اقتباسات

بنتِ حوا

محفلین
ایک ناولٹ میں سے اقتباس (میں نے کچھ عرصہ پہلے یہ اقتباسات پڑھے تھے جنہیں شئیر کرنا چاہوں گی امید ہے آپ کو پسند آئیں گے)


”اپنی سیانی“۔۔عنوان ہے یہ“
اپنی سیانی کو جب سیانے نے بتایا کہ چیف جسٹس کو معطل کر دیا گیا ہے۔۔پوچھا ”کس نے۔۔؟
سیانے نے کہا صدر نے”۔۔اپنی سیانی جھٹ سے بولی۔۔
”کیا صدر چیف جسٹس بن گئے ہیں؟” کیا نا ممکن بات کرتی ہے کبھی کبھی۔۔۔۔۔ایک بار اپنی سیانی ایک پارک میں ایک بینچ پر خاصا پھیل کر بیٹھی ہوئی تھی۔۔۔سیانے نے کہا' یہ پانچ لوگوں کی بینچ ہے۔۔۔مجھے بھی جگہ دے دو۔۔”فرمانے لگیں۔۔بھئی میرا دل بھی چاہتا ہے پانچ کرسیوں کی ایک بینچ بناؤں۔۔اور دو ہزار پچاس تک لیٹ کر حکومت چلاؤں۔۔“ یہ یہ پانچ کرسیوں کی۔۔۔ ک ک کون سی؟ سیانا تو واقعی اندر تک لرز گیا تھا
”ہاہاہا۔۔اپنی سیانی منہ پھاڑ کر بے شرمی سے ہنسی” صدر کی ” وزیر اعظم کی،سینٹ کے چئیرمین کی،چیف آف آرمی سٹاف کی اور چیف جسٹس کی۔۔اپنی سیانی نے پورا پنجہ اس کے آگے کر دیا۔۔
مگر اجازت تو چار کی ہے۔۔سیانا منمنایا۔۔
“چلو چار سہی پانچویں گھر کی باندی۔۔
اپنی سیانی واقعی سیانی ہے ایک دن کہنے لگی سارا نظام تعلیم بدل رہا ہے۔۔اب تو نورانی قاعدے بھی روشن خیال بننے والے ہیں۔۔
روشن خیال قاعدہ۔۔سیانا چونکا'
”جی۔۔۔۔اپنی سیانی نے اپنے گول گول دیدے مٹکائے۔۔
کیا ہو گا ان قاعدوں میں۔۔
ارے وہی جو ان قاعدوں میں ہوتا ہے ۔۔الف تا ثا جارا سا بس ذرا(اس نے ذرا کو ذرا لہرا کر ادا کیا)ترتیب بدل جائے گی۔۔۔سا،رے گا،ما،پا،دھا،نی،سا۔۔۔(ہا ہا ہا)
''اچھا لکھا ہے نا سیانی کے قہقے میں عظمٰی کا قہقہ بھی شامل ہو گیا تھا۔۔میں نے دھیرے سے اثبات میں گردن ہلا دی۔۔
عظمٰی نے پھر اخبار پر نظریں جمائیں۔۔
''اچھا سیانی۔۔۔ذرا یہ تو بتاؤ یہ اپنے من موہن کیا واقعی من موہن ہیں۔۔۔؟سیانے نے اسے چھیڑا۔۔
''اجی۔۔۔یہ تو آپ سونیا جی سے پوچھیے۔۔سیانی نے شرماتے ہوئے کہا۔۔
”کیا۔۔؟سیانے کو اس کے جواب سے زیادہ اس کے شرمانے پر غصہ آیا تھا مگر سیانے نے غصہ ضبط کرتے ہوئے پوچھا۔۔
”سیانی جو۔۔۔! یہ ہندوستان میں ایک طرف تاج محل ہے تو دوسری طرف 'غریب کی کٹیا' کتنا فاصلہ ہے ان دونوں میں ،وہاں کے عوام شور نہیں مچاتے،کیوں۔۔؟سیانے نے شاید اب سیانی کو لاجواب کر دیا تھا۔۔مگر وہ سیانی کیا جو لاجواب ہو فورا بولی۔۔
ایک طرف ''ایوان صدر ' ہےتو دوسری طرف 'آرمی ہاؤس' کتنا فاصلہ ہے ان دونوں میں۔۔یہاں کے عوام بھی تو شور نہیں مچاتے کیوں۔۔۔۔۔؟
”سیانی رے سیانی 2007 ء ہماری کرکٹ کے لیے برا رہا۔۔
بالکل نہیں یہ تو 1992 کی طرح یادگار رہے گا۔۔ہم تب بھی فرسٹ تھے ہم اب بھی فرسٹ ہیں۔۔تب اوپر سے۔۔اب نیچے سے۔۔
”زبردست۔۔پاکستانی ٹیم اب چلو بھر پانی میں ڈوب مرو۔۔عظمٰی نے سیانی کے جملے کو انجوائے کیا۔۔
دکھ بھی تو شدید تھا اسے آئرلینڈ سے ہارنے کا۔۔
”سن سیانی۔۔۔اس نے پھر پڑھنا شروع کیا۔۔۔
”مونا لیزا اور کونڈولیزا ۔۔، کیا فرق ہے ان دونوں میں۔۔۔۔؟
کچھ زیادہ نہیں۔۔دونون کی ہی واتل مسکراہٹ ہے ۔۔بس ایک تصویر ہے اور دوسری تعبیر۔۔سیانی نے اپنی پونی دائیں بائیں جھلائی۔۔
سیانی بسنت میں پتنگ اڑائی تم نے۔۔۔۔۔۔۔۔؟ سیانے کی آواز میں کچھ تھا۔۔
”پتنگ 'ہوائی اور مذاق اڑانا کچھ اونچے لوگوں کی ہابی ہے۔۔''
اچھا سیانی پھر ملیں گے۔۔سیانے نے ہاتھ ہلایا۔۔
''کہاں ملو گے۔۔۔۔میں وکیل ہوں۔۔۔۔سوچ لو۔۔۔مل سکو گے ۔۔۔؟


