الفاظ و معانی

Azhar Rahmani

محفلین
مجھے ایک لفظ کا معنی معلوم کرنا ہے
اور وہ شاید بلوچی زبان کا لفظ ہے
اور وہ لفظ ہے ( آہرا ) تو برائے مہربانی جن حضرات کو بھی معلوم ہو مجھے جلد سے جلد آہرا کا اردو معنی بتا دیں
 
فاخر

محفلین
مجھے ایک لفظ کا معنی معلوم کرنا ہے
اور وہ شاید بلوچی زبان کا لفظ ہے
اور وہ لفظ ہے ( آہرا ) تو برائے مہربانی جن حضرات کو بھی معلوم ہو مجھے جلد سے جلد آہرا کا اردو معنی بتا دیں
اس سلسلے میں کسی بلوچی کو ٹیگ کیجئے ! وہ بلوچی آپ کو آہرا کے معنی اردو میں بتائے گا ۔
 
فاخر

محفلین
مجھے ایک لفظ کا معنی معلوم کرنا ہے
اور وہ شاید بلوچی زبان کا لفظ ہے
اور وہ لفظ ہے ( آہرا ) تو برائے مہربانی جن حضرات کو بھی معلوم ہو مجھے جلد سے جلد آہرا کا اردو معنی بتا دیں
نیز آپ سے ادباً گزارش ہے کہ آپ اپنا نام اردو میں لکھیں ؛کیوں کہ یہ اردو محفل ہے ،برائے کرم یہاں صرف اور صرف اردو زبان کا ہی استعمال کریں ۔ نوازش ہوگی۔
 
مجھے ایک لفظ کا معنی معلوم کرنا ہے
اور وہ شاید بلوچی زبان کا لفظ ہے
اور وہ لفظ ہے ( آہرا ) تو برائے مہربانی جن حضرات کو بھی معلوم ہو مجھے جلد سے جلد آہرا کا اردو معنی بتا دیں
محمد امین صدیق بھائی آپ کی شاید کوئی مدد کر سکیں ۔
اس سلسلے میں کسی بلوچی کو ٹیگ کیجئے ! وہ بلوچی آپ کو آہرا کے معنی اردو میں بتائے گا ۔
شکریہ برادرم عدنان ، مابدولت بلوچی زبان میں اس لفظ سے آشنائی سے معذوری کا اعتراف کرتے ہوئے یہ عرض کرنا ضروری خیال کرتے ہیں کہ گمان اغلب ہے کہ یہ بلوچی کا لفظ ہی نہیں ہے ، تاہم اسی لفظ سےمماثل دو الفاظ ہیں ۔شاید محترم سائل کا اشارہ انہی الفاظ میں سے کسی ایک کی جانب ہو!
" ہر یا حر " بمعنی " گدھا "
" آرگ " بمعنی " سوکھی یا خشک کی گئی سخت کھجی " :):)
 
اس لفظ کا باقی زبانوں میں استعمال کا کچھ کہہ نہیں سکتا البتہ پنجابی زبان میں صرف 'آہرا' لفظ میری معلومات کے مطابق شاید نہیں ہے۔ البتہ دو الفاظ میں آہرا آتا ضرور ہے۔

سُوآہرا یا سُوآہرہ = ہموار
کُوآہرا یا کُوآہرہ = غیر ہموار
 
آخری تدوین:
Top