الطاف حسین حالی

mamoon rashid

محفلین
درد دلدرد دل کو دوا سے کيا مطلب
کيميا کو طلا سے کيا مطلب

جو کريں گے بھريں گے خود واعظ
تم کو ميري خطا سے کيا مطلب

جن کے معبود حور و غلماں ہيں
ان کو زاہد خدا سے کيا مطلب

کام سے مرومي ہے انساں کي
زبد يا اتقا سے کيا مطلب

صوفي شہر با صفا ہے اگر
ہو ہماري بلا سے کيا مطلب

نگہت مے پہ عشق ہيں جو حالي
ان کو درد و صفا سے کيا مطلب
--------
دل کس کو
دل کو کس طرح سمجھئے کہ وہي ہے يہ دل
وہ اميديں ہيں نہ ارماں وہ امنگيں نہ چائو

يار کو يار سمجھتا ہے نہ تو غير کو غير
تو تو اچھا ہے مگر تيرے برے ہيں برتائو

دوست ہوں جس کے ہزاروں وہ کسي کا نہیں دوست
سچ بتا تجھ کو کسي سے بھي ہے دنيا ميں لگائو

تو وہي برق جہاں سوز ہے بن خواہ نہ بن
ہے برابر ترا بے ساختہ پن اور بنائو

ہو گيا ذکر قيامت تو اجيرن واعظ
باتيں کچھ اور کرو قصہ کوئي اور سناؤ

تجھ کو اے ابر بلا ديکھ کے جي جھوٹ گيا
ايک ہي بار تم اے بادلو اس طرح نہ چھاؤ

پہنچ اے خضر کہ ہے وقت مددگاري کا
ڈگمگاتي ہے بہت دير سے مجندھار ميں ناؤ

----
جب سے سنی
جب سے سني ہے تيري حقيقت چين نہيں اک آن ہميں
اب نہ سنيں گے ذکر کسي کا آگے کو ہوئے کان ہميں

صحرا ميں کچھ بکريوں کو قصاب چراتا پھرتا تھا
ديکھ کے اس کو سارے تمہارے آگئے ياد احسان ہميں

ياں تو بدولت زہد و ورع کے نبھ گئي خاصي عزت سے
بن نہ پڑا پر کل کے لئے جو کرنا تھا سمان ہميں

سر تھے وہي اور تال وہي پر راگني کچھ بے وقت سي تھي
غل تو بہت ياروں نے مچيا، پر گئے اکثر مان ہميں

غير سے اب وہ بير نہيں اور يار سے اب وہ پيار نہيں
بس کوئي دن کا اب حالي ياں سمجھو تم مہمان ہميں
مختلف شعراء کا کلام
http://www.ipaki.com/urdu/poetry/
 
Top