اشتیاق احمد خالق انسپکٹر جمشید سیریز

عثمان

محفلین
اشتیاق احمد نے بھی نظریاتی طور پر پٹڑیاں بدلی تھیں جس کی وجہ سے ان کے ناولوں اور ان کے قارئین پر بھی اثر پڑا ہے۔ یعنی کبھی تبلیغی جماعت سے متعلق تو کبھی کچھ :)
اشتیاق احمد کے ناولوں میں مذہبی جنونی عنصر کافی پایا جاتا تھا۔ لیکن نوے کی دہائی میں جب میں یہ پڑھتا تھا تب اس کی سمجھ نہ تھی۔ ایک تو کم عمر ۔۔۔ پھر پورا معاشرہ اسی رنگ میں رنگا ہوا۔
 
عثمان

محفلین
مزے کا تو تھا بھیا
لیکن آپ کو صرف تاریخ سے پتا چل گیا
ہاں۔۔ اشتیاق احمد کے ناول میں تاریخ کے اعتبار سے پڑھتا تھا۔ جس دور کا یہ ناول ہے اس سے میرا ناسٹالجیا وابستہ ہے۔
نوے کی دہائی کے آخر اور اس کے بعد کے ناولوں میں تو اشتیاق احمد نے بونگیوں کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ہاں۔۔ اشتیاق احمد کے ناول میں تاریخ کے اعتبار سے پڑھتا ہوں۔ جس دور کا یہ ناول ہے اس سے میرا ناسٹالجیا وابستہ ہے۔
نوے کی دہائی کے آخر اور اس کے بعد کے ناولوں میں تو اشتیاق احمد نے بونگیوں کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ :)
چند مثالیں :)
 
عثمان

محفلین
بلیک ہول نامی خاص نمبر۔۔ جس میں ایک کافر سائنسدان بلیک ہول ایجاد کر کے دنیا کی واٹ لگانے نکل کھڑا ہوتا ہے۔:rollingonthefloor:
دنیا کے اس پار۔۔۔ جس میں زمین کے اندر ایک اور مخلوق بستی ہے۔ جو زمین کے اوپر رہنے والوں پر قبضہ کرنے کی خواہشمند ہوتی ہے۔
دوسری دنیا کا انسان۔۔۔ جس میں ایک دوسرے سیارے سے ایک شخص زمین پر آتا ہے۔ اور بتاتا ہے کہ اس کا سیارہ زمین کا ہمزاد ہے۔ بس زمین کے ہونے والے واقعات سے چند دن آگے ہے۔ یہاں تک کہ زمین پر ہونے والے کل کے کرکٹ میچ کا رزلٹ وہ آج بتا سکتا ہے کہ اس کے سیارے پر یہ میچ چند دن قبل کھیلا جا چکا ہے۔
ایسی اور اسی قسم کی بونگیوں کی ایک طویل فہرست ہے۔

اور ایک تصحیح کہ میں اشتیاق احمد کے ناول پڑھتا تھا۔ اب تو بس ایسے ہی کبھی کبھی چسکے کے لیے نیٹ پر کچھ تلاش کر لیتا ہوں۔ :)
 
انتہائی حیرت انگیز :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ہاں۔۔ اشتیاق احمد کے ناول میں تاریخ کے اعتبار سے پڑھتا تھا۔ جس دور کا یہ ناول ہے اس سے میرا ناسٹالجیا وابستہ ہے۔
نوے کی دہائی کے آخر اور اس کے بعد کے ناولوں میں تو اشتیاق احمد نے بونگیوں کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ :)
واقعی بھیا بات تو ٹھیک لگتی ہے
شاید پھر یہی ناولز ہوں گے جو مجھے اچھے نہیں لگتے تھے
میں عمران سیریز اور یہ ناولز بس یہ دیکھ کر پڑھا کرتی تھی کہ ناول کتنا پرانا ہے یعنی اس کے پیجز ییلو ہوئے ہوں پھر وہ اچھا ہوگا اور اس کی جلدی بھی پھٹ کر دوسری جلدی ہوئی ہو
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
عثمان بھیا آپ نے آفتاب احمد کے ناولز پڑھے ہیں وہ ان کے بھائی تھی اور ان کے جیسے لکھنے کی کوشش کرتے تھے
انسپکٹر ارسلان سیریز تھے ان کے ناولز اور پھر شاید انہوں نے جمشید سیریز بھی شروع کی تھی
 
