فونٹ القلم قرآن پبلشر ریلیز!

ماشاء اللہ آپ نے تو کمال ہی کر دیا- اللہ سبحانہ تعالی کا آپ پر خاص کرم ہوا کہ آپ نے یہ بے مثل کام کر دیا اور ہم جیسے لوگوں کو سپیشلائزڈ قسم کے سافٹویر سے چھٹکارا دلا دیا- اللہ تعالی آپ کی اس کاوش پر اجر عظیم عطا فرمائے آمین
 
اس فونٹ میں ایک لفظ جو 21 مرتبہ آیا ہے اسمیں اعراب کی غلطی ہے۔ دیکھئے سورت 3 آئت نمبر 27 لفظ “النھار“ دو دفعہ آیا ہے۔ پہلی دفعہ “ ر “ پر زیر ہے جو ٹھیک ہے دوسری دفعہ “النھار“ کی “ر“ پر زبر ہونا چاہئے جبکہ اسپر زیر ہے۔ دئکھئے سورت 7 آئت 24 اسمیں بھی “ر“ پر زیر ہے جو غلط ہے اس “ر“ پر زبر ہونا چاہئے۔ اسطرح کی غلطی 21 دفعہ ہے۔ اگر قرآن ٹیکسٹ پر کوئ اور فونٹ لگایا جایے تو ٹھیک نظر آتا ہے یعنی غلطی فونٹ میں ہے۔ اور چونکہ فونٹ لیگیچر بیسڈ ہے اسلیے کسی طرح عام یوزر ٹھیک نہی کر پا رہا۔ بنانے والوں سے درخواست ہے برائے مہربانی اسکو ٹھیک کر کے مطلع کریں۔ فونٹ بذات خود بہت اچھا ہے۔ جواب کا منتظر عبدالعلیم
 
محمد مسلم

محفلین
میں القلم قرآن پبلشر ایک تفسیر کی کمپوزنگ میں استعمال کرنا چاہتا ہوں، لیکن اس سے قبل میں اس میں القلم قرآن فونٹ کے ساتھ دستیاب قرآن پاک ایمبڈ کر چکا ہوں۔ جب میں القلم پبلشر فونٹ اپلائی کرتا ہوں تو بہت سا متن خراب ہو جاتا ہے، بالخصوص ’’ی‘‘ کی کوڈنگ میں مسئلہ ہے۔ اگر دونوں کو ایک ہی سٹینڈرڈ پر بنا دیا جائے تو کافی سہولت ہو جائے گی۔ نیز وہ چند غلطیاں جن کی طرف عبدالعلیم بھائی نے توجہ دلائی ہے وہ بھی ابھیی محتاجِ توجہ ہیں۔
 
محمد مسلم

محفلین
میرے خیال میں جمیل نستعلیق ٹیم کسی اور اہم کام میں مصروف ہو گی اس لئے اس طرف توجہ نہیں کر پا رہی۔ ہمارا کام تو یاد کرواتے رہنا ہے۔
 
arifkarim

معطل
میں القلم قرآن پبلشر ایک تفسیر کی کمپوزنگ میں استعمال کرنا چاہتا ہوں، لیکن اس سے قبل میں اس میں القلم قرآن فونٹ کے ساتھ دستیاب قرآن پاک ایمبڈ کر چکا ہوں۔ جب میں القلم پبلشر فونٹ اپلائی کرتا ہوں تو بہت سا متن خراب ہو جاتا ہے، بالخصوص ’’ی‘‘ کی کوڈنگ میں مسئلہ ہے۔ اگر دونوں کو ایک ہی سٹینڈرڈ پر بنا دیا جائے تو کافی سہولت ہو جائے گی۔ نیز وہ چند غلطیاں جن کی طرف عبدالعلیم بھائی نے توجہ دلائی ہے وہ بھی ابھیی محتاجِ توجہ ہیں۔
یہ فانٹ القلم قرآن فانٹ پر ہی بیسڈ ہے۔ بعض معمولی تبدیلیوں کی وجہ سے آخری القلم قرآن پبلشر کی قدروں کو تبدیل کیا گیا تھا۔ آپ سرچ ریپلیس کرکے کام نکال سکتے ہیں۔
 
mohdumar

محفلین
arifkarim صاحب
جی مجھے اس فونٹ کا علم تھا اور میں اس کے پیچھے ٹیم کی محنت کو سراہتا ہوں اور یہ QPS کی IndoPak Regional Scriptسے ملتا بھی ہے لیکن کیا اس کو بنانے میں QPS کی فانٹس سے کوئی مدد لی گئی۔لڑی میں تو کسی صاحب کی ویکٹر فائلز کا ذکر کیا گیا ہے۔ ذیل میں ان دونوں کا موازنہ کر لیجئے خاص طور پر 'ر' اور 'ھ' اور 'م' حروف پر توجہ دیجئے۔

Al Qalam Publisher
BBeaKfr.png

ٖQPS کا فونٹ
nCCybiw.png
 
arifkarim

معطل
لیکن کیا اس کو بنانے میں QPS کی فانٹس سے کوئی مدد لی گئی۔لڑی میں تو کسی صاحب کی ویکٹر فائلز کا ذکر کیا گیا ہے۔ ذیل میں ان دونوں کا موازنہ کر لیجئے خاص طور پر 'ر' اور 'ھ' اور 'م' حروف پر توجہ دیجئے۔
جی بالکل۔ اس فانٹ کے رموز اوقاف مشہور زمانہ انپیج کیو پی ایس ہی سے مستعار لیئے گئے ہیں۔ اگر آپکو QPS والا فانٹ ہی یونیکوڈ میں درکار ہے تو درج ذیل لڑی چیک کر لیں:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/گندھارا-قرآن-بپلشر.58368/
 
سویدا

ان پیج کی تمام تر مذمت کے باوجود وہی بنیاد بنتا ہے اور اس کی احتیاج بھی ہے :bashful::mad-tongue:
 
Top