مہمان اس ہفتے کے مہمان "محمد وارث جی"

تعبیر

محفلین
جی شکریہ میں نے پڑھ لیا ۔اتنی تفصیل سے جواب اور سب کے جوابات دینا مجھے طفری کی بات بالکل سچ لگ رہی ہے :mrgreen:
نئے ممبرز والی بات بھی خوب کہی ویسے آپ کو انہیں دیکھ کر خود پر ہنسی کیوں آتی ہے :confused:
میں نے سگریٹ کی وجہ سے تھوڑی نا کہا ایسا بلکہ آپ کے اکیلے رہنے کی عادت سے اور لوگوں سے نا ملنے جلنے کی وجہ سے کہا تھا :)




میں وارث کے بارے میں لکھنا تو چاہتا ہوں لیکن ڈاکتر نے منع کیا ہے...
وارث سے پہلی بار ربط کہاں ہوا یہ تو یاد نہیں لیکن ان کی عروض دانی سے بہت متاثر بلکہ مرعوب ہوں، بحروں کے نام تو ان کو ازبر رہتے ہیں اور ان ناموں کی تشریح بھی.
میرا ان کو مشورہ ہے کہ سگریٹ چھوڑ دیں جیسا کہ سبھی نے مشورہ دیا ہے. اور یہ کہ ذرا فعال ہو جائیں اپنی تخلیقی کارروائیوں میں.
الف عین جی آپ کا اتنا کہنا اور یہاں آنا ہی ہمارے لیے بہت ہے
اس کے لیے شکریہ بہت بہت :)

یادداشت تو میری ایسی ہے کہ ایک کام یاد کر کے کمرے سے نکلتا ہوں اور دوسرے کمرے میں جا کر بھول جاتا ہوں :) اور یہ داد تو "تلاش" کے آپشن کو دینی چاہئے جس کی مدد سے معلوم ہو جاتا ہے کہ پہلا ٹکراؤ کب ہوا تھا؟ :)


مجھے بھی سکھائیں یہ سب تاکہ میں اپنے ننھے سے دماغ پر زیادہ بوجھ نا ڈالا کروں :)


یہ شعر تھا یا نثر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:confused:

اف زونی آپ کے تاثرات اتنے دلچسپ تھے کہ میری ہنسی نہیں رک رہی تھی :laugh: :laugh: :laugh:
 

ابوشامل

محفلین
مجھے بھی سکھائیں یہ سب تاکہ میں اپنے ننھے سے دماغ پر زیادہ بوجھ نا ڈالا کروں :)
ادی تعبیر، یہ بھی کوئی مشکل کام ہے۔ اوپر تلاش پر کلک کریں اور "بہتر تلاش" میں چلی جائیں وہاں دائیں جانب تلاش کیا جانے والا لفظ اور بائیں جانب اپنا نام لکھ دیںیعنی یوزر نیم۔ اور نیچے جا کر "پیغامات" کو کلک کر کے تلاش کر لیں۔
سمجھ میں آیا یا نہیں؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محمد وارث بھائی ، کی اردو محفل پر موجودگی اچھی لگی خاص طور پر یہاں پر ادبی زمرہ کے حوالے سے ۔
ذمہ داریاں سنبھالنے کے حوالے سے اور سنجیدگی کے حوالے سے بھی ۔

پہلی بار کب بات ہوئی صحیح سے یاد نہیں تھا مجھے لیکن اس میسج سے مدد مل گئی یہاں پر وارث بھائی نے نشاندہی کی ہے جب پہلی بار بات ہوئی تھی ۔ کسی ایک جگہ میں وارث بھائی آپ سے سے کچھ منظوم کرنے کے لیے بھی کہا تھا ناں تو دلچسپ سا منظوم کیا تھا آپ نے وہ یہی تھریڈ تھا یا دوسرا کوئی تھریڈ ؟ (میں ابھی اس تھریڈ کو نہیں دیکھا ۔)

پہلا تاثر وارث بھائی کے بارے میں علمی و ادبی شخصیت کا سامنے آیا تو یقیناً اچھا لگا ۔

وارث بھائی سے سوال یہ کہ چند ایک جگہوں پر آپ کے پیغامات میں جذبات نگاری نظر آئی تاہم ادبی سے زیادہ اس طرز کی لگی جیسے یہاں پر مذہبی اور سیاسی زمرہ جات میں نظر آتی ہے۔ کیا ایسا ہی ہے اگر ہاں تو ایسا کس سبب سے ۔