جی اور اسی پر مجھے اس محاورے کی سمجھ آئی
یک نہ شد، دو شد
 
عثمان

محفلین
عثمان بھیا آپ نے آفتاب احمد کے ناولز پڑھے ہیں وہ ان کے بھائی تھی اور ان کے جیسے لکھنے کی کوشش کرتے تھے
انسپکٹر ارسلان سیریز تھے ان کے ناولز اور پھر شاید انہوں نے جمشید سیریز بھی شروع کی تھی
نہیں ،آفتاب احمد کے ناول کبھی نہیں پڑھے۔جعل ساز مجھے کبھی پسند نہیں رہے۔بندہ بونگیاں مارے لیکن بونگیاں اپنی ہونی چاہیں۔ ادھار مانگے سٹائل میں نہیں۔ :)
 
عثمان

محفلین
یاد آیا۔۔۔ کہ اشتیاق احمد کا ایک حالیہ ناول نیٹ پر پڑھنے کی کوشش کی۔ اندازہ ہوا کہ موصوف اب اپنے خاص نمبروں میں اپنی تینوں جاسوس پارٹیوں کے ساتھ عمران سیریز کی پوری ٹیم بھی گھسیڑ لائے ہیں۔ :rollingonthefloor:

ویسے نوے کی دہائی کے آخر میں ہی اشتیاق احمد نے ایسے ناول لکھنا شروع کر دیے تھے کہ مہمات میں جاسوس پارٹیاں ، بیگمات ، انکلز اور ان کی فیملیز حتی کے ہمسایوں کو بھی ساتھ لے چلتی تھیں۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
نہیں ،آفتاب احمد کے ناول کبھی نہیں پڑھے۔جعل ساز مجھے کبھی پسند نہیں رہے۔بندہ بونگیاں مارے لیکن بونگیاں اپنی ہونی چاہیں۔ ادھار مانگے سٹائل میں نہیں۔ :)
ویسے تو وہ فوت ہو چکے ہیں اور یہ بات ہمیں کچھ دن پہلے ہی معلوم ہوئی جب ہم ان کا ناول پڑھ کر تبصرہ فرما رہے تھے
میں نے تو بس آدھا پڑھ کر چھوڑ دیا ، چھوٹی نے سارا پڑھا۔ پسند آ جاتا اگر وہ ویسا ہی لکھا بھی ہوتا لیکن وہ کافی ڈفرنٹ تھا اور مجھے تو کچھ سمجھ بھی نہیں آ رہی تھی اس کی
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
یاد آیا۔۔۔ کہ اشتیاق احمد کا ایک حالیہ ناول نیٹ پر پڑھنے کی کوشش کی۔ اندازہ ہوا کہ موصوف اب اپنے خاص نمبروں میں اپنی تینوں جاسوس پارٹیوں کے ساتھ عمران سیریز کی پوری ٹیم بھی گھسیڑ لائے ہیں۔ :rollingonthefloor:

ویسے نوے کی دہائی کے آخر میں ہی اشتیاق احمد نے ایسے ناول لکھنا شروع کر دیے تھے کہ مہمات میں جاسوس پارٹیاں ، بیگمات ، انکلز اور ان کی فیملیز حتی کے ہمسایوں کو بھی ساتھ لے چلتی تھیں۔
اوہ۔۔سچی میں کیا
عمران سیریز جمشید سیریز کے ساتھ
کیسا لکھا تھا
ذرا اس کا ربط تو دیجئے بھیا
 
عثمان

محفلین
ویسے تو وہ فوت ہو چکے ہیں اور یہ بات ہمیں کچھ دن پہلے ہی معلوم ہوئی جب ہم ان کا ناول پڑھ کر تبصرہ فرما رہے تھے
میں نے تو بس آدھا پڑھ کر چھوڑ دیا ، چھوٹی نے سارا پڑھا۔ پسند آ جاتا اگر وہ ویسا ہی لکھا بھی ہوتا لیکن وہ کافی ڈفرنٹ تھا اور مجھے تو کچھ سمجھ بھی نہیں آ رہی تھی اس کی
آفتاب احمد کی وفات کا مجھے بھی کچھ عرصہ پہلے علم ہوا۔
 
Top