الاہور کے شہری یرغمال

ذاتی حملے؟ آپ کو آپ کی غلطی کی نشاندہی کرنا ذاتی حملہ ہے؟
اگر آپ میری غلطی کی نشاندہی کرکے میری اصلاح کرنا چاہتے ہیں تو اچھا انداز گفتگو اپنائیے :)
مراسلہ بھیجنے سے قبل میرا اوپر والا مراسلہ بھی دیکھ لیا ہوتا تو اب شرمندہ نہ ہوتے۔ اوہ سوری، آپ اور شرمندگی، ایک ہی فقرے میں کیسے آ سکتے ہیں :)
میں ایسے انداز کو بدتمیزی سمجھتا ہوں
 
صائمہ شاہ

محفلین
ایک اور فرق بھی ہے، اسرائیل نے اپنے دشمن ریاست پر کو محصور کیا ہے جبکہ نواز شریف نے اپنے حلقہ انتخاب کو :)
اور اس پر بھی ناپسندیدہ کی ریٹنگ میرے حصے میں :)
میاں صاحب تو میاں صاحب ان کے سپورٹرز بھی بوکھلا گئے ہیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے بارے میں اور دوسرے محفلین کے بارے میں اور عام مسلمانوں کے بارے حسن ظن رکھئے۔ اوپر

حسن ظن کا مشورہ میں نے اپنی ذات کے لئے دیا تھا نواز کے لئے نہیں :)
میرے پاس ان کے ٹیکس کا حساب نہیں ہے۔ نا جائداد کا
البتہ جانتا ہوں یہ لوگ کرپشن سے پاک نہیں ہیں
ایک آسان سا سوال۔ اگر آج کی صورتحال میں آپ کے پیر و مرشد یا آپ کے روحانی رہنما قادری صاحب ہوتے تو کیا وہ نواز شریف کے حق میں ہوتے کہ مخالفت میں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر آپ میری غلطی کی نشاندہی کرکے میری اصلاح کرنا چاہتے ہیں تو اچھا انداز گفتگو اپنائیے :)

میں ایسے انداز کو بدتمیزی سمجھتا ہوں
محترم، آپ جو چاہے سمجھتے رہیئے، مجھے کسی کی پسند نا پسند کی ہرگز کوئی فکر نہیں ہوتی اور جو مجھے مناسب لگتا ہے، منہ پر کہہ دیتا ہوں۔ زیادہ سے زیادہ مجھے اگنور لسٹ میں ڈال سکتے ہیں، سو بار بسم اللہ، کر دیجئے
 
اور ہاں، مراسلہ رپورٹ کا بھی آپشن کھلا ہے :)
 
کیا ماڈل ٹاون میں معصوم بےگناہ شہریوں کا خون نہیں بہایا گیا ؟ آپ کی یادداشت خاصی کمزور ہے ابھی تو محاصرہ ہی ہوا ہے آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا
یہ سارا فساد طاہرالقادری کا ہی شروع کردہ ہے۔
ماڈل ٹاؤن کے واقعے میں حکومت اور طاہرالقادری دونوں ذمہ دار ہیں میں پہلے بھی عرض کرچکا ہوں ۔
جب طاہرالقادری صاحب اپنے کارکنوں کو وڈیو لنک پر جام شہادت نوش کرنے پر اکسا رہے ہوں تو انکو بے گناہ کیسے قرار دینگے؟
اللہ نا کرے کہ یہ فساد مزید بڑھے۔
مجھے طاہرالقادری پر غصہ اسی فساد کے پھیلنے پر ہے
 
ایک آسان سا سوال۔ اگر آج کی صورتحال میں آپ کے پیر و مرشد یا آپ کے روحانی رہنما قادری صاحب ہوتے تو کیا وہ نواز شریف کے حق میں ہوتے کہ مخالفت میں؟
تھوڑی سی وضاحت کر دیں قادری صاحب سے آپکی مراد طاہرالقادری ہے یا غوث پاک؟
 
