القلم تاج نستعلیق ٹیسٹنگ تھریڈ

شاکرالقادری

لائبریرین
ابن سعید! ہم بوڑھے آدمی ہیں شوگر کے مریض ہیں اور بہت سے روگ ہیں جو ہم نے پالے ہوئے ہیں آپ کے مشورے کی صورت میں یہ بھی ممکن تھا کہ یہ ترسیمے ہمارے ساتھ ہی دفن ہو جاتے ۔۔ ہم نے اپنے آپ کو بار امانت سے سبکدوش کر لیا ۔۔۔ آپ کیوں ہمیں دل گرفتہ کرتے ہیں :)
 
ابو کاشان

محفلین
جناب سید شاکر القادری صاحب، نو ٹینشن، یہ نوک پلک کا کام ہے سنور ہی جائے گا، آپ اپنا اصل کام تو کرچکے، پریشان نہ ہوں۔ اپڈیٹ میں اتنی جلدی نہ کریں۔ 25 دسمبر 2012 کی تاریخ دیں۔
 
آپ کو شاید اس بات کا علم نہیں کہ ہمارے اوپر اس ریلیز کے لیے کتنا دباؤ تھا ۔۔۔ ۔ اور ہم نے اپنے ریلیز نوٹ میں واضح کر دیا تھا کہ ہمارا اصل مقصد فونٹ دینا نہیں بلکہ اردو کمیونٹی کو تیس ہزار کے قریب ترسیمے دینا ہیں ۔۔ فونٹ ساز تو مجھ سے بہتر اس محفل میں موجود ہیں البتہ ترسیمہ سازی کے لیے تین سال تک خون جگر کو جلانا کسی دیوانے ہی کا کام ہے سو ہم نے یہ کر دکھایا۔ اب کوئی بھی فانٹ ساز ان کو استعمال کر کے اچھے سے اچھا فانٹ بنا سکتا ہے ۔۔۔ یہ فانٹ تو محص ترسیموں کو ایک سواری کے طور پر دیا گیا ہے ۔اور کوئی بھی اتنا بڑا پرو جیکٹ ہو تو اس کے ابتدائی مراحل میں خامیاں ضرور ہوتی ہیں
لوگ تو ہمیں گالیاں دینا شروع ہو گئے تھے اگر ریلیز نہ کرتے تو کیا کرتے
چاچو جانی! آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ ہم تاج نستعلیق پروجیکٹ کے حوالے سے کس قدر دلی جذبات رکھتے ہیں۔ اور یہ کہ ہمیں اس کا اسکوپ اور مقصد بھی اچھی طرح معلوم ہے۔ نیز یہ بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ "القلم تاج نستعلیق" در اصل "تاج نستعلیق" پروجیکٹ کا ایک تجرباتی بچہ ہے جو فی الحال کسی طور سنجیدہ کاموں کے لیے موزوں نہیں۔ تقریباً انھی باتوں کا اظہار ہم نے اپنے تبصرے میں کیا تھا جو کہ اس سوال کے جواب میں تھا کہ محفل کا ڈیفالٹ فونٹ تاج کو کب بنایا جائے گا؟ یہاں ہم نے جو مسائل کا بیان لکھا تھا وہ موضوع کی مناسبت سے "القلم تاج نستعلیق - تجرباتی فونٹ" کو ذہن میں رکھ کر لکھا تھا (اتفاق سے عوام کے لیے یہی تاج ہے)۔ اس خدشے کا اظہار ہم نے پہلے بھی کیا تھا اور پچھلے پیغام میں بھی اپنے تحفظات بیان کیے کہ اجرا کے اسباب و محرکات خواہ کچھ بھی رہے ہوں، نیز ان کا مقصد خواہ کچھ بھی رہا ہو، عوام استعمال کرنے سے قبل تفصیلات نہیں پڑھتی، بس اس کو استعمال کرنا شروع کر دیتی ہے۔ اسی لیے ہم تجرباتی فونٹ کے پبلک رلیز کے حق میں نہیں تھے بلکہ جن جن کو شکایت ہوتی ان کو ایک کاپی تھما دی جاتی تو شاید اس قدر تیزی سے اس کا پھیلاؤ نہ ہوتا۔ :)

