اللہ تبارک وتعالی نے فرمایا ہم اس بات کے اس سے زیادہ حقدار ہیں

Wasiq Khan

محفلین
عن أبي مسعود قال
قال رسول الله صلی الله عليه وسلم
حوسب رجل ممن کان قبلکم فلم يوجد له من الخير شي
إلا أنه کان يخالط الناس وکان موسرا
فکان يأمر غلمانه أن يتجاوزوا عن المعسر قال
قال الله عز وجل
نحن أحق بذلک منه تجاوزوا عنه



سیدنا ابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
تم سے پہلے آدمیوں میں سے ایک آدمی کا حساب لیا گیا
تو اس کے پاس لوگوں میں گھل مل کر رہنے
کے سوا کوئی نیکی نہ پائی گئی اور وہ مالدار آدمی تھا
اور اپنے غلاموں کو حکم دیتا تھا
کہ وہ تنگ دست سے درگزر کریں اور
اللہ تبارک وتعالی نے فرمایا
ہم اس بات کے اس سے زیادہ حقدار ہیں
تم بھی اس سے درگزر کرو۔

صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 1504
 
Top