(جاری ہے) باقی انشا اللہ بعد میں
 

بنتِ حوا

محفلین
''اپنی سیانی۔۔۔کیا حال ہے ؟کیسی ہو ؟“ سیانے نے دونوں ہاتھ تھوڑی کے نیچے رکھتے ہوئے پوچھا۔۔
''بہت اچھی،بہت بہتر،بہت ایکٹو۔۔اپنی سیانی واقعی فریش نظر آرہی تھی۔۔
''سیانی۔۔۔۔یہ اپنے صدر کیا کسی کے آگے جواب دہ نہیں ہوتے ہیں؟؟ سیانے نے آتے ہی اپنی سیانی کو گھیرا۔۔
''ہوتے کیوں نہیں ہیں“صدر اپنے اعمال ،افعال حرکات اور حتٰی کے کسی کی جانب مسکرانے تک کے لیے جواب دہ ہوتے ہیں۔۔سیانی نے کرسی جھلاتے ہوئے کہا۔۔
کس کے آگے؟ سیانا بے تاب ہو کر سیدھا بیٹھ گیا۔۔
”خاتون اول کے آگے۔۔سیانی اطمینان سے بولی۔۔
اچھا سیانی۔۔۔ یہ بتاؤ یہ ایران کا مسئلہ کیسے حل ہو گا؟
سیانے نے اسے ایک عالمی مسلے میں الجھایا۔۔
”بہت آسان سا حل ہے دیکھو ایران امریکہ کو ''بڑا شیطان'' کہتا ہے نا تو بس بولتا رہے مگر اس کا پہلا حصہ بولے امریکہ کے لیے اور۔۔۔۔رہا دوسرا حصہ تو وہ بولے امریکہ کے مخالفین کے لیے۔۔مسلہ چٹکیوں میں حل جیسا ہم نے کیا۔۔لا لا لا۔۔۔۔سیانی گنگنانے لگی تھی۔۔
اپنی سیانی ہماری قوم میں شجاعت نہیں اس لیے نہ شان ہے نہ شوکت ہے نا سیانی۔۔۔۔۔؟سیانے کے لہجے میں مایوسی تھی۔۔
شجاعت 'شان اور شوکت تینوں ہیں اور ماشاء اللہ تینوں ہی ایوارڈ یافتہ ہیں۔۔۔بس قوم نہیں ہے ہمارے پاس۔۔”” اپنی سیانی نے ناک پر پھسل آنے والی عینک کو اک ادا سے اوپر کیا۔۔
سیانی کیا کسی ہما پرندے کا وجود ہے۔۔۔؟
'میں کیا جانوں۔۔۔محمد علی بوگر اور معین قریشی بتا سکتے تھے شاید کچھ۔۔اور اپنے ہر دلعزیز زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں اس پرندے کے متعلق۔۔'
اپنی سیانی۔! یہ بتاؤ۔۔۔فرانس میں ایک خاتون وزیر کی فری فالنگ پر اعتراض ہے؟ سیانے نے اسے کھوجا۔۔