محترم، آپ جو چاہے سمجھتے رہیئے، مجھے کسی کی پسند نا پسند کی ہرگز کوئی فکر نہیں ہوتی اور جو مجھے مناسب لگتا ہے، منہ پر کہہ دیتا ہوں۔ زیادہ سے زیادہ مجھے اگنور لسٹ میں ڈال سکتے ہیں، سو بار بسم اللہ، کر دیجئے
اگنور تو میں نے ان کو بھی نہیں کیا جنہوں نے شدید بدتمیزی کی تھی ۔
 
نایاب

لائبریرین
ایک آسان سا سوال۔ اگر آج کی صورتحال میں آپ کے پیر و مرشد یا آپ کے روحانی رہنما قادری صاحب ہوتے تو کیا وہ نواز شریف کے حق میں ہوتے کہ مخالفت میں؟
شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ خود اپنی زبانی اپنے بچپن کا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ میری ماں کی وہ نصیحت جو ہر حال میں " سچ " بولنے کی تھی اس نصیحت پر عمل کرنے پر اک " چور کامل " توبہ کرتے " ولی کامل " کے درجے پہ پہنچ گیا ۔۔۔۔۔۔۔
محترم لئیق بھائی آپ کواس نصیحت سے منسلک وہ سچا واقعہ پوری صحت سے معلوم ہوگا ۔ کیا ہی اچھا ہو کہ بیان کرتے دعائیں پائیں ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
یہ سوال تو ایسا لگتا ہے جیسے پوچھا جائے کہ نواز جنت میں جائے گا یا جہنم میں؟ کیا میں یا کوئی اس بارے میں کسی بھی شخص کے بارے میں قطیعت کے ساتھ بتا سکتا ہے؟
غوث پاک کے علم اور عقل کے مقابلے میں میری کیا اوقات ہے بھلا ؟ میں انکی رائے کے بارے میں کیا عرض کرسکتا ہوں؟
البتہ انکی تعلیمات کی روشنی میں تو نواز کے جرم بے حساب ہونگے اور میرے بھی اللہ تعالی ہم سب کو ہدایت دے۔ آمین
 
مقصد یہ تھا کہ آیا وہ نواز کو اس کی خامیوں سمیت بطور حکمران قبول کرتے یا نہیں :)
 
شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ خود اپنی زبانی اپنے بچپن کا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ میری ماں کی وہ نصیحت جو ہر حال میں " سچ " بولنے کی تھی اس نصیحت پر عمل کرنے پر اک " چور کامل " توبہ کرتے " ولی کامل " کے درجے پہ پہنچ گیا ۔۔۔۔۔۔۔
محترم لئیق بھائی آپ کواس نصیحت سے منسلک وہ سچا واقعہ پوری صحت سے معلوم ہوگا ۔ کیا ہی اچھا ہو کہ بیان کرتے دعائیں پائیں ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں

حضور شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے بچپن کا ایک واقعہ
آپ چودہ برس کی عمر میں اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک قافلہ کے ساتھ بغداد کو روانہ ہوئے والدہ محترمہ نے آپ کی گدڑ ی میں چالیس اشرفیاں رکھ کر اس مقصد کے لیے سی دیں کہ حفاظت رہے اور ضرورت کے وقت کام آ سکیں بد قسمتی سے راستے میں ڈاکہ پڑا۔ جو شے جس کے ہاتھ آئی ڈاکوئوں نے اس سے بڑی بے دردی سے چھین لی۔ داکوئوں نے آپ سے پوچھا تمہارے پاس کیا ہے؟ آپ نے کہا چالیس اشرفیاں ڈاکو سمجھے آپنے ہم سے مذاق کیا ہے چنانچہ آپ کو اپنے سردار احمد الفی کے پاس لے گئے اور ماجرا بیان کیا سردار نے بھی آپ سے یہی پوچھا اور آپ نے اسے بھی یہی جواب دیا۔ اس نے کہا اچھا لائو دکھائو تو وہ چالیس اشرفیاں کہاں ہیں۔ آپ نے گدڑی ادھیڑی اور اشرفیاں نکال کے ان کے سامنے رکھ دیں۔ ڈاکو بہت حیران ہوئے۔ سردار نے کہا اے لڑکے تو نے ایسی چھپی ہوئی چیز جو ہزار کوششوں کے باوجود بھی ہمارے ہاتھ نہ آ سکتی تھی کیوں ظاہر کر دی آپ نے جواب دیا میں تعلیم کی غرض سے بغداد جا رہا ہوں یہ اشرفیاں میری والدہ نے سفر کے خرچ کے لیے میری گدڑی میں رکھی تھیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس بات کی بڑی شدت سے تاکید کی کہ سچ کو کسی صورت میں بھی ہاتھ سے نہ جانے دینا ہمیشہ سچ بولنا ڈا کوئوں کے دل پر آپ کی بات نے کچھ ایسا اثر کیا کہ فوراً ڈکیتی سے توبہ کر کے پارسائی اختیار کر لی۔ یہاں تک کہ یہ لوگ چوروں اور ڈاکوئوں کی صف سے نکل کر اللہ کے دوستوں میں شمار ہوئے۔
ربط
 
