السلام علیکم

یہ تو بہت آسان کھیل ہے میرے بھائی ۔ آپ کو مشکل کیوں لگتا ہے ۔ ؟
دل سے کھیلا کریں ۔ " فنکار " مشہور ہوجائیں گے ،،، ان شاءاللہ

وہ تو آپ سہی کہ رہے ہیں لیکن کیا کریں سمجھ نہیں آتا
اور اب اس فیلڈ میں قدم رکھ ہی دیا ہے تو دلچسپی بھی پیدا کرنی ہی پڑے گی۔۔۔:)
 
نہیں، کافی آسان زبان ہے۔ :)
آپ کون کون سی زبانیں جانتے ہیں؟

اردو، تو مادری زبان ہے ،ہندی اس سے ملتی جلتی ہے اور بھارت کی قومی زبان ہے اس لئے
عربی کی تھوڑی بہت شد بدھ ہے وہ بھی اس لئے کہ میں نے مدرسہ سے عالمیت اور فضیلت کی ہے۔
انگریزی بعد میں سیکھنی پڑی مدرسہ میں تو پڑھائی جاتی تھی لیکن معمولیاس سے کوئی کام بننے والا نہیں تھا جامعہ آنے کے بعد اس کے لئے کافی محنت کرنی پڑی۔
 
حسان خان

لائبریرین

ماشاءاللہ، بہت خوب۔ میں بھی عربی سیکھنا چاہتا ہوں، دیکھئے کب موقع ملتا ہے۔
جامعہ کا ماحول کیسا ہے؟ ادبی قسم کا؟
 
ماشاءاللہ، بہت خوب۔ میں بھی عربی سیکھنا چاہتا ہوں، دیکھئے کب موقع ملتا ہے۔
جامعہ کا ماحول کیسا ہے؟ ادبی قسم کا؟
علمی تو کہ سکتے ہیں بہت زیادہ ادبی نہیں مگر ہاں اردو ،ہندی انگریزی کے اچھے ادیب آپ کو یہاں مل جائیں گے بلکہ جامعہ اس کے لئے ہندوستان میں معروف بھی ہے ۔مجھے لگتا ہے ادب کا بہت زیادہ ماحول اس لئے نہیں ہے کہ نئی نسل اس کو شاید اپنے مطلب کا نہیں سمجھتی پھر زیادہ تر کو فورا ملازمت چاہئے تو ظاہر ہے وہ ماحول تو آنے سے رہای۔ 225کورسیز ہیں ہر ایک کا اپنا الگ انداز اور طرز ہے لیکن ہاں پڑھائی لکھائی کا ماحول کافی اور اطمئنان بخش ہے بانئین کی روح ضرور خوش ہوتی ہوگی۔
 
حسان خان

لائبریرین
ویسے دہلی میں اردو کی کیا مجموعی صورتِ حال ہے؟ مجھے بذریعہ فیس بوک اتر پردیش کے چند مسلمانوں سے رابطے کا موقع ملا ہے، اُن میں سے کچھ تو اردو رسم الخط ہی ٹھیک سے پڑھ پانے سے قاصر تھے، اور کچھ 'پھر' کو ہندی والوں کی طرح'فِر' کہتے تھے۔ مجھے یہ بڑی تشویش ناک بات لگی۔
 
Top