وارث بھائی سے یہ کہنا ہے کہ بھابھی کے بارے میں لکھیں ان کی دلچسپیوں کے بارے میں بتائیں ، ان کی کون سی خوبیاں آپ کو پسند ہیں اور بھابھی سے آپ نے کیا کچھ سیکھا اگر آپ شیئر کرنا چاہیں۔ آپ کی کامیابیوں میں ان کا کردار رہا ہے اب تک اگر آپ اس بارے میں کچھ لکھنا شیئر کرنا چاہیں ۔
 

مغزل

محفلین
وقت اگیا ایک بار پھر ایک نئ مہمان شخصیت کا :)

اس دفعہ کی شخصیت بھی بہت جانی پہچانی اور ہر دلعزیز شخصیت ہیں بلکہ کسی تعارف کی محتاج نہیں کہ نام ہی کافی ہے ۔شہرت کی سیڑھی پر دوسرے زینے پر ہیں اس کے علاوہ ادب کے زمرے کے موڈریٹر یعنی ادب اور شاعری سے گہرا لگاؤ اور اس بارے میں کافی علم اور معلومات بھی رکھتے ہیں
۔ اس کے علاوہ ایک استاد ، ناصح۔،ادیب، شاعر ۔ دانشور، علم و ادب کا خزانہ اور اور اور بس اب میں تھک گئی۔ جی آجکی مرعوب شخصیت ہیں


977H_28.gif
وارث جی
977H_28.gif


آپ سب اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا چاہیں تو
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں :)
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا ہے :)




1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6)اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں


(مہمان شخصیت سے گزارش ہے کہ وہ چاہیں تو ساتھ ساتھ تبصرے اور ہمارے سوالات کے جوابات بھی دے سکتے ہیں ورنہ جیسا وہ مناسب سمجھیں)

میں مہمان شخصیت سے کافی مرعوب ہوں پر انکے بارے میں اتنا نہیں جانتی اس لیے کچھ دیر سے اپنے تاثرات،سوال وغیرہ وغیرہ پیش کرونگی :) تب تک آپ سب مہمان نوازی کے فرائض انجام دیں :)

یہ کس جانِ محفل کا تذکرہ ہے ۔۔ ؟؟ :grin:
یعنی رسید حاضر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوال و جواب غائب
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ کی قیمتی رائے کیلیئے بہت شکریہ زونی، فہیم، تعبیر، سیدہ شگفتہ اور محمود مغل صاحب، نوازش آپ سب کی!

خاص یہ کہ سچ سچ بتائیں کہ آپکو میری باتوں سے کتنی بار غصہ آیا ;):grin:
ِِِ
اور اس کا لغوی ترجمہ تو کچھ سمجھ میں آ رہا ھے لفظی ترجمہ بھی سمجھا دیں :( ورنہ میں نے غصے میں آ کے فارسی سیکھنا شروع کر دینی ھے :roll:

غصہ شاید ایک بار آیا تھا اور وہ آپ جانتی ہی ہیں کب :mrgreen:، میرا غصہ انتہائی شدید اور بالکل وقتی ہوتا ہے :grin1: (لیجیئے سمائلی بھی استعمال کر ڈالی)۔

شاید شیخ سعدی کا شعر ہے

ایں سعادت بزورِ بازو نیست
تا نہ بخشَد خدائے بخشندہ

مطلب یہ کہ یہ سعادت اپنے زورِ بازو سے نہیں ہے بلکہ (یہ اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتی جب تک) بخشنے والا خدا نہ بخشے! آپ خود حساب لگا لیں کہ میرا آپکی چائے پینا سعادت ہے یا آپ کا میرے لیے چائے بنانا سعادت ہے :) اور ہاں چینی، کیا زخموں پر نمک چھڑک دیا!

