اصطلاحات کے تراجم۔ تبصرے تجاویز

غلام عباس صاحب آپ ڈرتے ڈرتے کیوں رائے دے رہے ہیں ، تشریف لائیں اور ترجمہ ٹیم میں شامل ہوجائیں، یہ شاکر تو آجکل آپ جیسے لوگوں کو ہی ڈھونڈتا پھر رہا ہے۔

یہ ایپلیکیشن اصل میں چھٹی والی نہیں ہے بلکہ کام کرنے والی ہے اس لیے اس کا ترجمہ درخواست کی بجائے وہی ہوگا جو کیا گیا ہے :lol:
 

دوست

محفلین
پروسیسر کا اردو عمل کار ہوسکتا ہے۔ عامل کا لفظ ہوسکتا ہے ادھر استعمال کے لیے۔
اعجاز اختر صاحب نے عمل کا لفظ ترجمہ کیا تھا جو کہ پراسس کی اردو ہے۔یہاں ایک رائے شماری موجود ہے اس سلسلے میں‌ آپ وہاں‌ ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
اصطلاحات کے سلسلے میں تبصرے تجاویز اس دھاگے میں‌ پوسٹ کریں تو بہتر رہے گا اصلی دھاگہ صرف اصطلاحات کے لیے مخصوص ہے اس طرح‌ نئے مترجمین کو صرف کام کی بات تلاش کرنا مشکل نہیں لگے گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کیا application کی اصطلاح لاگو ہونے یا کرنے کے مفہوم میں ہے ؟

ایسی صورت میں اس کا ترجمہ اطلاق بھی ہو سکتا ہے ۔
 

دوست

محفلین
واہ۔ آپ تصور نہیں کرسکتیں کتنے دنوں‌بعد پھانس نکلی ہے آج۔ میرے ذہن میں یہ ترجمہ پھدک رہا تھا لیکن باہر آنے کا راستہ نہیں‌ مل رہا تھا اسے۔
اطلاق اور اطلاقات۔ واہ۔
آپ دوستوں کی کیا رائے ہے؟؟؟؟؟؟
 

دوست

محفلین
لیکن یہ دو ہم معنی الفاظ پر مشتمل ہے۔

عمل اور کار

(شاید غلط دھاگے میں پوسٹ ہو گیا ہے)
 

دوست

محفلین
معافی چاہتا ہوں وہاں سے ختم کرنا پڑا اور کوئی حل نہیں‌تھا میرے علم میں۔
آپ کی رائے کیا ہے اطلاق اور اطلاقات کے لیے؟؟؟
 

الف عین

لائبریرین
لو ابھی ابھی متعلقہ تانے بانے میں یہی لفظ پوسٹ کیا تھا، کچھ تبدیلی کے ساتھ، یعنی اطلاقیہ۔ شگفتہ، کیا تم کو بھی اطلاقی لسانیات سے ہی یہ اشارہ ملا؟
خلیل بیگ صاحب کا شکریہ۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس کتاب کی پوری فائل میرے پاس تھی لیکن کتاب کا نام نہیں تھا، صرف یہی کہ ایک سیمینار کے سلسلے میں اس جرنل کا اجراء ہوا تھا۔ پرسوں رات خلیل صاحب کو فون کر کے پوچھا، موصوگ علی گڑھ سے لکھنؤ گئے ہوئے تھے، لیکن جواب میں کتاب کا پورا نام بتایا تو میں نے کتاب یہاں پوسٹ کی۔
 
میرا خیال ہے پھر اطلاقیہ کو فائنل کیا جائے وہ اس لیے کہ

apply = اطلاق
application = اطلاقیہ

کیا خیال ہے اس معاملے میں
 
یہ لفظ معنوی لحاظ سے وسعت لیے ہوئے ہیں اس لیے اس پر کافی بحث ہورہی ہے اور ہوتی بھی رہنی چاہیے۔

apply = لاگو کرنا اسے سے اطلاق کا لفظ نکل سکتا ہے
application = یہ اسم ہو جائے گا اور اطلاق کرنے مفہوم ہو گا اطلاقیہ میرے خیال بھی بہترین رہے گا جیسے اعجاز صاحب نے مشورہ دیا ہے۔

application = اب ایک اور معنی بھی ہے جس میں یہ ایک ایسا پروگرام ہے جو کوئی کام کرتا ہے اور اس پروگرام میں لاگو ہونے اور کرنے کی دونوں خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے میں نے عمل کار کا لفظ دیا تھا ، پروسیسر کے لیے لفظ عامل زیادہ صائب ہے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
میرا خیال ہے پھر اطلاقیہ کو فائنل کیا جائے وہ اس لیے کہ

apply = اطلاق
application = اطلاقیہ

کیا خیال ہے اس معاملے میں

میرے خیال میں application کیلئے لفظ ‘اطلاق‘ درست ہوگا کیونکہ
یہ بذات خود اسم ہے جبکہ apply یعنی فعل کے لئے اطلاق کرنا
استعمال ہوتا ہے۔

چنانچہ میری رائے میں “ اطلاقیہ “ کی نسبت فقط “اطلاق“ ٹھیک رہے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
اطلاق در اصل وہ عمل ہوتا ہے تلمیذ صاحب جو کچھ لاگو کرنے کا عمل ہو، اور اس کا نتیجہ جو نکلتا ہے وہ کمپیوٹر کی اصطلاح میں اپلیکیشن ہے، وہ عمل نہیں، اس لئے لاگو کرنے کا عمل اطلاق اور برامد شدہ شے اطلاقیہ۔؎
 
Top