اعلان عام!

شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی نستعلیق کے بدلے میں بے شک تینوں لے لیں، پھر بھی ہمارے لیے سودا مہنگا نہیں ہے۔
 

اعجاز

محفلین
یہ اصل میں جو ہم فونٹ سے پہلو تہی برت رہے ہیں یہ کچھ اسی لیے کہ عوام الناس کی 'خاموش اکثریت' کو فونٹ کی ضرورت نہیں :grin: :grin:
چلیں تمغہ نہ سہی تغمہ ہی سہی۔۔۔۔

محسن۔ یہ آپ نے کسیے اندازہ لگا لیا کہ لوگوں کو اس کی ضرورت نہیں؟ اگر آپ کا یہ اندازہ پاک نستعلیق کے موجودہ کم استعمال سے ہے تو اصل میں‌ ابھی تک نامکمل ہے اور کوئی اپنی سائیٹ‌ نامکمل فانٹ سے تو سجا نہیں‌ سکتا نا؟
شاکر نے اپنے بلاگ پر پاک نستعلیق استعمال کیا تھا لیکن وہ بھی اب نفیس ویب نسخ پر آگئے ہیں۔

کیا آپ نے کہیں‌ پر نستعلیق فانٹ کے مسائل ہر روشنی ڈالی ہے؟‌ کیا وجہ ہے کہ کرلپ نے بھی کئی فانٹس بنا لیے پر ویب نستعلیق میں‌ کام نہیں‌ ہوا ہے۔ کیا یہ بہت مشکل ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اصل میں جو ہم فونٹ سے پہلو تہی برت رہے ہیں یہ کچھ اسی لیے کہ عوام الناس کی 'خاموش اکثریت' کو فونٹ کی ضرورت نہیں :grin: :grin:
چلیں تمغہ نہ سہی تغمہ ہی سہی۔۔۔۔

محسن بھائی یہ تغمے اور تمغے میں غ اور م کا ہی کھیل ہے۔ کبھی ایک آگے اور کبھی ایک پیچھے، ویسے آپ غ م نہ کیجیئے گا۔ ایک نہ ایک تو آپ کو 2008 میں مل ہی جائے گا۔
;)
 

محسن حجازی

محفلین
میں تو کہتا ہوں شعیب صاحب کو بھی 'تغمے' کی دوڑ میں شامل کیا جائے!
'قریبی دوستوں کو سب سے زیادہ ٹال مٹول کا اعزاز!' (وہ بھی بڑے پرانے دوست کے ساتھ ہاتھ! کوئی آسان کام ہے؟)
اس کے علاوہ ہمارا ایک بیلی آصف رحمانی اس کام میں تیسرے نمبر پر ہے۔
تو پھر دوسرے پر کون ہے؟
وہ ہم خود ہیں!
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن "تغمہ ٹال مٹول" تو ایک ہی ہو گا، پھر اسے کیسے تقسیم کریں گے؟ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ پورے سال میں چاروں دوست تین تین ماہ اپنے پاس رکھ لیں۔ اب چوتھے رکن کا نام نہ پوچھئیے گا۔
 

محسن حجازی

محفلین
چوتھے رکن کے نام کے بغیر کیسے کام چلے گا۔۔۔۔۔؟ کون ہیں وہ عظیم ہستی؟ فیصل عظیم تو نہیں جنہوں نے ہمارے وسوالوں کے جواب نہیں دیے؟
 
Top