واضح رہے کہ ابھی ہمارے خیال سے "تاج نستعلیق" کا اجرا نہیں ہوا ہے۔ وہ تب ہوگا جس روز اس کا وولٹ سورس، تمام ترسیمے اور دیگر لوازمات جاری کر دیے جائیں گے۔ اس پر گفتگو بھی تبھی کریں گے ان شاء اللہ۔ :) :) :)
 
ابن سعید! ہم بوڑھے آدمی ہیں شوگر کے مریض ہیں اور بہت سے روگ ہیں جو ہم نے پالے ہوئے ہیں آپ کے مشورے کی صورت میں یہ بھی ممکن تھا کہ یہ ترسیمے ہمارے ساتھ ہی دفن ہو جاتے ۔۔ ہم نے اپنے آپ کو بار امانت سے سبکدوش کر لیا ۔۔۔ آپ کیوں ہمیں دل گرفتہ کرتے ہیں :)
اس بات پر تو آ کر چاچو سے بغلگیر ہونے کو جی کر رہا ہے۔ بلکہ ہم اجرا کے روز سوچ رہے تھے کہ باوجود مصروفیت کے آپ کو کال کرکے مبارکباد دیں گے۔ اتفاق سے فون نمبر نہیں تھا ہمارے پاس اور آپ جی میل پر آن لائن بھی نظر نہیں آئے اس لیے۔۔۔ :) :) :)
 
چاچو جانی! آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ ہم تاج نستعلیق پروجیکٹ کے حوالے سے کس قدر دلی جذبات رکھتے ہیں۔ اور یہ کہ ہمیں اس کا اسکوپ اور مقصد بھی اچھی طرح معلوم ہے۔ نیز یہ بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ "القلم تاج نستعلیق" در اصل "تاج نستعلیق" پروجیکٹ کا ایک تجرباتی بچہ ہے جو فی الحال کسی طور سنجیدہ کاموں کے لیے موزوں نہیں۔ تقریباً انھی باتوں کا اظہار ہم نے اپنے تبصرے میں کیا تھا جو کہ اس سوال کے جواب میں تھا کہ محفل کا ڈیفالٹ فونٹ تاج کو کب بنایا جائے گا؟ یہاں ہم نے جو مسائل کا بیان لکھا تھا وہ موضوع کی مناسبت سے "القلم تاج نستعلیق - تجرباتی فونٹ" کو ذہن میں رکھ کر لکھا تھا (اتفاق سے عوام کے لیے یہی تاج ہے)۔ اس خدشے کا اظہار ہم نے پہلے بھی کیا تھا اور پچھلے پیغام میں بھی اپنے تحفظات بیان کیے کہ اجرا کے اسباب و محرکات خواہ کچھ بھی رہے ہوں، نیز ان کا مقصد خواہ کچھ بھی رہا ہو، عوام استعمال کرنے سے قبل تفصیلات نہیں پڑھتی، بس اس کو استعمال کرنا شروع کر دیتی ہے۔ اسی لیے ہم تجرباتی فونٹ کے پبلک رلیز کے حق میں نہیں تھے بلکہ جن جن کو شکایت ہوتی ان کو ایک کاپی تھما دی جاتی تو شاید اس قدر تیزی سے اس کا پھیلاؤ نہ ہوتا۔ :)

واضح رہے کہ ابھی ہمارے خیال سے "تاج نستعلیق" کا اجرا نہیں ہوا ہے۔ وہ تب ہوگا جس روز اس کا وولٹ سورس، تمام ترسیمے اور دیگر لوازمات جاری کر دیے جائیں گے۔ اس پر گفتگو بھی تبھی کریں گے ان شاء اللہ۔ :) :) :)
محترم ہو سکتا ہے کہ آپ کے لئے تاج نستعلیق کا اجرا نا ہوا ہو باقی حضرات کے لئے تو ہو چکا ہے اور رہی بات تاج نستعلیق میں خامیوں کی تواس کے لئے عرض ہے کہ جب کوئی چیز معرض وجود میں آتی ہے تو اس میں کمیاں تو ہوتی ہی ہیں پھر ان کمیوں کی طرف استعمال کنندگان ہی توجہ دلاتے ہیں اور دھیرے دھیرے وہ کم یاں دور کرلی جاتی ہیں تو اس قسم کی باتیں کرکے اس فونٹ خالق کا اور دیگر حضرات کی دل شکنی نا کریں ،شکریہ۔
 
