افسوس ناک خبر... پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گلگت بلتستان میں گر کر تباہ

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے بتایاکہ ہے کہ منی مرگ علاقے کے قریب پاک فوج کے زیراستعمال ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹرفنی خرابی کےباعث گرکر تباہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کا حادثہ شہید سپاہی عبدالقدیر کا جسد خاکی اسکردو منتقل کرنے کے دوران پیش آیا۔

شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں پائلٹ میجر محمد حسین، معاون پائلٹ میجر ایاز حسین، نائک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پائلٹ میجر ایاز حسین اسکردو کے علاقے کھبلو سے تعلق رکھتے تھے جبکہ وہ کراچی کے علاقے ملیر میں رہائش پذیر تھے۔
 
Top