القلم نقش فونٹ

شاکرالقادری

لائبریرین
ایک اور خوب صورت اردو یونی کوڈ فونٹ

"القلم نقش" فونٹ کا نقش اول
احباب اسے ٹیسٹ کریں اور خامیوں کی نشاندہی کریں شکریہ :wink:
 

Attachments

  • naqsh.gif
    naqsh.gif
    17.5 KB · مناظر: 128
  • al_qalam_naqsh.zip
    50.1 KB · مناظر: 51

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

یقین کریں آپ کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے.. آپ نے تو اردو کی موج کردی ہے.. :D

یقیناً یہ آسان کام نہیں ہے.. مگر جاری رکھ سکیں تو کیا ہی بات ہے.. کوشش کروں گا کہ عنقریب آپ کی صف میں شامل ہوسکوں اور آپ کا ہاتھ بٹا سکوں..

خدا کرے زورِ بازو اور زیادہ ہو..

واللہ الموفق
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی ڈاؤنلوڈ کیا ہے، انسٹال کر کے اور استعمال کر کے بتاتا ہوں۔ ویسے مکی صاحب کے تبصرے کے بعد تو کوئی گنجائش ہی نہیں رہتی۔

بہت شکریہ جناب قادری صاحب۔
 

عبدالرحمٰن

محفلین
ماشاءاللہ ۔۔۔
محترم شاکر القادری صاحب
آج کل آپ نے بھی دھماکے کرنے شروع کردیے۔
اس کارخیر کو جاری رکھیں ۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا بہتر بدلہ دے گا۔
اور ہاں مجھے فونٹ بنانے کے سلسلے میں ایک عربی سائٹ پر ایک ٹٹوریل ملا ہے۔ کیا اس کا لنک یہاں دے دوں۔؟
 

شاکرالقادری

لائبریرین
عبدالرحمان بھائی نیکی اور پوچھ پوچھ!
اور ہاں اگر یہ ٹیوٹوریل عربی میں ہے تو اسے اردو میں منتقل بھی کرنا چاہیے :) :)
 

عبدالرحمٰن

محفلین
ٹٹوریل کے ترجمہ کا کام مکی بھائی کے ذمہ لگادیتے ہیں ۔۔۔ کیا خیال ہے ۔۔۔ :wink:
بقول حسن کے تسلسلی ٹٹوریل کا پہلا حصہ پیش خدمت ہے۔
http://www.hacen.net/spip.php?article50
اس سلسلے میں مزید ٹٹوریلز کی تلاش میں ہوں اور کئی ایک سے رابطہ بھی کیا ہے۔‌
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بالکل ٹھیک!
مکی بھائی یہیں کہیں تھے وہ سنتے ہی ہونگے
مکی بھائی اسکا ترجمہ اردو میں کر ڈالیئے ویسے بھی آپ تراجم کے کام میں مہارت رکھتے ہیں :wink:
 
قابل صد احترام استاذ من!
حال شما چطور است؟
فونٹ تو لاجواب ہے جناب۔ میرا خیال ہے کہ آپ اس حوالہ سے تھوڑا بہت تو لکھ ڈالیں۔ فونٹس بنانے کے حوالہ سے بنیادی باتیں بیان کردیں تو شاید ہم بھی آپ کا ہاتھ بٹاسکیں۔
اور ہاں! تفہیم کلام اقبال والے حصہ میں اس قطعہ کی تشریح تو لکھ جایئے۔
 
ٹٹوریل کے ترجمہ کا کام مکی بھائی کے ذمہ لگادیتے ہیں ۔۔۔ کیا خیال ہے ۔۔۔ :wink:
بقول حسن کے تسلسلی ٹٹوریل کا پہلا حصہ پیش خدمت ہے۔
http://www.hacen.net/spip.php?article50
اس سلسلے میں مزید ٹٹوریلز کی تلاش میں ہوں اور کئی ایک سے رابطہ بھی کیا ہے۔‌
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وباکۃ!
الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ
جناب والا ٹیوٹریل کا انگلش وریژن ملاحظہ کریں
گوگل ٹول بارکی مدد سے Translate کیا گیا ہے
http://translate.google.com/translate?hl=en&u=http%3A%2F%2Fwww.hacen.net%2Fspip.php%3Farticle50
اللہ حافظ
 
Top