arifkarim

معطل
یہ بات قابل غور ہے کہ تاج نستعلیق کا یہ نسخہ آزمائشی Customer Preview ہے۔ بعد کی اپڈیٹس میں مکمل بنیاد کی تبدیلی بھی ممکن ہے۔اور ظاہر ہے وہ تب تک سورس کیساتھ ہی دیا جائے گا۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
فونٹ کے خالقین نابالغ ہی سہی لیکن انہی کی جانب سے اس تنقیدی دھاگے کا آغاز بھی کیا گیا۔ اور "اس عاصی" کے مراسلہ سے پہلے بہت ساری تنقید وجود میں آچکی ہے اور فونٹ کے خالقین نے نابالغ ہونے کے باوجود اسے خندہ پیشانی سے سنا بھی ان کی روشنی میں ساتھ ہی ساتھ اصلاح کرکے انتہائی گرم جوشی سےاطلاعات بھی فراہم کرتے رہے اور بتاتے رہے کہ اگلی ریلیز میں آپ کو یہ خامیاں نہیں ملیں گی فونٹ کے خالقین اس پات پر ایمان رکھتے ہیں کہ مثبت تنقید ہی تعمیر کا واحد راستہ ہوا کرتا ہے۔ پھر اچانک نہ جانے فونٹ کے خالقین کو کیا ہوا کہ صرف "اس عاصی" کی "مثبت تنقید" پر بگڑ گئے۔ فونٹ کے خالقین "اس عاصی" کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے مراسلہ کے مندرجات پر غور کریں ۔ اور فونٹ کے خالقین کے مراسلوں کو بھی دوبارہ دیکھیں "اس عاصی " کو معلوم ہو جائے گا کہ فونٹ کے خالقین نے تنقید کے سلسلہ میں کسی بچگانہ حرکت کا ارتکاب نہیں کیا بلکہ"اس عاصی" کی صرف اس بات سے اختلاف کیا ہے کہ فونٹ کو ابھی ریلیز نہیں ہونا چاہیئے تھا۔ چونکہ فونٹ کے خالقین کے پاس انکی زندگی کی کوئی گارنٹی موجود نہ تھی اس لیے فونٹ کے خالقین نے بار امانت سے خود کو سبک دوش کرنا پسند کیا لیکن "اس عاصی" کی جانب سے تو انہیں بار ندامت تلے دبایا جا رہا ہے۔ ویسے یہ عاصی یعنی(راقم الحروف) یہ سمجھتا ہے کہ منتظم ہونے کے ناتے "اس عاصی" کو اپنا رویہ نرم رکھنا چاہیئے۔محترم نبیل نے تو (راقم الحروف) سے ایسا کوئی رویہ نہیں رکھاانہوں نے تو ہمیشہ حوصلہ افزا بات کی ہے۔
اگر کسی نے خطائے اجتہادی کرتے ہوئے یہ پوچھ ہی لیا تھا کہ فونٹ کو کب محفل پر اپلائی کیا جا رہا ہے تو اس کا سیدھا سادھا جواب یہی تھا:
"کہ ابھی یہ آزمائشی نسخہ ہے کسی مستحکم ریلیز کے بعد ہی ایسا ممکن ہوگا" اس میں ریلیز کے عمل کو لیٹ کرنے اور تاسف کا اظہار کرنے کی چنداں ضرورت نہ تھی اس لیے کہتے ہیں ناں مختصر گوئی میں بہت سی مصلحتیں پوشیدہ ہوتی ہیں۔ جیسا کہ خود فونٹ کے خالقین نے ایک مطالبہ:
"م بلال اس فانٹ کو اپنے انسٹالر میں شامل کریں "
پر فوری رد عمل دیتے ہوئے اس بات سے منع کر دیا جواب دیا ہے کہ:
"یہ نسخہ آزمائشی ہے اس آزمائشی نسخہ کو انسٹالر میں شامل نہیں کیا جانا چاہیئے جب تک اس کی مستحکم ریلیز نہ ہو جائے"
کیا یہ جواب بھی "اس عاصی" کی نظر میں فونٹ کے خالقین کی عدم بلوغت کا اظہاریہ ہے ۔۔ ہمیں دکھ ہوا کہ ہماری پیری کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور ہم پر مسکراتے ہوئے جملے کسے جا رہے ہیں۔ صرف ایک مسکراتے ہوئے کاکے :) کی تصویر لگا کر کسی کو بہلایا نہیں جا سکتا۔ ہم لفظ گر لوگ ہیں الفاظ میں چھپے ہوئے طنز کو محسوس کر سکتے ہیں۔ اور ہم نے اتنی ہی شدت سے اس طنز کو محسوس کیا ہے جتنی شدت سے آپ نے اسے ہم تک پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔۔ شیخ سعدی نے فرمایا تھا کہ بزرگی بہ عقل است نہ بہ سال۔ ہم نے اپنی پیرانہ سالی کے باوجود آپ کو اپنا بزرگ تسلیم کر لیا۔ حضور واقعی ہم سے خطا ہوئی۔ ہمیں یہ ریلیز دو چار سال مزید موخر کرنا چاہیئے تھی۔ اب معاف فرما دیجئے۔
 
