اشعارِسیدة النساء فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا

الف نظامی

لائبریرین
علامہ سلیمان منصور پوری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب "رحمت للعالمین" میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے وہ اشعار نقل کیے ہیں جو انہوں نےحضور سرور کائنات ، فخر موجودات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وصال پر ارشاد فرمائے تھے۔ ان کا منظوم ترجمہ از سید ضمیر جعفری پیشِ خدمت ہے

ہمیں ہے سرورِ عالم سے محرومی کا غم ایسے
زمیں سے خشک ہو جائے زمیں کا آب و نم جیسے

انتقالِ حضور سے پہلے
کاش ، ہم لوگ مر گئے ہوتے

ارمغانِ ضمیر از سید ضمیر جعفری سے لیا گیا۔
 
Top