزانہ صبح کی نماز کے بعد یا ملک
کثرت سے پڑھا کرے گا اللہ تعالٰی اسے غنی کردینگے۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
القدوس: (برائیوں سے پاک ذات)
جو شخص روزانہ زوال کے بعد اس اسم مبارک کو کثرت
سے پڑھیگا انشااللہ اس کا دل روحانی امراض سے پاک ہوجائے گا۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
السّلام: (بےعیب ذات)
جو شخص کثرت سے اس اسم مبارک کو پڑھتا رہے گاانشااللہ تمام آفتوں سے محفوظ رہے گا۔
جو شخص 115 مرتبہ یہ اسم پڑھ کر بیمار پر دم کرےگا اللہ تعالی اس کو صحت و شفا عطافرمائیں گے۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
بہت اچھا سلسلہ شروع کیا فاطمہ ماشا اللہ۔۔۔ ساتھ اگر حوالہ بھی دیں کہ کیا یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے یا اللہ کا؟؟ تب بات مکمل ہو گی۔۔جزاک اللہ خیرا۔۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
المؤمن: (امن و ایمان دینے والا)
جوشخص کسی خوف کے وقت 630 مرتبہ اس اسم مبارک
کو پڑھے گاانشااللہ ہرطرح کے خوف اور نقصان سے محفوظ رہے گا۔
جوشخص اس اسم مبارک کو پڑھے یا لکھ کر پاس رکھے اس کا
ظاہر و باطن اللہ تعالٰی کی امان میں رہے گا۔۔۔۔
 

arifkarim

معطل
السلام علیکم۔۔۔
بہت اچھا سلسلہ شروع کیا فاطمہ ماشا اللہ۔۔۔ ساتھ اگر حوالہ بھی دیں کہ کیا یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے یا اللہ کا؟؟ تب بات مکمل ہو گی۔۔جزاک اللہ خیرا۔۔

اسلامی عقائد کی رو سے آنحضورؐ کا ہر فرمان، اللہ کا فرمان ہے!
 

ف۔قدوسی

محفلین
المھیمن: (نگہبان)

جو شخص غسل کرکے دو رکعت نماز پڑھے اور صدق دل سے سو
مرتبہ یہ اسم پڑھیں اللہ تعالٰی اس کا ظاہر و باطن پاک فرما دینگے۔
اور جو شخص 115 مرتبہ پڑھے تو انشااللہ پوشیدہ چیزوں پر مطلع ہو۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
العزیز: (سب پر غالب)
جو شخص چالیس دن تک چالیس مرتبہ
اس اسم کو پڑھے گا اللہ تعالٰی اس کو معزز اور مستغنی بنادیں گے۔
جو شخص نماز فجر کے بعد اکتالیس مرتبہ پڑھتا
رہے وہ انشااللہ کسی کا محتاج نہ ہو اورعزت پائے گا۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
الجبّار: (سب سے زبردست)

جو شخص روزانہ صبح و شام 226 مرتبہ اس اسم کو پڑھیگا انشااللہ ظالموں کے ظلم وقہر سے محفوظ رہےگا۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
المتکبر: (بڑائی اور بزرگی والا)

جو شخص کثرت سے اس اسم کا ورد رکھے گا اللہ تعالٰی اسے عزت اور بڑائی عطا فرمائیں گے ۔
اور اگر ہر کام کے ابتدا میں یہ اسم بکثرت پڑھے تو انشااللہ اس میں کامیاب ہوگا۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
الخالق: (پیدا کرنے والا)
جو شخص سات روز تک متواتر سو مرتبہ اس اسم کو پڑھے گا انشااللہ تمام آفتوں سے محفوظ رہے گا۔
جو شخص ہمیشہ یہ اسم پڑھتا رہےگا تو اس کا چہرہ منور ہوجاتا ہے ۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
الغفار:۔ (درگزر اور پردہ پوشی کرنے والا)
جو شخص نماز جمعہ کے بعد سو مرتبہ اس اسم کو پڑھا کرے گا۔انشااللہ اس پر مغفرت کے آثار ظاہرہونے لگیں گے اور جو شخص نماز عصر کے بعد روزانہ یاغفاراغفرلی پڑھےگا اللہ اس کو انشاءاللہ بخشے ہوئے لوگوںکے زمرہ میں داخل کرےگا۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
القھار:۔ (سب کو اپنے قابو میں رکھنے والا)
جو شخص دنیا کی محبت میں گرفتارہووہ کثرت سے اس اسم کو پرھے تو انشاءاللہ دنیا کا محبت اس کے دل سے جا تی رہے گی اوراللہ کی محبت پیدا ہو جائے گی۔
 
Top