متلاشی

محفلین
محترمی شاکرالقادری صاحب !
السلام علیکم !
فقیر آپ کو تاج نستعلیق کے ریلیز کرنے پر مبارک باد دیتا ہے۔ یقینآ آپ نے ایک بہت بڑا اور اہم کام سرانجام دیا ہے ۔۔۔! آپ کی شبانہ روز محنتِ شاقہ لگیچرز سے واضح جھلکتی نظر آتی ہے ، اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔۔۔
البتہ چند گذارشات مخلصانہ طور پر آپ سے کرنا چاہوں گا۔۔۔!

میں نے فونٹ ڈاؤن لوڈ کر کے اس کو بغور مطالعہ کیا ہے مگر میں اس بات پر حیران ہوں کہ لگیچر بیسڈ فونٹ ہونے کے باوجود اس کی رفتار لگیچر بیسڈ فونٹس کی نسبت بہت دھیمی ہے ، اور ان پیج میں ایک لائن بھی پوری صحیح سپیڈ کے ساتھ نہیں لکھی جاتی ۔۔۔! اس کی کیا وجہ ہے ؟ جبکہ اس کے لگیچرز کی تعداد بھی فیض نستعلیق سے بہت کم ہے ۔۔۔۔!
امید ہے جواب مرحمت فرمائیں گے ۔۔۔
اور دوسرا غالبآ آپ نے کہا تھا کہ آپ نے اس فونٹ کیلئے عماد نستعلیق کو بیس بنایا ہے مگر ریلیز شدہ فونٹ میں مجھے بیس فیض نستعلیق کی لگتی ہے ؟ کیونکہ لگیچرز کے علاوہ تمام کریکڑز تقریبآ سارے ہی فیض کریکٹر فونٹ کے ڈلتے ہیں ۔۔۔! اس تبدیلی کی مجھے وجہ سمجھ نہیں آئی ۔۔۔ کیونکہ عماد نستعلیق تو فیض کریکٹر فونٹ سے کافی خوبصورت اور اچھا لکھتا ہے ۔۔۔۔! اور مزید برآں اس میں کشیدہ کی سہولت بھی موجود ہے ۔۔۔۔؟
اس بیس کو تبدیل کرنے کی وجہ کیا ہے ؟
اس کے علاوہ فونٹ میں خطاطی کے اصولوں کی کافی غلطیاں ہیں ؟ غالبآ آپ ان کی طرف توجہ نہیں دی ۔۔۔۔ مثال کے طور پر ’’نستعلیق‘‘ میں سین کے بعد تا کا جوڑ اونچا اور موٹا ہوتا ہے جبکہ آپ نے چھوٹا جوڑ ملایا ہوا ہے اس طرح کی کافی خامیاں موجود ہیں ۔۔۔! اس لئے میرا مخلصانہ مشورہ یہ ہے کہ آپ تاج صاحب کے کسی شاگرد کا تعاون اس سلسلے میں ضرور حاصل کریں۔ کیونکہ تاج صاحب کا خط تو یقینآ بہت ہی خوبصورت ہے مگر اس فونٹ میں سوائے چند الفاظ کے ان کا طرزِ خطاطی مجھے کم ہی نظر آیا ہے ۔۔۔!
میرا ایک اور مخلصانہ مشورہ یہ ہے کہ جب تک فونٹ اغلاط سے مکمل طور پر پاک نہیں ہو جاتا اس وقت تک اسے ریلیز نہیں کرنا چاہئے تھا کیونکہ اس سے اس فونٹ کا اہلِ ذوق لوگوں پر برا اثر پڑ رہا ہے ۔۔۔! کیونکہ فونٹ کی نسبت اتنے بڑے خطاط سے ہے تو ہو پھر یہ غلطیاں چہ معنی دارد؟

