تعارف السّلا مُ علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہُ - سید شہزاد ناصر کا تعارف

ن

نامعلوم اول

مہمان
بہت ہی اچھا وقت گزرے گا یہاں آپ کا۔گارنٹیڈ۔
اس سے زیادہ دوستانہ فورم آپ کو شاید ہی کہیں اور ملے
اپنی جہالت کی فکر نہ کریں یہاں کم از کم ایک شخص تو آپ سے زیادہ جاہل ہے یعنی کہ یہ ناچیز;)
محسن وقار علی صاحب، ابھی سے دو لوگ آپ سے متفق ہو چکے ہیں۔ مگر تحقیق طلب امر یہ ہے کہ وہ آپ کی پہلی بات سے متفق ہوئے یا آخری؟ اس ڈر سے میں نے کوئی بٹن نہ دبایا کہ غلط مطلب نہ اخذ کر لیا جائے۔;)
 

مہ جبین

محفلین
محسن وقار علی صاحب، ابھی سے دو لوگ آپ سے متفق ہو چکے ہیں۔ مگر تحقیق طلب امر یہ ہے کہ وہ آپ کی پہلی بات سے متفق ہوئے یا آخری؟ اس ڈر سے میں نے کوئی بٹن نہ دبایا کہ غلط مطلب نہ اخذ کر لیا جائے۔;)
:heehee: کاشف عمران بھائی محسن وقارعلی کی پہلی دولائنوں سے متفق ہوئی تھی میں :laugh:
آخری سے نہیں :)
 
ارے بھیا اگر مجھے آج تک نہیں ملی تو آپ کو تو مل ہی نہیں سکتی
آپ کی بات غلط ثابت ہو گئی
سر منڈاتے ہی اولے پڑنے کی اُمید تو تھی
مگر لگاتار ژالہ باری کی توقع نہ تھی
اب دیکھ لیں شمشاد صاحب نے ایک بار پھر مولا بخش اُٹھا لیا ہے
اُف، اُف، اُف
خیر کوئی بات نہیں ان سے صرف اتنا کہوں گا
آ اے ستمگر ہنر آزمائیں
تو تیر آزما، ہم جگر آزمائیں
 
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
محفل میں خوش آمدید سید شہزاد ناصر بھائی
امید ہے کہ یہاں آپکا وقت بہت اچھا گزرے گا
ویسے مجھے بھی اسی صف میں شمار کرلیں جس میں مقدس ہے :heehee:
ارے کیوں نہیں :)
ویسے آپ کے دستخط میں لکھا ہوا غالب کا شعر مجھے بھی بہت پسند ہے
بلکہ غالب کا پرستار ہوں
خوش رہو شاد و آباد رہو
 
و علیکم السلام

اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں۔

آپ نے اپنے پہلے مراسلے میں "السّلا مُ علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہُ" بالکل صحیح لکھا جبکہ عنوان میں اسلام و علیکم لکھا ہے، یہ کیا بات ہوئی بھلا؟
حد چاہئے سزا میں عقوبت کے واسطے
آخر گنہگار ہوں،کافر نہیں ہوں میں
دھاگے میں تو املا کی غلطی درست کر لی
عنوان میں تدویں کا آپشن نہ ملا
کچھ رہنمائی کریں
وہ بھی کر دوں گا :)
 
جزاک اللہ :)
پزیرائی کے لئے ممنون ہوں
پھر وہ ہی املا کی غلطی پر گرفت
یا اللہ خیر یک نہ شد دو شد
ہاں تو میں کہہ رہا تھا کہ اگر املاء کی غلطی۔۔۔۔۔
یار معذرت پھر ایک ضروری کام یاد آگیا ہے۔
بعد میں آکر تفصیل سے عرض کرتا ہوں۔:)
 
خوش آمدید سید شہزاد ناصر صاحب۔ سچ پوچھیں تو آپ نے تو آتے ہی دوڑنا شروع کر دیا۔ ہم تو ابھی تک گھٹنو ں کے بل ہی چل رہے ہیں پھر بھی ڈٹے ہوئے ہیں۔یہاں سب لوگ بہت محبت اور تعاون کرنے والے ہیں۔
ہاہاہاہاہاہاہاہاہا
ارے بھائی دوڑنا تو بہت دور کی بات
بھول بھلیوں میں پھنسا دیا ہے مجھے
یقین کریں اتنی محبت کا تو میں نے تصور بھی نہیں کیا تھا
اللہ آپ سب کو شاد و آباد رکھے
 
خوش آمدید ناصر شہزاد صاحب۔ یہ دل والوں کی بستی ہے۔ مجھے خود بھی چند دن ہی ہوئے یہاں آئے۔ مگرصدیوں کا ساتھ لگنے لگا ہے۔ کمال کے لوگ ہیں یہاں۔
زہے نصیب :)
وہ آیئں گھر ہمارے خُدا کی قدرت
کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
واقعی درست فرمایا آپ نے
یہاں بہت محبت کرنے والے اور قدر دان لوگ ہیں
اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے
 
Top