القلم جوہر نستعلیق کی انڈیزائن سی سی 2015 میں ایک جھلک!

arifkarim

معطل
کچھ دن قبل استاد محترم شاکرالقادری صاحب نے نفیس نستعلیق کی بنیاد پر ایک نیا فانٹ متعارف کروایا تھا جسے اہل محفل نے خوب سراہا۔ آپ کی خاص درخواست پر اسمیں سعد نستعلیق کی طرز پر 24000 ترسیموں کا اضافہ کر دیا ہے تاکہ اسکی رینڈرنگ کی رفتار کو قدرے بہتر کیا جا سکے۔ ذیل میں اسکی موجودہ شکل دو دن قبل ریلیز شدہ اڈوبی انڈیزائن سی سی 2015 میں ملاحظہ ہو :
b549.gif

نوٹ: یہ فانٹ ابھی زیر تعمیر ہے اسلئے اسکی جلد ریلیز کیلئے زیادہ شور شار نہ مچایا جائے :)

دوست محمدصابر اوشو نعیم سعید bilal260 الف نظامی رانا وجی متلاشی سعادت ادب دوست ابن سعید محمد سعد اسد نبیل عبدالمجید ابرارحسین
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
عارف یہ جمیل نستعلیق کا آٹو کرننگ والا فونٹ کب ریلیز ہوگا؟ اندازاََ کتنا وقت لگے گا؟
حفیظ بھائی، آجکل تو مختلف ترسیموں پر مبنی نئے فانٹس کی تخلیق میں پھنسا ہوا ہوں۔ اور کرننگ کیلئے کچھ متبادل راستے جیسے ترسیموں کی اونچائی کے مطابق گروپ کرننگ کا کام زیک بھائی کو سونپا ہوا ہے، جسکا نتیجہ آنا ابھی باقی ہے۔ اسکے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے کہ کب تک اسکو ریلیز کریں۔
 

bilal260

محفلین
اینٹیں اٹھانی ہے تو بندہ حاضر ہے ۔
اگر ریت یا مٹی کے دابڑے چھت پر لے کر جانا ہے تو بندہ حاضر ہے۔
کوئی مزدوری کروا لیں بندہ پیسے بھی نہیں لے گا
مگر ایسے کام جس میں دماغ اور عقل استعمال ہو ایسے مراسلوں میں ٹیگ کرنے پر ایسے ہی کمنٹس میں دوں گا۔
مگر داد دینے پڑے گی محترم کی جو اتنی محبت دیتے ہیں
تما م اردو محفل والے دوست و احباب اس پر شکریہ
اور
تمام محفلیں کو رمضان کی آمد آمد مبارک ہو۔
 

bilal260

محفلین
جو سکیھو گا اسے لکھ لوں گا اسی وقت پریکٹیکل کرو ںگا اور تقریبا ہر تین دن بعد ان کی یا ہفتہ بعد ان کی دہرائی کرون گا آخر ان ہی سافٹ ویئر میں مزدوری کرنی ہے۔ ہاں جی اس طرح عقل بھی آ ہی جائے گی۔
 

محمد سعد

محفلین
جو سکیھو گا اسے لکھ لوں گا اسی وقت پریکٹیکل کرو ںگا اور تقریبا ہر تین دن بعد ان کی یا ہفتہ بعد ان کی دہرائی کرون گا آخر ان ہی سافٹ ویئر میں مزدوری کرنی ہے۔ ہاں جی اس طرح عقل بھی آ ہی جائے گی۔
یہ طریقہ باقی جگہوں میں بھی اتنا ہی مفید ہے۔ ;)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
arifkarim !مجھے ان ڈیزائن میں وہ تمام سیٹنگز جو آٹو کرننگ حاصل کرنے کے لیے تم کرتے ہو وہ ایک پکچر کے ذریعہ بتاؤ تاکہ میں ترسیموں کی ریپیئر کے ساتھ ساتھ وقتا فوقتا فونٹ کو چیک کرتا جاؤں
نیز یہ بتاؤ کہ ان ڈیزائن میں اردو زبان کو بطور ڈیفالٹ کیسے منتخب کروں
کیونکہ جب میں
رائٹ اور لیف ایروز کے ذریعہ ٹائپ شدہ متن کی پروف ریڈنگ کے لیے سیر کرتا ہوں تو کرسر الٹا چلنے لگتا ہے یعنی متن میں آگے بڑھنے کے لیے رائٹ ایرو کی بجائے لیفٹ ایرو سے کام چلانا پڑتا ہے
:cry:
 
Top