افغانستان :خودکش حملے میں8افراد جاں بحق

افغانستان :خودکش حملے میں8افراد جاں بحق
02 جولائی 2014 (11:36)
news-1404274189-7198.jpg

کا بل (مانیٹرنگ ڈیسک )افغان دارالحکومت کابل میں فضائیہ کے عملے کی بس کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں وزارت دفاع کے ترجمان اور فضائیہ کے چار افسران سمیت آٹھ افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ صادق صدیقی نے وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر اعظمی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں خود کش حملے کے نتیجے میں جنرل ظاہر اعظمی سمیت فضائیہ کے 5 افسران سمیت آٹھ افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خود کش حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملٹری عملہ معمول کے مطابق بذریعہ بس کام پر آرہا تھا کہ خودکش حملہ آور نے بس کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ جائے وقوعہ سے حملہ آور کے اعضا اکھٹے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔واضح رہے کہ افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے قافلے کو 7 جون کو خود کش حملے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد فضائیہ افسران پر ہونے والا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔اس کے علاوہ گذشتہ ماہ کابل میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں ایک اعلیٰ سرکاری محمد معصوم ستانکزئی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔ وہ اس سرکاری گروپ کے مشیر ہیں جو طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا ذمہ دار ہے۔افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کی واپسی 2014 ءکے اختتام تک متوقع ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/international/02-Jul-2014/118764
 
Top