اللہ ! اللہ ! اللہ !

شاعر بدنام

محفلین
  • اللہ سے مرنے کی دعا مانگنے والے
    جب اتنا بھروسہ ہے تو جینے کی دعا مانگ

  • اللہ کو پکار اگر کوئی کام ہے
    بندے ہزار ناموں کا یہ ایک نام ہے

  • نظر اللہ پہ رکھتا ہے مسلمانِ غیور
    موت کیا شئے ہے؟ فقط عالم معنی کا سفر

  • رنگ چڑھنے لگا ان پر بھی صنم خانوں کا
    اب تو اللہ ہی نگہباں ہے مسلمانوں کا

  • اللہ میرے رزق کی برکت نہ چلی جائے
    دو روز سے گھر میں کوئی مہمان نہیں ہے

  • اللہ اگر توفیق نہ دے انسان کے بس کا کام نہیں
    فیضانِ محبت عام تو ہے ، عرفانِ محبت عام نہیں

  • اگر جوشِ عمل باقی رہا ایمان والوں میں
    الٹ دیں گے زمین و آسمان اللہ اکبر سے

  • ہم شہرِ تمنا کے دروازے سے لوٹ آئے
    اللہ رے سناٹا ، اللہ رے خاموشی

  • قرآن میں ہو غوطہ زن اے مردِ مسلماں
    اللہ کرے تجھ کو عطا جدتِ کردار
 
Top