اصلاح شعر

Imran Niazi

محفلین
بہت دنوں بعد شاید سالوں بعد حاضر ہوا ہوں
ایک شعر دماغ میں آگیا،
لکھ دیا تھا اور سوچا کہ اساتذہ کرام کی نظر بھی کر دوں تاکہ اگر نوک پلک سنوارنے کی گنجائش ہو تو سنوار دیں، اگر بلکل ہی بے کار ہے تو ردی کی ٹوکری تو ہے ہی۔۔۔۔۔۔۔۔

جنوں میں قیس نے ایسے پہاڑ کھود دیئے کہ جن پہ اہلِ خرد پاؤں بھی جما نا سکیں
 
Imran Niazi

محفلین
سر میں تو خوشی سے مر جاؤں گا اگر آپ نے ڈائریکٹ ہی اِسے ٹھیک کہہ دیا :glasses-nerdy:
ویسے مجھے نا اور نہ کی تمیز نہیں ہے اگرآپ تھوڑا سی وضاحت فرما دیں تو علم میں اضافہ ہو جائے گا
 
ابن رضا

لائبریرین
سر میں تو خوشی سے مر جاؤں گا اگر آپ نے ڈائریکٹ ہی اِسے ٹھیک کہہ دیا :glasses-nerdy:
ویسے مجھے نا اور نہ کی تمیز نہیں ہے اگرآپ تھوڑا سی وضاحت فرما دیں تو علم میں اضافہ ہو جائے گا
نا کا لفظ یا تو تاکیدی طور پر استعمال ہوتا ہے جیسا کہ " آپ یہ بات سمجھ جائیں نا!" یا یہ بطور سابقہ استعمال ہوتا ہے جیسا کہ ناچار، نامعقول، نالائق ناسمجھ۔ البتہ لفظ نہ نفی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اسے کوتاہ شمار کیا جاتا ہے
 
Top