'خاتون وزیر تصاویر میں خاصی موٹی نظر آئی ہیں جس سے موٹاپا بھی حسن ہے 'کا تاثر ابھر رہا ہے۔۔یہ ایک خطرناک بات ہے۔۔یہ موٹاپا شوگر، بلڈ پریشر اور سوکن جیسی بیماریوں کا دروازہ ہے۔۔اب ان کی دیکھا دیکھی جب دیگر خواتین موٹی ہو گی اور فری فالنگ بھی کریں گی تو۔۔۔۔ہوائی جہاز پر بوجھ زیادہ ہو جائے گا جس سے تیل کا خرچا بڑھے گا پھر تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ جائیں گی جس کی فری فالنگ کے لیے امریکا ایران نہ چلا جائے۔۔لہذا آئندہ فری ہو یا اریسٹ ،دونوں فالنگ کے لیے تمام خواتین کو دبلا ہونے کی شرط کا پابند ہونا شاہیے۔۔سیانی سانس لیے بغیر بول رہی تھی۔۔
نہیں سیانی۔۔۔۔۔۔ یہ نہیں کوئی اور اعتراض'؟؟سیانے نے مایوس ہو کر پوچھا۔۔
''ہاں۔۔ایک اور اعتراض ہے۔۔اپنی سیانی سوچتے ہوئے بولی۔۔
 

بنتِ حوا

محفلین
'' یہ فری فالنگ فرانس میں کیوں ہوئی وہاں تو پہلے ہی ہر طرح کی آزادی ہے۔۔یہ تاریخ ساز مظاہرہ، تاریخ بدلنے کے لیے اپنے ہی ملک میں ہونا چاہیے تھا۔۔
ویسے اب بھی ہو سکتا ہے پیراکی کا مظاہرہ اپنے ہی ملک میں۔۔۔اور دیکھو میچنگ بھی ہے 'ف سے فری فالنگ ف سے فرانس،پ سے پیراکی۔۔پ سے پاکستان۔۔۔سیانا حیران حیران نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا۔۔اسے سمجھ نہیں آرہا تھا اپنی سیانی سنجیدہ ہے یا رنجیدہ۔۔
اچھا۔۔۔۔یہ سب چھوڑو۔۔اپنی سیانی! یہ بتاؤ پاکستان میں جمہوریت ہےیا آمریت ؟''
''نہ جمہوریت' نہ آمریت 'پاکستان میں ہے جمہور وردی اس لیے ہمارے جمہوری صدر عموما وردی میں ہوتے ہیں۔۔
سیانی!کچھ لوگ صدر کی وردی اتروانے کے چکر میں ہیں۔۔سیانے نے تشویش کا اظہار کیا۔۔
”بے شرم ہیں وہ۔۔۔۔ستر پوشی کے آداب سے نا واقف ہیں ایسے لوگوں کی شکایت چوہدری صاحب سے ضرور کرنی چاہیے ۔۔سیانی واقعی غصے میں تھی۔۔
''اپنی سیانی کچھ پتا ہے۔۔
بی بی وردی میں ملاپ
ہٹ ہو گی یا فلم فلاپ
سیانے نے پوچھا۔۔
ڈیل کی جس پر پڑھ گئی چھاپ
حلوہ کھائے گا چپ چاپ
اپنی سیانی کا جواب آیا
 

