افغانستان،اپنے ہی ساتھی کے خودکش دھماکے میں 9پاکستانی طالبان سمیت 16سینئرکمانڈرزہلاک

افغانستان،اپنے ہی ساتھی کے خودکش دھماکے میں 9پاکستانی طالبان سمیت 16سینئرکمانڈرزہلاک

کابل(این این آئی)افغانستان میں اپنے ہی ساتھی کے خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں نوپاکستانی طالبان سمیت 16سینئر کمانڈرہلاک جبکہ نو زخمی ہوگئے ۔منگل کو افغان نیشنل ڈائیریکٹوریٹ نے بتایاکہ واقعہ صوبہ غزنی کے مغربی علاقے میں پیش آیاجہاں ضلع گیلان میں افغان طالبان رہنماء اکٹھے تھے،بیان میں کہاگیاکہ طالبان رہنماء صوبہ غزنی کے مختلف علاقوں کو دھماکوں سے نشانہ بناناچاہتے تھے کہ اس دوران ایک طالبان جنگجونے ان کا یہ منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اپنے جسم سے بندھی خودکش ڈیوائس کو دھماکے سے اڑادیاجس کے نتیجے میں 16سینئرکمانڈرہلاک ہوگئے،بیان میں کہاگیاکہ ہلاک ہونے والوں میں نوپاکستانی طالبان بھی شامل ہیں،دھماکے میں نو طالبان کمانڈرزخمی بھی ہوئے۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=186345
 

x boy

محفلین
لیکن کرزئی تو کہہ رہا ہے کہ یہ حملے پاکستان کی طرف سے ہورہے ہیں
جان کیری کو فون پر یہ بھی دھمکی دی کہ اگر امریکہ پاکستان کو نہیں سمجھا سکتا تو افغانستان
امریکہ سے علیحد گی کرلیگا۔
:ROFLMAO::D:laugh1::laughing3::jokingly::haha:
 
Top