الاسکا اور قرب و جوار

عثمان

محفلین
ہمم۔۔۔ ان تصاویر کا بھی شکریہ اور جو اب پوسٹ ہوں گی، ان کا پیشگی شکریہ۔ بائی دی وے، اگر آپ شئیر کرنا چاہیں تو اپنا روٹ بھی شئیر کر دیجئے کہ میرا بھی پروگرام ہے کسی دن بائی روڈ پورے کینیڈا کا چکر لگایا جائے ٹرانس کینیڈا ہائی وے اور پھر یوکون سے ہوتے ہوئے وائٹ ہارس سے ہوتے ہوئے فیئر بینکس تک جایا جائے :)
گویا سفر ہیلی فیکس سے شروع کریں گے۔ مجھے مطلع کیجیے گا۔ اونٹاریو تک تو ساتھ دے سکتا ہوں۔ :)
 
عثمان

محفلین
جی، ہیلی فیکس سے ہی سفر شروع کرنا ہے :) انشاء اللہ مطلع کر دوں گا
یعنی آپ سنجیدہ ہیں؟ کب تک ارادہ ہے ؟
میں اسی ہفتہ وکٹوریا سے ہیلی فیکس پہنچا ہوں۔ بذریعہ ہوائی سفر۔ حالانکہ ڈی این ڈی بائی روڈ تمام خرچہ اٹھانے کو تیار تھی۔ لیکن میرے پاس وقت کم تھا۔ تاہم ایک کولیگ بائی روڈ پہنچ رہے ہیں۔ بلاشبہ ایک شاندار ایڈونچر ہوگا۔
 
قیصرانی

لائبریرین

میں واقعی سنجیدہ ہوں لیکن اگلے سال گرمیوں کا ارادہ ہے۔ یہ واقعی شاندار ایڈونچر رہے گا :)
 
زیک

مسافر
ہمم۔۔۔ ان تصاویر کا بھی شکریہ اور جو اب پوسٹ ہوں گی، ان کا پیشگی شکریہ۔ بائی دی وے، اگر آپ شئیر کرنا چاہیں تو اپنا روٹ بھی شئیر کر دیجئے کہ میرا بھی پروگرام ہے کسی دن بائی روڈ پورے کینیڈا کا چکر لگایا جائے ٹرانس کینیڈا ہائی وے اور پھر یوکون سے ہوتے ہوئے وائٹ ہارس سے ہوتے ہوئے فیئر بینکس تک جایا جائے :)
ہمارا سفر زیادہ تر سمندری تھا۔ سوچا تھا کہ کچھ زمینی بھی شامل کیا جائے مگر وہ مشکل لگا۔ زمینی سفر کا علیحدہ ارادہ ہے ایک دو سال میں۔

Seattle واشنگٹن سے سفر کا آغاز ہوا۔ وہاں کی تصاویر علیحدہ پوسٹ کروں گا۔ وہاں سے Tracy Arm fjord اور گلیشیئر دیکھتے ہوئے Skagway گئے۔ یہاں سے بس پر کلونڈائک ہائی وے پر برٹش کولمبیا سے ہوتے ہوئے کارکراس یوکون کا سفر کیا اور واپس لوٹے۔ پھر Juneau اور Ketchikan گئے۔ آخر میں وکٹوریا برٹش کولمبیا میں رکے اور واپس Seattle.
 
زیک

مسافر
سڑک کے کنارے ریچھ
179911_10150857524786082_2067191445_n.jpg
 
Top