بنتِ حوا

محفلین
''پتہ ہے آنٹی شمیم کتاب لکھنے والی ہیں۔۔سیانے نے سرگوشی کی۔۔
کیس تم بھی پریشان ہو۔۔سیانی نے سیانے کو نظروں سے ٹٹولا۔۔
'یہ لال مسجد لال کیوں ہے۔۔؟سیانے نے بات گمائی۔۔
''لال ہے جب بھی اعتراض 'نیلی پیلی ہو جب بھی اعتراض۔۔جینے نہیں دیتے لوگ سکون سے۔۔سیانی نے اپنے ماتھے پر ہاتھ مارا۔۔
''سیانی۔۔سنا ہے اقوام متحدہ گوتم بدھکے مجسمے کے لیے 5 کروڑ ڈالر دے رہا ہے۔۔''
اقوام متحدہ سے کہو وہ جتنی رقم دے رہا ہے اس کی آدھی دے دے مگر۔۔۔۔مجسموں کے لیے نہیں۔۔۔۔۔زندہ جسموں کے لیے۔۔
'سنو سیانی۔۔۔برطانیہ کالے پانی بھجواتی تھی ، امریکا گوانتاناموبے اور ہماری حکومت۔۔؟
وزیر ریلوے بنا دیتی ہے،۔۔سیانی کی انکھوں میں اب شرارت بھر گئی تھی۔۔
سیانی لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے نا ؟لائٹ اچانک چلی گئی تھی تو سیانے نے اپنے سیل کی ٹارچ آن کر کے پوچھا۔۔
کیوں نہیں ہونی چاہیے۔۔۔ہونی چاہیے،برداشت،تحمل،ایثار اور قربانی کیسے پیدا ہو گی تمہارے اندر۔۔اپنی سیانی فلسفیانہ لہجے میں بولی۔۔
اور تمہارے اندر۔۔۔۔۔۔۔؟سیانے کو اس کا انداز عجیب سا لگا۔۔
میں ڈیل کرنے والی ہوں، اس لیے مجھے اب ان چھوٹی چیزوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔۔''
''کیا۔۔۔تم ڈیل کرنے والی ہو۔۔۔سیانا چیخ پڑا تھا۔۔آئیندہ ملاقات مشکل ہو جائے گی۔۔سیانے نے اپنی دانست میں دھمکایا تھا۔۔
''مشکل نہیں ناممکن۔۔۔آخر پروٹوکول بھی تو کوئی چیز ہے ۔۔اپنی سیانی نے ہنسنے کی کوشش کی تھی۔۔۔

(ہمارا کیش ہے ترک رسوم'' ناولٹ سے اقتباس۔۔رائٹر انیسہ سلیم)
 

سارہ خان

محفلین
انیسہ سلیم کے یہ ناولٹ اور اپنی سیانی کا کردار مجھے بھی پسند ہے ۔۔ بہت شکریہ بنت حوا ۔۔ :) ۔۔ میں بھی شیئر کروں گی ۔۔ اس سلسلے کے کچھ اقتسابات۔۔۔ :cat:
 

بنتِ حوا

محفلین
بہت شکریہ شمشاد بھائی 'سارہ خان
میرے پاس اسی سلسلے میں ایک اور تحریر بھی ہے وہ بھی جلد لکھنے کو کوشش کروں گی انشا اللہ
 

