التماس دعا۔۔

حاتم راجپوت

لائبریرین
سب محفلین کی دعاؤں کا دلی شکریہ.. آپ سب کی دعاؤں کے طفیل اور اللہ تعالی کی خاص رحمت سے اب والد صاحب کی طبعیت قدرے بہتر ہے .... خدا تعالی کے در سے مزید بہتر ہونے کی امید ہے اور سبھی محفلین کا بہت مشکور ہوں...
 
قیصرانی

الحمدللہ
 
قیصرانی

لائبریرین
بلڈ پریشر کے سلسلے میں عجیب بے یقینی کی کیفیت ہے۔ بہر کیف دعا کرتے رہیے گا۔
کوشش کیجئے کہ عیادت کرنے والے احباب کے متعلق پابندی ہو
میرے والد جب کارڈیالوجی وارڈ میں اپنے دل کے پانچویں دورے سے گذر رہے تھے تو ہم نے ان کے احباب کو سختی سے منع کیا تھا کہ بری خبریں نہیں دینی۔ میرے والد کے سب سے قریبی دوست جو کہ خود بھی ڈاکٹر تھے میرے والد کی طرح، نے چھوٹتے ہی پہلی خبر یہ سنائی کہ آپ کے سابقہ ہمسائے "فلاں" ڈاکٹر صاحب کی بیٹی، جو آپ کی بیٹی کی کلاس فیلو ہے، ابھی ابھی اطلاع آئی ہے کہ وہ فوت ہو گئی ہے
اب آپ اندازہ کر سکتے ہیں ہمارے تائثرات کیا ہوں گے
 
جی یہ احتیاط تو ملحوظِ خاطر ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ بلڈ پریشر کم ہوتے ہوتے پھر سے زیادہ ہو جاتا ہے، ابھی دوپہر کو 150/90 سے بڑھ کر یکا یک 240/120 ہو گیا تھا، اسی وجہ سے زیادہ پریشانی کا سامنا ہے۔
 
بزرگوں میں ایک بری عادت ہوتی ہے کہ وہ بہت جلدی ہمت ہار دیتے ہیں۔ آپ ایسا کیجئے کہ جب تک وہ بیدار رہیں، کوئی نہ کوئی گھر کا رکن ان کے ساتھ اچھی باتیں یاد کراتا رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہلکی سی سکون آور دوا بھی چلتی رہے اور سونے کے وقت طاقتور نیند کی گولی دے دینے سے بھی افاقہ ہوتا ہے۔ چند دن کے بعد روٹین بہتر ہو جاتی ہے اور اضافی ادویات وغیرہ کی ضرورت نہیں پڑتی
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
سبھی محفلین کی پرخلوص دعاؤں کا بہت بہت شکریہ۔۔ والد صاحب کی طبیعت اب بہ فضل خدا بہت بہتر ہے ماشا اللہ، کل رات سے گھر آگئے ہوئے ہیں۔۔ آپ سب کے خلوص کا بہت بہت شکریہ۔
جہاں رہیں بہت خوش رہیں اور اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ سب کے پیاروں کو ہمیشہ صحتمند، ہنستا مسکراتا اور شاد و آباد رکھے اور اپنی حقیقی نعمتوں سے مستفید کرے۔ آمین۔ ثم آمین
 
شمشاد

لائبریرین
الحمد للہ حاتم بھائی کہ اللہ تعالٰی نے آپ کے والد بزرگوار کو صحت عطا فرمائی۔

فشار خون کے دباؤ کا خاص خیال رکھیں۔ دوا لینے کے باوجود 240/120 تو بہت ہی زیادہ ہے۔
کہیں ایسا تو نہیں کہ اصلی دوائیں ہی دستیاب نہ ہوں۔
 
شکریہ آپکا شمشاد۔۔ ایسا ہونا نا ممکنات میں سے تو نہیں لیکن میرا خیال ہے کہ ادویات اصلی ہی تھیں اور فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے معدے میں موجود زہر بلڈ پریشر کو نیچے نہیں آنے دے رہا تھا۔۔ بہر کیف خدا نے بہت کرم کیا اور اب طبیعت بہت بہتر ہے۔ کھا پی رہے ہیں اب اور بلڈ پریشر بھی نارمل ہے، بس بیماری جھیلنے کی وجہ سے کمزوری ہے جو کہ جلد ہی دور ہو جائے گی بہ فضل خدا۔۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
مبارک ہو۔ اب جلدی سے مٹھائی نہیں لانی :(
مٹھائی ہی مٹھائی ہے قیصرانی محترم۔۔ :) آپ جلدی سے اپنا فن لینڈ کا ایڈریس دیں تو آپ کو پارسل کروا دوں لیکن خدشہ ہے کہ فن لینڈ پہنچتے پہنچے مٹھائی کی کھٹائی نہ بن جائے، آج کل ہمارے دودھ بہت ہی خالص ہے نا۔۔کسی بھی کیمیکل اور تیزاب سے پاک،، اور پانی ملانے والی بات بھی کسی کی اڑائی ہوئی۔۔ ;)
 
میرا مقصد یہ تھا کہ گھر پر مٹھائی مت لائیے گا کہ اس والدِ محترم کو پرہیز میں آسانی رہے گی :)
 
صحیح۔۔ میں آپ کی تحریر کے آخر میں پیاری سے سیڈ سمائلی سے یہی اخذ کر سکا تھا، تصحیح کے لئے شکریہ۔۔ ویسے والد صاحب درویش سے بندے ہیں ،مٹھائی وغیرہ کے بہت زیادہ شوقین نہیں۔ :)
 
Top