انٹرویو افطار حسیب نذیرگل کے ساتھ

زبیر مرزا

محفلین
دوستوماہ رمضان میں افطار پر آپ میرے مہمان ہوں گے باری باری:)
جو پیش کروں گا قابل قبول ہو فرمائشیں کرکے ناک میں دم مت کجئیےگا پلیز
تو کرلیں تیاری میں کسی بھی وقت آپ کو مدعوکرلوں گا
پہلا افطار ٌلاڈلے پیارے والے بچے حسیب نذیر گِل کے ساتھ
1
آپ افطاری کس چیز کے بناء ادھوری سمجھتے ہیں؟
2
افطار کےلئیے گھر کے پکوان پسند ہیں یابازار کی اشیاء؟
3
کون سامشروب پسند یدہ ہے؟
4
ماہ رمضان المبارک میں معمولات میں تبدیلی لاتے ہیں یاروٹین ورک جاری رہتا ہے؟
5
سحری میں آپ پسند یدہ اورمرغوب غذا؟
6
ماہ رمضان المبارک میں کیا دعا زیادہ کرتے ہیں؟
7
آپ کے فیورٹ قاری اور نعت خواں ؟
8
رمضان المبارک میں لباس کے حوالے آپ کی ترجیحات کیا ہوتی ہیں ؟
9
رمضان المبارک کے حوالے سے کوئی یاد گارواقعہ
10
آپ اس بارماہ رمضان المبارک کے موقع پرکس شہرمیں قیام پذیرہیں
11
ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے کوئ پیغام؟
12
سحروافطارمیں کتنی فرمائشیں کرتے ہیں کھانے پینے کی؟
13
بھوک زیادہ ستائے تو کیا کرتے ہیں ؟
14-
پہلا روزہ رکھا تھا تو روزہ کشائی ہوئی تھی؟ اگر ہاں تو اس احوال بتائیں؟
15
افطار پر کسی محفلین کو بلانا پڑے تو کس کو اور کیوں بلائیں گے؟
 
نایاب

لائبریرین
بہت خوب محترم زحال بھائی
بھتیجے کوئی سوال جواب سے محروم نہ رہے ۔
اور تفصیل سے بھرپور ہو ۔
 
1
آپ افطاری کس چیز کے بناء ادھوری سمجھتے ہیں؟
میں کسی بھی چیز سے افطاری کر لیتا ہوں۔بہرحال کجھور یا کوئی موسمی پھل لازمی ہونا چاہئیے
2
افطار کےلئیے گھر کے پکوان پسند ہیں یابازار کی اشیاء؟
گھر کے ہی پکوان پسند ہیں بازار کی اشیاء میں ویسے ہی بہت کم کھاتا ہوں
3
کون سامشروب پسند یدہ ہے؟
لسی
4
ماہ رمضان المبارک میں معمولات میں تبدیلی لاتے ہیں یاروٹین ورک جاری رہتا ہے؟
کافی تبدیلی آجاتی ہے ایک تو نمازوں میں باقاعدگی آجاتی ہے اور دوسرا تلاوتِ کلام پاک زیادہ ہوتی ہے(عام حالات میں دونوں میں بے قاعدگی ہوتی ہے) اس کے علاوہ 2 سے تین گھنٹے کی نیند بھی ہوتی ہے۔
5
سحری میں آپ کی پسند یدہ اورمرغوب غذا؟
دہی+لسی
6
ماہ رمضان المبارک میں کیا دعا زیادہ کرتے ہیں؟
رزق میں اضافے اور بخشش کی۔
7
آپ کے فیورٹ قاری اور نعت خواں ؟
اویس رضا قادری۔فصیح الدین سہروردی۔سیّد صداقت علی
8
رمضان المبارک میں لباس کے حوالے آپ کی ترجیحات کیا ہوتی ہیں ؟
میں عام دنوں میں بھی شلوار قمیض ہی پہنتا ہوں اور رمضان المبارک میں بھی یہی چلتا ہے
9
رمضان المبارک کے حوالے سے کوئی یاد گارواقعہ
فی الوقت کوئی یاد نہیں آرہا جب آیا تو ضرور شئیر کروں گا
10
آپ اس بارماہ رمضان المبارک کے موقع پرکس شہرمیں قیام پذیرہیں
آپ غلطی کر رہے ہیں کیونکہ میں شہر میں نہیں پنڈ میں رہتا ہوں اور میرا قریب ترین شہر لاہور ہے۔ویسے بھی ویلے آدمی کا کیا ہوتا ہے جہاں مرضی قیام پذیر ہو۔آجکل تو ہم مستقبل کی پلاننگ کرتے رہتے ہیں ۔
12
سحروافطارمیں کتنی فرمائشیں کرتے ہیں کھانے پینے کی؟
بہت کم عموماً نہ ہونے کے برابر
13
بھوک زیادہ ستائے تو کیا کرتے ہیں ؟
قرآنِ پاک کی تلاوت کرتا ہوں۔یا کوئی اور کتاب پڑھنا شروع کر دیتا ہوں
14-
پہلا روزہ رکھا تھا تو روزہ کشائی ہوئی تھی؟ اگر ہاں تو اس احوال بتائیں؟
پہلے روزہ تو بڑی آسانی کے ساتھ گزر گیا۔میں چونکہ بازار سے کوئی پھل وغیرہ نہیں لیکر آیا تھا اس لیے سادگی کے ساتھ روزہ افطار کر لیا
15
افطار پر کسی محفلین کو بلانا پڑے تو کس کو اور کیوں بلائیں گے؟
اگر سچ سچ بتاؤں تو آپکو ہی بلاؤں گا کیونکہ محفل پر سب سے زیادہ سلام دعا آپکے ساتھ ہے اور دوسرا اسی بہانے ملاقات بھی ہو جائیگی
 
زبیر مرزا

محفلین
سادگی وپُرکاری ، بے خودی وہوشیاری
حسیب کو جوابوں میں جراءت آزماپایا :)

کسی اور کو کوئی سوال پوچھنا ہو تو پوچھ لے سوالات عمومی نوعیت کے بھی ہوسکتے ہیں
 
تعبیر

محفلین
اف زحال مرزا آپ کے پاس تو ہر موقعے کے لیے سوالات ہیں :)
ویسے میں نے بھی رمضان کے حوالے سے کچھ سوالات گپ شپ سیکشن کے لیے سوچے تھے بلکہ دو سال پہلے ایک تھریڈ بھی پوسٹ کیا تھا وہاں۔
آپ رمضان کے حوالے سے سب کے لیے کوئی تھریڈ سوچیں نا :)

کیا یہ دھاگہ زوال پذیر ہوگیا ہے
ایسا کیوں کہا آپ نے؟؟؟میں لے آؤں ڈھیروں ڈھیر سوالات :p
ویسے حسیب بچے لکی ہیں آپ ماشاءاللہ ،کہ سستے میں اور جلدی جان چھوٹ گئی اور آسانی سے بھی ورنہ تو سوالات جان ہی نہیں چھوڑتے

ویسے میں نےسوال نمبر چودہ کا جواب ٹھیک سے نہیں پڑھا یا حسیب بچے کو صحیح سے سمجھ نہیں آیا :)

Top