میری ان تنقیدی گذارشات کا مقصد صرف اس عظیم کاوش کو عظیم تر بنانے کی طرف توجہ دلانا ہے ۔ اس لئے اس کا کچھ غلط مطلب نہ لیا جائے ۔۔۔!
والسلام
محمد ذیشان نصر
 
شاکرالقادری

لائبریرین
بہت شکریہ ذیشان نصر آپ کے تبصرے پر شکر گزار ہوں ۔۔۔۔۔ میں نے لگیچر قوم کے حوالے کرنے تھے سو کر دیئے میں ان ترسیموں پر زیادہ دیر سانپ بن کر نہیں بیٹھ سکتا تھا۔ زیادہ تفصیلات میں نے ریلیز نوٹ میں لکھ دی ہیں وہاں دیکھ لیجئے ۔ اس فانٹ کو محض آزمائس کے لیے ریلیز کیا گیا ہے۔ اگر آپ لوگوں کی جانب سے مثبت اور تعمیری مشورے ملتے رہے تو انشأ اللہ بہتر ہو جائے گا۔ ریلیز کرنا یا نہ کرنا میرا مسئلہ تھا اور جو میں نے مناسب جانا وہ کر دیا۔ رہ گئی یہ بات کہ لوگوں پر برا اثر پڑ رہا ہے تو اب تک صرف دو افراد کی نشاندہی ہوئی ہے جن پر اس کا برا اثر پڑا ہے۔ میں ان سے معذرت خواہ ہوں اور مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اس فانٹ کو استعمال نہ کریں۔ اور جن پر اچھا اثر پڑا ہے وہ استعمال کرتے رہیں میں ان کا خادم ہوں اور ان کے لیے اس کو مزید بہتر کرتا اور ان کی جانب سےنشاندہی کی جانے والی اغلاط کو درست کرتا رہونگا۔ اگر میری زندگی نے وفا کی
 
شاکرالقادری

لائبریرین
محترمی شاکرالقادری صاحب !
میرا ایک اور مخلصانہ مشورہ یہ ہے کہ جب تک فونٹ اغلاط سے مکمل طور پر پاک نہیں ہو جاتا اس وقت تک اسے ریلیز نہیں کرنا چاہئے تھا کیونکہ اس سے اس فونٹ کا اہلِ ذوق لوگوں پر برا اثر پڑ رہا ہے ۔۔۔ ! کیونکہ فونٹ کی نسبت اتنے بڑے خطاط سے ہے تو ہو پھر یہ غلطیاں چہ معنی دارد؟
فونٹ ریلیز ہو جانے کے بعد آپ کی جانب سے فراہم کی گئی دوا کی اس پڑیا سے کتنے لوگوں کو فائدہ ہوگا ماسوائے اس کے کہ ریلیز کا سانپ گزر جانے کے بعد آپ لوگ لکیر کو پیٹ پیٹ کر اس کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں براہ کرم یہاں اغلاط کی ایک ایک کر کے نشاندہی کیجئے۔ تاکہ تنقید برائے تعمیر کے سنہری اصول پر عمل ہو سکے
 