صائمہ شاہ

محفلین
اگنور تو میں نے ان کو بھی نہیں کیا جنہوں نے شدید بدتمیزی کی تھی ۔
آپ شائد اپنے بارے میں بہت حساس ہیں اختلاف کرنے کا نام بدتمیزی نہیں ہوتا ہاں کوئی فرسٹریٹ ضرور ہوسکتا ہے جب آپ کسی بھی سوال کو کوئی منطقی جواب نہیں دیتے اور اس بنیاد پر بیشتر لوگ آپ سے بحث ترک کردیتے ہیں اور وہ آپ کی نہیں آپ کے غیر منطقی عقیدے کی نہیں بالکل عقل کی بات ہوتی ہے کیونکہ بغیر دلیل کے کوئی بحث پروان نہیں چڑھتی اور آپ کے ہاں بحث ہی بحث ہے مگر دلیل کا فقدان
اس بات پر ٹھنڈے دل سے توجہ دیں اور اپنی گفتگو کو مدلل بنائیں کہ کوئی اس پر توجہ دے سکے برننگ ایشوز ہونے کے باوجود آپ کی گفتگو پروان نہیں چڑھتی
 
مقصد یہ تھا کہ آیا وہ نواز کو اس کی خامیوں سمیت بطور حکمران قبول کرتے یا نہیں :)
یہ سوال بھی مشکل ہے :)
البتہ ایک بات کنفرم ہے کہ وہ جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنے سے گھبراتے نہیں اور فساد پھیلانے والا کوئی کام بھی نا کرتے :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
اللہ نا کرے کہ یہ فساد مزید بڑھے۔
مجھے طاہرالقادری پر غصہ اسی فساد کے پھیلنے پر ہے
تو پھر ایکبار پھر سے تمام حالات و واقعات کا مطالعہ فرمائیں کہ ابھی تک قادری صاحب نے کوئی بھی غیر قانونی کاروائی نہیں کی اور ان کے نہتے کارکنان پر حملے فساد کی جڑ ہیں قادری نہیں میاں صاحب نےٹھنڈے دودھ میں پھونکیں ماری ہیں تو نتیجہ بھی بھگتیں بلکہ وہ کیا بھگتیں گے غریب عوام ہے نا خواہ قادری ہو یا شریفینِ ماڈل ٹاون مارا تو صرف غریب ہی جاتا ہے
 
