اصلاح قافیہ

ارتضی عافی

محفلین
السلام علیکم استاد صاحبان امید ہے آپ سب ٹھیک ہونگے ایک سوال ہے قافیہ کے بارے میں کیا ہم جہاں اور جفا کو قافیہ بنا سکتے ہیں صلہ ملا کہاں جہاں ایسا درست ہے؟؟؟
 
محمد امین

لائبریرین
تفصیل سے سمجھا دے بھیا

یہ تفصیل غالباََ صوتی قافیوں کے ضمن میں مل جائے گی۔ جہاں اور وفا وغیرہ کو صوتی قافیے سمجھنا غلط ہے۔ صوتی قافیے ایسے قافیے ہوتے ہیں کہ جن کی آواز ایک جیسی ہوتی ہے۔۔ تفصیل سے کوئی علم والا آگاہ کر سکتا ہے۔ مزمل شیخ بسمل محمد وارث ابن رضا
 
ممنون بھیا خوش رہنا
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ تفصیل غالباََ صوتی قافیوں کے ضمن میں مل جائے گی۔ جہاں اور وفا وغیرہ کو صوتی قافیے سمجھنا غلط ہے۔ صوتی قافیے ایسے قافیے ہوتے ہیں کہ جن کی آواز ایک جیسی ہوتی ہے۔۔ تفصیل سے کوئی علم والا آگاہ کر سکتا ہے۔ مزمل شیخ بسمل محمد وارث ابن رضا
صوتی قافیے ان الفاظ کے ہوتے ہیں جن کا اصل تلفظ تو الگ الگ ہے لیکن اردو میں ایک جیسے ہی معلوم ہوتے ہیں، جیسے ذ، ز، ض وغیرہ۔ یعنی ناراض کا قافیہ اگر راز یا باز بنا دیا جائے وغیرہ تو وہ صوتی قافیہ ہوگا، بہت سے ناقدین کے نزدیک یہ غلط ہے۔ الف اور نون غنہ کا قافیہ جیسا کہ وفا اور جہاں تو بہر صورت غلط ہے۔
 
شکریہ وارث صاحب اگر شعر کسی بحر میں نہ ہوں اور شعر لکھنے میں تمام الفاظ ہم وزن ہو تو اسے شعر کہہ سکتے ہیں جبکہ فارسی میں بہت سے ایسے اشعار ہے جو کسی بحر میں نہیں اور وزن قافیہ پر درست ہے مثال یہ شعر میرا تخلیق ہے
جب سے دور ہوا ہے تو
تب سے چین نہیں مجھ کو
کیا ایسا صعیع ہے یا کہ کسی بحر کا انتخاب کرنا پڑتا ہے
کربلا درس دھد داری
درس اخلاص وفا داری
کربلا تقوی و بیداری
معنی عزم و جانثاری
تفصیل سے سمجھا دے وارث صاحب
 
Top