arifkarim

معطل
اس کے علاوہ فونٹ میں خطاطی کے اصولوں کی کافی غلطیاں ہیں ؟ غالبآ آپ ان کی طرف توجہ نہیں دی ۔۔۔ ۔ مثال کے طور پر ’’نستعلیق‘‘ میں سین کے بعد تا کا جوڑ اونچا اور موٹا ہوتا ہے جبکہ آپ نے چھوٹا جوڑ ملایا ہوا ہے اس طرح کی کافی خامیاں موجود ہیں ۔۔۔ ! اس لئے میرا مخلصانہ مشورہ یہ ہے کہ آپ تاج صاحب کے کسی شاگرد کا تعاون اس سلسلے میں ضرور حاصل کریں۔ کیونکہ تاج صاحب کا خط تو یقینآ بہت ہی خوبصورت ہے مگر اس فونٹ میں سوائے چند الفاظ کے ان کا طرزِ خطاطی مجھے کم ہی نظر آیا ہے ۔۔۔ !
محترم شاکر القادری صاحب کا اردو خطاطی، کتابت اور مشینی اردو میں کئی سالوں کا تجربہ ہے۔ دنیائے کمپیوٹر کے اول ترین یونیکوڈ فانٹس کو شاکر صاحب نے ہی تعمیر کیا تھا۔ آپکی قابل آراء اور مشاورت کے سبب ہی ہم آج اس قابل ہوئے ہیں کہ کاپی رائٹ سے آزاد اردو ترسیمہ جات کو استعمال کر سکیں۔ اگر آپ کو اتنی محنت سے تیار کردہ ترسیمہ جات کی نوک پلک میں کوئی مسئلہ نظر آیا ہے تو بجائے اسکے کہ اسکو درست کرکے اپڈیٹڈ لگیچرز شاکرالقادری صاحب کو بھیجتے، الٹا ان پر ’’کافی خامیاں‘‘ کا الزام لگا کر نکتہ چینی کر رہے ہیں! اگر شاکر صاحب چاہتے تو ان لگیچرز کو انپیج یا کسی اور نجی منافع خوروں کو بیچ کر ٹھیک ٹھاک پیسا کما سکتے تھے۔ جیسا کہ مرزا احمد جمیل صاحب نے اپنے نوری نستعلیق کیساتھ کیا۔ لیکن اسکے برعکس آپنے اسکو فلاحی کام جان کر اردو ویب کمیونیٹی کیلئے ہمیشہ کیلئے مفت کر دیا۔ کیا یہ صلہ ہے اردو زبان کی ترویج کی اس عظیم محنت کا؟ آپ ذرا 1982 کے نوری نستعلیقی ترسیموں کا 2012 کے ترسیموں سے موازنہ کرکے دیکھیں۔ زمین آسمان کا فرق ہے! آج کا نوری نستعلیق پچھلے 30 کی مسلسل تبدیلیوں اور بہتریوں کا نتیجہ ہے۔ اور یہاں آپ توقع کر رہے ہیں کہ تاج نستعلیق کا پہلا آزمائشی نسخہ ہی ہر طرح کی اغلاط سے پاک ہو؟ لاحول ولا قوۃ!