بنتِ حوا

محفلین
''اپنی سیانی۔۔۔۔ کہو کیسی ہو؟۔۔ڈیل ہو گئی ؟'' سیانے نے سامنے بیٹھی سیانی کو کریدا۔۔
''چائے ٹھنڈی ہو جائے گی ۔۔۔تمہاری۔۔''سیانی نے سیانے پن سے جواب دیا۔۔
''اچھا۔۔سیانی۔۔ذرا یہ بتاؤ۔۔کیا بلوچستان کے سیلاب زدگان کو بھرپور مدد ملی ؟سیانے نے بھی دوسرا موضوع چھیڑ دیا۔۔
''بھرپور امداد کا تو مجھے نہیں پتا۔۔ہاں ان کی سکت جانی پر دنیا جہان سے انہیں ''داد'' ضرور ملی ہے۔۔''
سیانی نے روش کہنی میز پر ٹکائی۔۔
''سیانی۔۔۔یہ اے پی سی میں مولانا کو کیا ہوا تھا۔۔چیف جسٹس ایشو پر ؟ سیانے کو کچھ یاد آیا۔۔
''کچھ نہیں۔۔بعد از ”طعام“ ڈکار تو آ ہی جاتی ہے ۔۔اس نے مسکراتے ہوئے ”طعام“ کو عربی مخارج کے ساتھ ادا کیا تھا۔۔
''اور یہ۔۔۔انہوں نے اخبار والوں سے یہ ہی کہا تھا نا کہ مارشل لاء سے بچنے کے لیے جنرل لاء منتخب کر لینا چاہیے؟'' سیانے نے غصے سے پوچھا۔۔
''انگریزی اخبار تھا نا۔۔ انہیں ان کی انگریزی سمجھ نہیں آئی ہو گی اور انہیں ان کی اردو۔۔مغالطہ تو ہونا ہی تھا نا۔۔ویسے مولانا کہتتے صحیح ہیں۔۔فضلِ ربی سب پر ہی ہونا چاہیے نا۔۔سیانی آرام سے بولی۔۔
''سیاست میں قاضی کا کیا کام؟؟سیانے نے دو ٹوک لہجے میں پوچھا؟
''فوج اور حکومت میں طلاق دلوانی ہے۔۔سیانی مسکرائی تھی۔۔
''اپنی سیانی ! پتہ ہے۔۔کینسر ہو گیا ہے بڑے باس کو۔۔وہ بھی معدے کا۔۔سیانے نے چپکے سے بتایا۔۔
''انسانی خون ہضم نہیں نا۔۔بشطان کو۔۔
چپ۔۔چپ باس برا مان جائے گا ۔۔سیانا گھبرا کر بولا۔۔
''باس برا کیوں مانے گا ؟ برا تو سرطان کو ماننا چاہیے۔۔سیانی نے حیرانی سے آنکھیں پٹپٹائیں۔۔
''یہ لال مسجد 'خاکی رنگ کی ہو گئی ہے ۔۔اب۔۔۔“ سیانے کے لہجے میں اداسی تھی۔۔
''خاکی رنگ کی لال مسجد یا لال رنگ کی خاکی مسجد۔۔کیا رنگ بدلا ہے۔۔صحیح صھیح بتاؤ مجھے۔۔“ اداسی تو سیانی کے لہجے میں بھی تھی۔۔
 

