اللہ آپ سے محبت کرے گا


کچھ عرصہ سے عربی گرائمر کی اور ترجمہ تفسیر کی کلاسز لے رہی ہوں تو اکثر عربی اسلامی کلپس کا ترجمہ کرتی رہتی ہوں ایک کوشش کی ہے سید عاطف علی بھائی آپ دیکھیے گا اگر کوئی غلطی کو تو نشاندہی کر دیجیے گا


کیا آپ نہیں چاہتے کہ اللہ آپ سے محبت کرے
کیا آپ جانتے ہیں اگر اللہ آپ سے محبت کرتا ہےتو ہر چیز آپ سے محبت کرتی ہے
اللہ آسمان پر آپ سے محبت رکھتا ہے
اور اللہ تعالیٰ حضرت جبرئیل علیہ السلام کو بلاتے ہیں
اللہ تعالیٰ جبرئیل علیہ السلام سے کہتے ہیں کہ میں فلاں سے زمین میں محبت کرتا ہوں پس تم بھی فلاں سے محبت کرو ،
پھر جبرئیل علیہ السلام فرشتوں سے کہتے ہیں اے الله کے فرشتوں بشک اللہ فلاں سے محبت کرتا ہے تو تم سب بھی اس سے محبت رکھو پس وہ آسمان سے اس سے محبت رکھتے ہیں،
پھر اسے زمین پر بھی پیار اور قبولیت مل جاتی ہے یہاں تک کہ ساری دنیا اس سے محبت کرتی ہے،
کیوں؛
کیونکہ اللہ اس سے محبت کرتا ہے،
تم چاہتے ہو کہ اللہ تم سے محبت کرے تو یہ عمل کرو
نماز عشاء کے بعد 2 رکعات، فجر سے پہلے 2 رکعات فرض سے پہلے، 4 رکعات ظہر کی نماز سے پہلے، 2 رکعات مغرب کی نماز کے بعد ادا کرو،
ٹوٹل 12 رکعات ہیں زیادہ مشکل تو نہیں ہے نہیں اللہ کی قسم زیاد مشکل نہیں ہے.
اور اس کا نتیجہ کیا ہے کہ اللہ کی ذات آپ سے محبت کرے گی
 
Top