نایاب

لائبریرین
حضور شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے بچپن کا ایک واقعہ
آپ چودہ برس کی عمر میں اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک قافلہ کے ساتھ بغداد کو روانہ ہوئے والدہ محترمہ نے آپ کی گدڑ ی میں چالیس اشرفیاں رکھ کر اس مقصد کے لیے سی دیں کہ حفاظت رہے اور ضرورت کے وقت کام آ سکیں بد قسمتی سے راستے میں ڈاکہ پڑا۔ جو شے جس کے ہاتھ آئی ڈاکوئوں نے اس سے بڑی بے دردی سے چھین لی۔ داکوئوں نے آپ سے پوچھا تمہارے پاس کیا ہے؟ آپ نے کہا چالیس اشرفیاں ڈاکو سمجھے آپنے ہم سے مذاق کیا ہے چنانچہ آپ کو اپنے سردار احمد الفی کے پاس لے گئے اور ماجرا بیان کیا سردار نے بھی آپ سے یہی پوچھا اور آپ نے اسے بھی یہی جواب دیا۔ اس نے کہا اچھا لائو دکھائو تو وہ چالیس اشرفیاں کہاں ہیں۔ آپ نے گدڑی ادھیڑی اور اشرفیاں نکال کے ان کے سامنے رکھ دیں۔ ڈاکو بہت حیران ہوئے۔ سردار نے کہا اے لڑکے تو نے ایسی چھپی ہوئی چیز جو ہزار کوششوں کے باوجود بھی ہمارے ہاتھ نہ آ سکتی تھی کیوں ظاہر کر دی آپ نے جواب دیا میں تعلیم کی غرض سے بغداد جا رہا ہوں یہ اشرفیاں میری والدہ نے سفر کے خرچ کے لیے میری گدڑی میں رکھی تھیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس بات کی بڑی شدت سے تاکید کی کہ سچ کو کسی صورت میں بھی ہاتھ سے نہ جانے دینا ہمیشہ سچ بولنا ڈا کوئوں کے دل پر آپ کی بات نے کچھ ایسا اثر کیا کہ فوراً ڈکیتی سے توبہ کر کے پارسائی اختیار کر لی۔ یہاں تک کہ یہ لوگ چوروں اور ڈاکوئوں کی صف سے نکل کر اللہ کے دوستوں میں شمار ہوئے۔
ربط
عجب کہ آپ کو اس قصے کے لیئے نیٹ سرفنگ سے مدد لینا پڑی ۔۔۔۔۔۔۔۔ سبحان اللہ
کیا آپ وثوق سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ جو کچھ اس ربط پر آپ جناب کے بارے لکھا گیا ہے وہ ابتدا و انتہا درست ہے ۔۔۔۔؟
 
آپ شائد اپنے بارے میں بہت حساس ہیں اختلاف کرنے کا نام بدتمیزی نہیں ہوتا ہاں کوئی فرسٹریٹ ضرور ہوسکتا ہے جب آپ کسی بھی سوال کو کوئی منطقی جواب نہیں دیتے اور اس بنیاد پر بیشتر لوگ آپ سے بحث ترک کردیتے ہیں اور وہ آپ کی نہیں آپ کے غیر منطقی عقیدے کی نہیں بالکل عقل کی بات ہوتی ہے کیونکہ بغیر دلیل کے کوئی بحث پروان نہیں چڑھتی اور آپ کے ہاں بحث ہی بحث ہے مگر دلیل کا فقدان
اس بات پر ٹھنڈے دل سے توجہ دیں اور اپنی گفتگو کو مدلل بنائیں کہ کوئی اس پر توجہ دے سکے برننگ ایشوز ہونے کے باوجود آپ کی گفتگو پروان نہیں چڑھتی
اختلاف تو یقناً بدتمیزی نہیں ہوتا مگر بدتمیزی بدتمیزی ہوتی ہے ۔ مثلاً اگر کوئی آپ سے کہے کہ آپ احمقوں کی جنت میں رہتی ہیں بلکہ اس کی سردار ہیں تو کیا یہ آپ کو بدتمیزی نہیں لگے گی؟
آپکی یہ بات اچھی لگی کہ آپ نے برادرانہ انداز میں سمجھانے کی کوشش کی۔ حالانکہ میں آپ کی باقی رائے سے متفق نہیں ہوں
 
عجب کہ آپ کو اس قصے کے لیئے نیٹ سرفنگ سے مدد لینا پڑی ۔۔۔۔۔۔۔۔ سبحان اللہ
کیا آپ وثوق سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ جو کچھ اس ربط پر آپ جناب کے بارے لکھا گیا ہے وہ ابتدا و انتہا درست ہے ۔۔۔۔؟
یااللہ۔ یہ واقعہ تو بچپن سے پڑھتے آرہے ہیں۔ ٹائپنگ کا وقت بچانے کے لئے کاپی پیسٹ کیا ہے :)
 
Top