میرا ایک اور مخلصانہ مشورہ یہ ہے کہ جب تک فونٹ اغلاط سے مکمل طور پر پاک نہیں ہو جاتا اس وقت تک اسے ریلیز نہیں کرنا چاہئے تھا کیونکہ اس سے اس فونٹ کا اہلِ ذوق لوگوں پر برا اثر پڑ رہا ہے ۔۔۔ ! کیونکہ فونٹ کی نسبت اتنے بڑے خطاط سے ہے تو ہو پھر یہ غلطیاں چہ معنی دارد؟
مائکروسافٹ، ایپل اور دیگر ارب ہا ڈالر مالکیت کی بین الاقوامی کمپنیاں بھی جب اپنا لیٹسٹ سافٹوئیر پبلک کرتی ہیں تو پروفیشنل پرائویٹ ٹیسٹنگ کے باوجود کھرب ہا صارفین ان سافٹوئیرز میں نت نئے مسائل نکال کر مالکین کی سائٹ پر رونا دھونا کرنے بیٹھ جاتے ہیں! ہر نئی ونڈوز کی ریلیز پر ایسا ہی ہوا ہے۔ کوئی بھی سافٹوئیر اغلاط سے پاک جاری نہیں ہوتا۔ اسکو بتدریج بہتر کرنا پڑتا ہے اور اسکام میں صارفین خود شامل ہوتے ہیں، خاص طور پر اگر سافٹوئیر اوپن ہو! اب آپ یہ کہتے ہیں فانٹ اسوقت تک ریلیز نہ کیا جاتا جب تک 100 فیصد اغلاط سے پاک نہ ہوتا، تو آپکی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ کوئی ایک فانٹ یا سافٹوئیر لا کر دکھا دیں جسکا اپڈیٹ یا اپگریڈ نہ آیا ہو! باقی جہاں تک ”اہل ذوق“ کی بات ہے تو انکو یہی کہوں گا کہ اپنا ذوق اپنے پاس رکھیں۔ یہاں سب پر اسکو عیاں کرنے کی ضرورت نہیں ہے!
 
