اقبال: ابتدائی دور 1904ء تک

زبیر احمد

محفلین
قریب کے زمانے میں شاعری کے اس نصب العین کی مثال مغرب میں گوئٹے اور مشرق میں مرزا غالبؒ تھے۔ ایک عرصے سے سے اِقبالؒ کی تقریبا ہر لمبی نظم میں کوئی نہ کوئی ٹکڑا یا مصرع غالبؒ سے ماخوذ چلا آ رہا تھا مگر اُنؒ کی غالبؒ پسندی یہیں تک محدود نہیں تھی۔ آم کھانا، مولویوں کو تنگ کرنا، ہندوؤں سے دوستی کرنا، اپنی بے نمازی کی تشہیر کرنا اور کبھی کبھی تھوڑا سا کُفر بکنا، غالبؒ کی یہ تمام عادتیں اُنؒ میں موجود تھیں۔ شراب نوشی کے متعلق یقین سے نہیں کہا جا سکتا لیکن اگر بعض لوگوں کا یہ خیال درست ہے کہ جوانی میں چکھ کے بعد میں ترک کر دی تھی تو پھر ہو سکتا ہے اس چکھنے کی وجہ بھی غالبؒ کی پیروی ہو۔ عبدالقادر تو یہاں تک کہنے پر مجبور ہوئے، "اگر میں تناسخ کا قائل ہوتا تو ضرور کہتا کہ مرزا اسد اللہ خان غالبؒ (کی رُوح) نے دوبارہ جنم لیا اور مُحمدؐ اِقبالؒ نام پایا۔"
 
Top