بنتِ حوا

محفلین
””اپنی سیانی۔۔! سنا ہے وہاں لوگوں کی برین واشنگ کی گئی تھی ؟''
پھر حکومت نے بھی خاصی بڑی واشنگ مشین لگا کر سب کچھ واش کر دیا۔۔برین بھی۔۔ہیڈ بھی۔۔باڈی بھی۔۔۔سول(soul) بھی۔۔مین بھی۔۔وومین بھی۔۔“ اپنی سیانی بکھر سی گئی۔۔
یہ بتاؤ خود کش حملے جائز ہیں؟؟
”خود کش حملے تو جائز نہیں۔۔ہاں مگر ” خود ' خود “حملے جائز ہیں۔۔ہش ہش کرنے کے لیے۔۔سیانی شاید ہنسی تھی۔۔
”اپنی سیانی۔۔کرد کی زلفوں کے جال اور اعتزاز کے شعروں کی ڈھال نے چیف جسٹس کو۔۔۔'سیانا ابھی بھول ہی رہا تھا کہ سیانی نے اسے ٹوک دیا۔۔
”سنو۔۔اس میں منیر ملک کے تھوڑے سے بالوں کا قافیہ ملا لو۔۔“
”اچھا یہ بتاؤ جھوٹ کتنا بھولنا چاہیے۔۔؟ سیانے نے اپنا سوال ہی بدل دیا۔۔
”جتنا سچ لگے۔۔”
اور سچ؟ سیانے نے پوچھا۔۔
اتنا کہ جھوٹ نہ لگے۔۔۔
”چلو پھر بتا ہی دو کہ‌صدر بی بی ملاقات ہوئی تھی یا نہیں؟
جھوٹ بولوں یا سچ ؟ سیانی نے شرارت سے پوچھا۔۔
دونوں ہی بتا دو۔۔
سچ یہ ہے کہ ملاقات نہیں ہوئی اور جھوٹ یہ ہے کہ ملاقات ہوئی مگر یہ دونوں سر۔۔کاری ہیں۔۔“اپنی سیانی گنگنانا شروع ہو گئی۔۔
”سنو سیانی یہ جاوید ہاشمی رہا ہو گئے ہیں۔۔حکومت کو خاصی مشکل ہو گی اب۔۔ہے نا ؟
” بالکل ہو گی۔۔حکومت اب ”ہاشمی سرمے ' اور ”ہاشمی اسپغول “ کی مانگ کو کنٹرول نہیں کر پائے گی۔۔
دیکھو بھارت میں خاتوں صدر بن گئی ہیں۔۔سیانے نے شرم دلائی۔۔
تو کیا ہوا۔۔ہمارے ملک میں تو ہر خاتوں مدر بن جاتی ہے۔۔
بھئی میں صدر کہہ رہا ہوں۔۔صدر سیانے نے‌صدر پر زور دیا۔۔۔
اچھا۔۔۔اوہ۔۔ویسے ان کا پرانا صدر ہٹ گیا آسانی سے ؟ اپنی سیانی نے بھولپن سے پوچھا۔۔۔
ہاں۔۔ہاں۔۔بالکل سویلین تھا نا۔۔''سیانے نے بھی بھولپن سے جواب دیا۔۔
 

بنتِ حوا

محفلین
”چین کے کیا حال ہیں۔۔؟
چھوٹی 'ی' بھی لگاؤنا ساتھ نیب نے ”چینی“ کی قیمت میں اضافے کی انکوائری کیوں روکی۔۔؟

اب عدلیہ پوچھ رہی ہے حال چال۔۔
”اپنی سیانی ' ہزار کا نوٹ دیکھا ہے تم نے ؟
”دیکھو ' ہر ایک کو اپنے خوابوں میں حقیقت کا رنگ بھرنے کا حق ہے۔۔اگر ہم پاکستان کو ترقی نہیں دے سکتے تو کم از کم اس کے جھنڈے ہی کو ترقی یافتہ ملک کا بنا دیں ۔۔ لوگ تو بلا وجہ شور مچاتے ہیں۔۔ترقی آہستہ آہستہ ہی آئے گی نا اور حکومت اس طرح اپنی عوام کو باشعور بنا رہی ہے۔۔عوام کو اب علم ہو گیا ہے کہ ترقی کا جھنڈا کیسا ہے۔۔لال ۔۔اب لال رنگ سے ڈرو نہیں،،اگر پسند نہیں آیا تو خاک ڈالو۔۔سیانی سکون سے بولی۔۔۔
”تم نے کبھی محبت کی۔۔؟ سیانے نے بڑی چاہ سے اپنی سیانی کو دیکھا۔۔
”ہاں۔۔1971ء میں کی تھی۔۔امریکا سے۔۔بہت چھوٹی تھی میں۔۔۔
''تمہارا دل ٹوٹ گیا ہو گا۔۔؟“
”نہیں۔۔میرا ملک ٹوٹ گیا تھا۔۔“اپنی سیانی کی آنکھوں میں موتی چمک رہے تھے۔۔۔
”دہشت گردی۔۔دہشت گردی۔۔کان پک گئے یہ سن سن کر۔۔۔ذرا تعریف تو کرو”دہشت گردی کی۔۔ہے کیا یہ۔۔؟
سیانا سر پکڑے بیٹھا تھا۔۔۔
”ہر کومذمت کر رہا ہے' تم مجھ سے تعریف کروا کر پھنسوانا چاہتے ہو کیا مجھے۔۔؟ سیانی ناراض ہر کر اٹھنے لگی۔۔
”ارے نہیں۔۔نہیں۔۔رکو تو۔۔۔“
 
Top