شاکرالقادری

لائبریرین
شکریہ عارف کریم!
انسان خطا کا پتلا ہے اور کوئی بھی انسانی تخلیق خطا سے خالی نہیں ہوتی میں بار بار کہے جا رہا ہوں کہ آپ نشاندہی کریں میں درست کرونگا۔ لیکن مجھے تو لگتا ہے یہاں کچھ اور مقاصد ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
فونٹ کے خالقین نابالغ ہی سہی لیکن انہی کی جانب سے اس تنقیدی دھاگے کا آغاز بھی کیا گیا۔ اور "اس عاصی" کے مراسلہ سے پہلے بہت ساری تنقید وجود میں آچکی ہے اور فونٹ کے خالقین نے نابالغ ہونے کے باوجود اسے خندہ پیشانی سے سنا بھی ان کی روشنی میں ساتھ ہی ساتھ اصلاح کرکے انتہائی گرم جوشی سےاطلاعات بھی فراہم کرتے رہے اور بتاتے رہے کہ اگلی ریلیز میں آپ کو یہ خامیاں نہیں ملیں گی فونٹ کے خالقین اس پات پر ایمان رکھتے ہیں کہ مثبت تنقید ہی تعمیر کا واحد راستہ ہوا کرتا ہے۔ پھر اچانک نہ جانے فونٹ کے خالقین کو کیا ہوا کہ صرف "اس عاصی" کی "مثبت تنقید" پر بگڑ گئے۔ فونٹ کے خالقین "اس عاصی" کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے مراسلہ کے مندرجات پر غور کریں ۔ اور فونٹ کے خالقین کے مراسلوں کو بھی دوبارہ دیکھیں "اس عاصی " کو معلوم ہو جائے گا کہ فونٹ کے خالقین نے تنقید کے سلسلہ میں کسی بچگانہ حرکت کا ارتکاب نہیں کیا بلکہ"اس عاصی" کی صرف اس بات سے اختلاف کیا ہے کہ فونٹ کو ابھی ریلیز نہیں ہونا چاہیئے تھا۔ چونکہ فونٹ کے خالقین کے پاس انکی زندگی کی کوئی گارنٹی موجود نہ تھی اس لیے فونٹ کے خالقین نے بار امانت سے خود کو سبک دوش کرنا پسند کیا لیکن "اس عاصی" کی جانب سے تو انہیں بار ندامت تلے دبایا جا رہا ہے۔ ویسے یہ عاصی یعنی(راقم الحروف) یہ سمجھتا ہے کہ منتظم ہونے کے ناتے "اس عاصی" کو اپنا رویہ نرم رکھنا چاہیئے۔محترم نبیل نے تو (راقم الحروف) سے ایسا کوئی رویہ نہیں رکھاانہوں نے تو ہمیشہ حوصلہ افزا بات کی ہے۔
اگر کسی نے خطائے اجتہادی کرتے ہوئے یہ پوچھ ہی لیا تھا کہ فونٹ کو کب محفل پر اپلائی کیا جا رہا ہے تو اس کا سیدھا سادھا جواب یہی تھا:
"کہ ابھی یہ آزمائشی نسخہ ہے کسی مستحکم ریلیز کے بعد ہی ایسا ممکن ہوگا" اس میں ریلیز کے عمل کو لیٹ کرنے اور تاسف کا اظہار کرنے کی چنداں ضرورت نہ تھی اس لیے کہتے ہیں ناں مختصر گوئی میں بہت سی مصلحتیں پوشیدہ ہوتی ہیں۔ جیسا کہ خود فونٹ کے خالقین نے ایک مطالبہ:
"م بلال اس فانٹ کو اپنے انسٹالر میں شامل کریں "
پر فوری رد عمل دیتے ہوئے اس بات سے منع کر دیا جواب دیا ہے کہ:
"یہ نسخہ آزمائشی ہے اس آزمائشی نسخہ کو انسٹالر میں شامل نہیں کیا جانا چاہیئے جب تک اس کی مستحکم ریلیز نہ ہو جائے"
کیا یہ جواب بھی "اس عاصی" کی نظر میں فونٹ کے خالقین کی عدم بلوغت کا اظہاریہ ہے ۔۔ ہمیں دکھ ہوا کہ ہماری پیری کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور ہم پر مسکراتے ہوئے جملے کسے جا رہے ہیں۔ صرف ایک مسکراتے ہوئے کاکے :) کی تصویر لگا کر کسی کو بہلایا نہیں جا سکتا۔ ہم لفظ گر لوگ ہیں الفاظ میں چھپے ہوئے طنز کو محسوس کر سکتے ہیں۔ اور ہم نے اتنی ہی شدت سے اس طنز کو محسوس کیا ہے جتنی شدت سے آپ نے اسے ہم تک پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔۔ شیخ سعدی نے فرمایا تھا کہ بزرگی بہ عقل است نہ بہ سال۔ ہم نے اپنی پیرانہ سالی کے باوجود آپ کو اپنا بزرگ تسلیم کر لیا۔ حضور واقعی ہم سے خطا ہوئی۔ ہمیں یہ ریلیز دو چار سال مزید موخر کرنا چاہیئے تھی۔ اب معاف فرما دیجئے۔
عاجزانہ مشورہ ہے کہ اس بات کو یہیں ختم کر دیا جائے
 
شاکرالقادری

لائبریرین
اصلاحی پوسٹ کے لیے اور بہترین مشورہ کے لیے آپ کا شکر گزار ہوں ۔۔۔ ہم تو بچے ہیں فورا بہل جائیں گے لیکن بڑوں کو بھی تو شفقت کا مظاہرہ کرنا چاہیئے :)
 
میرا بھی یہی مشورہ ہےکہ یہ بحث یہیں ختم کردی جائے شا کر صاحب آپ ان باتو کی طرف سے ذہن ہٹاکر تاج کے اگلے نسخہ کوبہتر سے بہتر بنانے کی اپنی کوشش کو جا ری رکھے
میں دعاء گو ہوں اللہ تعالیٰ آپکو صحت کاملہ عاجلہ عطاء فرمائیں آمین ثم آمین والسلام
 
شاکرالقادری

لائبریرین
جزاک اللہ ! اللہ ایسے لوگوں کو پسند کرتا ہے جو مصلحت اور مصالحت سے کام لیتے ہیں اور شر پسندی و فتنہ طرازی اللہ کو بالکل پسند نہیں
 
حسن نظامی

لائبریرین
rehan.jpg
 
Top