مشورہ میں کیا دوں ، سگریٹ چھوڑنے کا مجھے معلوم ھے کہ نہیں مانیں گے اسلئے دوستانہ مشورہ ھے کہ سگریٹ کی ڈوز ڈبل کر دیں اور درمیانی وقفوں میں چائے پینا نہ بھولیں :grin:
ِِِ
بس ایک مشورہ وارث صاحب کو یہ دوں گا کہ سگریٹ کی جگہ سگار یا پھر پائپ استعمال کرنا شروع کردیں:rolleyes:

آپ کی شاعرانہ شخصیت پر سگریٹ کے مقابلے یہ زیادہ کمال ہونگے:rolleyes:

میرے خیال میں مجھ پر سگریٹ نوشی کی ترغیب دینے پر ایک 'مقدمہ' چلایا جا سکتا ہے محفل کی عدالت میں یا ان سب پر جو اس کو زیرِ بحث لا رہے ہیں ;)

زونی، شکریہ نیک مشورے کیلیئے :)

فہیم، پائپ تو شوقیہ چند ماہ پیا تھا اور سگار، مجھے کسی نے مشورہ دیا تھا کہ سگریٹ کم کرنے کا ایک حل یہ ہے کہ سگار شروع کر دو، میں نے پینے شروع کر دیے پھر یوں ہوا کہ سگریٹ تو وہیں رہے اور سگار خواہ مخوا شامل ہو گئے زندگی میں، پچھلے چار پانچ سال سے چھوڑ دیے ہوئے ہیں، اور بھائی میں کوئی شاعر نہیں ہوں کیوں میری پٹائی کروانی ہے شاعروں سے!

نئے ممبرز والی بات بھی خوب کہی ویسے آپ کو انہیں دیکھ کر خود پر ہنسی کیوں آتی ہے :confused:

وہ اس وجہ سے کہ سوچتا ہوں میں بھی کیا بچگانہ حرکتیں کرتا رہا :)

بلکہ آپ کے اکیلے رہنے کی عادت سے اور لوگوں سے نا ملنے جلنے کی وجہ سے کہا تھا :)

بس کیا کروں، ایک شعر کہا تھا اس موضوع پر۔

سوچا ہے اسد اب کسی سے میں نہ ملوں گا
کچھ دوست و عدو کی مجھے پہچان نہیں ہے :)
 

محمد وارث

لائبریرین
کسی ایک جگہ میں وارث بھائی آپ سے سے کچھ منظوم کرنے کے لیے بھی کہا تھا ناں تو دلچسپ سا منظوم کیا تھا آپ نے وہ یہی تھریڈ تھا یا دوسرا کوئی تھریڈ ؟ (میں ابھی اس تھریڈ کو نہیں دیکھا ۔)

یہ رہا اس کا ربط


وارث بھائی سے سوال یہ کہ چند ایک جگہوں پر آپ کے پیغامات میں جذبات نگاری نظر آئی تاہم ادبی سے زیادہ اس طرز کی لگی جیسے یہاں پر مذہبی اور سیاسی زمرہ جات میں نظر آتی ہے۔ کیا ایسا ہی ہے اگر ہاں تو ایسا کس سبب سے ۔

بس کبھی کبھی غصے میں رخشِ قلم ہاتھ سے چھوٹ جاتی ہے (اور زبان بھی بے لگام ہو جاتی ہے) :)

وارث بھائی سے یہ کہنا ہے کہ بھابھی کے بارے میں لکھیں ان کی دلچسپیوں کے بارے میں بتائیں ، ان کی کون سی خوبیاں آپ کو پسند ہیں اور بھابھی سے آپ نے کیا کچھ سیکھا اگر آپ شیئر کرنا چاہیں۔ آپ کی کامیابیوں میں ان کا کردار رہا ہے اب تک اگر آپ اس بارے میں کچھ لکھنا شیئر کرنا چاہیں ۔

بس پچھلے تیرہ (پانچ جمع آٹھ) سالوں میں ایک دوسرے کے سہارے خراماں خراماں مزے سے زندگی گزر رہی ہے، میں ایک انتہائی لا پروا انسان ہوں (اپنی صحت کی طرف سے بھی) اور میرا بہت خیال رکھتی ہے۔

ابھی شاید کل رات میں نے اسے کہا دیکھو، یہ پڑھو، میرے بارے میں کتنی اچھی رائے ہے اردو محفل والوں کی، ایک آدھ پیغام پڑھ کر جل کر کہنے لگیں اگر میں یہاں سچ لکھ دوں تو تمھاری ایک کوڑی کی عزت نہ رہے :)

بس کچھ ایسی ہی عادت ہے اسکی، بلکہ میری اور اسکی ایک بھی عادت اور پسند نہیں ملتی، میں تنہائی اور کتابوں کا قتیل ہوں اور وہ گھومنے پھرنے، کھانے پینے اور باتوں کی، حد تو یہ کھانے پینے میں کوئی پسند نہیں ملتی۔

