اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
جب صبح نمودار ہوئی پردہء شب سے
اشکوں کے سوا دیدہء بیدار میں کیا تھا
(زیں صدیقی)
 

واسطی خٹک

محفلین
ﺧﻮﺵ ﺧﺼﺎﻝ ﻭ ﺧﻮﺵ ﺧﯿﺎﻝ ﻭ ﺧﻮﺵ ﺧﺒﺮ، ﺧﯿﺮﺍﻟﺒﺸﺮﷺ
ﺧﻮﺵ ﻧﮋﺍﺩ ﻭ ﺧﻮﺵ ﻧﮩﺎﺩ ﻭ ﺧﻮﺵ ﻧﻈﺮ، ﺧﯿﺮﺍﻟﺒﺸﺮﷺ
 

شمشاد

لائبریرین
دشت غربت ہی پہ موقوف نہیں ہے تابش
اب تو گھر میں بھی غریب الوطنی ہوتی ہے
(عبّاس تابش)
 

شمشاد

لائبریرین
ڈال کا مربہ بنا کر کھا گئیں کیا؟
-----------------------------------------------

رنج دیتا ہے جو وہ پاس نہ جاؤ سیّاحؔ
مانو کہنے کو مرے دُور کرو جانے دو
(میاں داد خان سیّاح)
 

ماہی احمد

لائبریرین
ڈ اور ڑ کا اچار ایسا لذیذ ہوتا ہے کہ کیا بتاؤں۔ کبھی ڈالیے گا آپ بھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
زمانہ کی یہ گردش جاودانہ
حقیقت ایک باقی فسانہ
کسی نے دوش دیکھا ہے نہ فردا
فقط امروز ہے تیرا زمانہ
 

شمشاد

لائبریرین
ڈ اور ڑ کا اچار ایسا لذیذ ہوتا ہے کہ کیا بتاؤں۔ کبھی ڈالیے گا آپ بھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
زمانہ کی یہ گردش جاودانہ
حقیقت ایک باقی فسانہ
کسی نے دوش دیکھا ہے نہ فردا
فقط امروز ہے تیرا زمانہ
یہ اچار تمہی کو مبارک ہوں۔
--------------------------------------------------------------------------

ساری عقل و ہوش کی آسائشیں
تم نے سانچے میں جنوں کے ڈھال دیں

کرلیا تھا میں نے عہدِ ترک ِ عشق
تم نے پھر بانہیں گلے میں ڈال دیں
(جون ایلیا)
 

ماہی احمد

لائبریرین
یہ اچار تمہی کو مبارک ہوں۔
--------------------------------------------------------------------------

ساری عقل و ہوش کی آسائشیں
تم نے سانچے میں جنوں کے ڈھال دیں

کرلیا تھا میں نے عہدِ ترک ِ عشق
تم نے پھر بانہیں گلے میں ڈال دیں
(جون ایلیا)
خیر مبارک :p
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شب انتظار کی کشمکش میں نہ پوچھ کیسے سحر ہوئی
کبھی اک چراغ جلا دیا، کبھی اک چراغ بجھا دیا
 
Top