القاعدہ کا کراچی پر ایک اور حملہ

نعمان

محفلین
کراچی پر القاعدہ نے ایک اور حملہ کیا جس میں تین مقامی لوگ اور ایک امریکی سفارتکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ خدا القاعدہ کا بیڑا غرق کرے۔ یہ کراچی پر القاعدہ کا غالبا چوتھا حملہ ہے۔ حملہ ڈائریکٹلی کل کی ہڑتال کو مزید موثر بنائے گا۔ مگر توقع یہ کی جارہی کہ کل کی ہڑتال کراچی میں اتنی پراثر نہیں ہوگی۔ اب بم دھماکے کے بعد کہنا مشکل ہے۔ اس بم دھماکے سے شہر کا امیج مزید خراب ہوگا۔ ان مواقع پر کراچی کے عوام اکثر ایک دوسرے سے یہ سوال پوچھتے ہیں کہ لاہور اور اسلام آباد میں امریکی کونسلیٹ پر حملے کیوں نہیں کئیے جاتے؟ بلوچوں کو بم پھاڑنے ہوں تو کراچی، پٹھانوں کو افغان حملے پر احتجاج کرنا ہو تو کراچی، شیعوں پر حملے کرنا ہوں تو کراچی۔ یہ سب کچھ تو باقی شہروں میں بھی کیا جاسکتا ہے۔ پھر ہم ہی ٹارگٹ کیوں؟

اب مشرف بش سے کہے گا دیکھ لیں سرکار پاکستان میں القاعدہ بھری پڑی ہے ان سب کا صفایا کرنا ہوگا اور جمہوریت، وردی، آزادی، تعلیمی اصلاحات سب پس پشت چلا جائیگا۔ اس ڈرامے کو مزید پر اثر بنانے کے لئیے کل اسلامی جماعتوں کا بھی ایک آئٹم نمبر رکھا گیا ہے جس میں نامی گرامی ملا آرمی کی بین پر رقص پیش کریں گے۔
 
جواب

یار مجھے اس بات کی سمجھ نہیں‌ آتی کہ آخر دوسروں کی جنگوں کو ہم اپنے اوپر کیوں مسلط کر لیتے ہیں۔ جس کا خمیازہ ان دھماکوں کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے۔ کبھی کے جی بی اور کبھی القاعدہ پاکستان تو جانے کتنے سالوں سے دوسروں کے لیے اپنے ہی شہریوں کی جانیں ضائع کر رہا ہے۔ اتنے امریکی فوجی افغانستان حملے میں ہلاک نہیں ہوئے جتنے پاکستانی جوان وزیرستان اپریشن میں مارے جا چکے ہیں۔ کیوں کہ وہ اپنے ہی پاکستانیوں کو مار رہے ہیں اور پاکستانی اپنے ہاتھوں سے اپنی فوج کا قتل عام کر رہی ہے۔کسی اور کی خاطر۔ میرے خیال میں تو بش صاحب یہی گانا گاتے ہوئے مشرف سے ملیں گے۔

سڈے نال روو گے تو عیش کرو گے
زندگی کی سارے مزے کیش کرو گے

مشرف تو عیش اور مزے کیش کرے گا۔ لیکن مریں گے عام پاکستانی عوام۔
 
جیسبادی

محفلین
نعمان نے کہا:
کراچی پر القاعدہ نے ایک اور حملہ کیا جس میں تین مقامی لوگ اور ایک امریکی سفارتکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ خدا القاعدہ کا بیڑا غرق کرے۔ یہ کراچی پر القاعدہ کا غالبا چوتھا حملہ ہے۔ حملہ ڈائریکٹلی کل کی ہڑتال کو مزید موثر بنائے گا۔ مگر توقع یہ کی جارہی کہ کل کی ہڑتال کراچی میں اتنی پراثر نہیں ہوگی۔ اب بم دھماکے کے بعد کہنا مشکل ہے۔ اس بم دھماکے سے شہر کا امیج مزید خراب ہوگا۔ ان مواقع پر کراچی کے عوام اکثر ایک دوسرے سے یہ سوال پوچھتے ہیں کہ لاہور اور اسلام آباد میں امریکی کونسلیٹ پر حملے کیوں نہیں کئیے جاتے؟ بلوچوں کو بم پھاڑنے ہوں تو کراچی، پٹھانوں کو افغان حملے پر احتجاج کرنا ہو تو کراچی، شیعوں پر حملے کرنا ہوں تو کراچی۔ یہ سب کچھ تو باقی شہروں میں بھی کیا جاسکتا ہے۔ پھر ہم ہی ٹارگٹ کیوں؟

اب مشرف بش سے کہے گا دیکھ لیں سرکار پاکستان میں القاعدہ بھری پڑی ہے ان سب کا صفایا کرنا ہوگا اور جمہوریت، وردی، آزادی، تعلیمی اصلاحات سب پس پشت چلا جائیگا۔ اس ڈرامے کو مزید پر اثر بنانے کے لئیے کل اسلامی جماعتوں کا بھی ایک آئٹم نمبر رکھا گیا ہے جس میں نامی گرامی ملا آرمی کی بین پر رقص پیش کریں گے۔

یہ القاعدہ کس کے اشارے پر کام کرتی ہے؟ اس بارے کسی کو علم ہے؟ یا ویسے ہی ہر کام القاعدہ کے سر ڈال دیا جاتا ہے؟ اور القاعدہ نام کی کوئی چیز ہے بھی یا نہیں؟
 
Top