میری جان کتابوں اور مطالعے میں ہے اور وہ کتاب کو ہاتھ لگانا تو درکنار دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی، یہاں تک کہ کھانوں کی تراکیب والی کتابوں کو بھی نہیں :) اور میری ہر عادت سے اس کو شدید نفرت ہے۔

لیکن پھر خود ہی اسکی توجیہہ یہ کرتی ہیں کہ جسطرح مقناطیس کے مثبت اور منفی سِروں کا حال ہوتا ہے وہی ہمارا ہے :)
 

تعبیر

محفلین
ادی تعبیر، یہ بھی کوئی مشکل کام ہے۔ اوپر تلاش پر کلک کریں اور "بہتر تلاش" میں چلی جائیں وہاں دائیں جانب تلاش کیا جانے والا لفظ اور بائیں جانب اپنا نام لکھ دیںیعنی یوزر نیم۔ اور نیچے جا کر "پیغامات" کو کلک کر کے تلاش کر لیں۔
سمجھ میں آیا یا نہیں؟


یہ تو کرنے کے بعد ہی سمجھ میں آئے گا

شکریہ بہت بہت

ہیںںںںںںںںن خوش آمدید چلیئے وعلیکم خوش آمدید پر کہاں آتے رہیے گا ہم تو یہاں کب سے ہیں اور اس پہلے آپ نے ہمیں کہاں دیکھا ؟ جو یہاں مسلسل آنے کو کہا :confused:

اپ ہوتے ہونگے یہاں پر مجھے کبھی نہیں نظر آئے۔ ابھی کچھ دن سے نظر آ رہے ہیں اس لیے کہا کہ آتے رہیے گا
میں نے یہاں گپ شپ اور متفرقات میں آنے کے لیے کہا تھا :)
 

زونی

محفلین
غصہ شاید ایک بار آیا تھا اور وہ آپ جانتی ہی ہیں کب ، میرا غصہ انتہائی شدید اور بالکل وقتی ہوتا ہے (لیجیئے سمائلی بھی استعمال کر ڈالی)۔





پھر تو آپ نمک سے بھی پرہیز کیا کریں وارث بھائی ، یہ ہائی بلڈ پریشر کی علامات ہیں :grin:

شاید شیخ سعدی کا شعر ہے

ایں سعادت بزورِ بازو نیست
تا نہ بخشَد خدائے بخشندہ

مطلب یہ کہ یہ سعادت اپنے زورِ بازو سے نہیں ہے بلکہ (یہ اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتی جب تک) بخشنے والا خدا نہ بخشے! آپ خود حساب لگا لیں کہ میرا آپکی چائے پینا سعادت ہے یا آپ کا میرے لیے چائے بنانا سعادت ہے اور ہاں چینی، کیا زخموں پر نمک چھڑک دیا!



پہلا مصرع سمجھ آ گیا تھا لیکن اب مطلب واضح ہوا ھے :)
چائے پینا اور پلانا تو بذات خود ایک سعادت ھے میرے لیے :grin:

اور بزرگوں کو چائے پیش کرنا اس سے بھی بڑی سعادت ہوتی ھے :grin::hatoff:
 

زونی

محفلین
بس کچھ ایسی ہی عادت ہے اسکی، بلکہ میری اور اسکی ایک بھی عادت اور پسند نہیں ملتی، میں تنہائی اور کتابوں کا قتیل ہوں اور وہ گھومنے پھرنے، کھانے پینے اور باتوں کی، حد تو یہ کھانے پینے میں کوئی پسند نہیں ملتی۔

میری جان کتابوں اور مطالعے میں ہے اور وہ کتاب کو ہاتھ لگانا تو درکنار دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی، یہاں تک کہ کھانوں کی تراکیب والی کتابوں کو بھی نہیں اور میری ہر عادت سے اس کو شدید نفرت ہے۔

لیکن پھر خود ہی اسکی توجیہہ یہ کرتی ہیں کہ جسطرح مقناطیس کے مثبت اور منفی سِروں کا حال ہوتا ہے وہی ہمارا ہے





وارث بھائی اگر بھابھی کی عادتیں بھی آپ سے ملتیں تو مسئلہ ہو جاتا ، ذرا سوچیں آپ ان سے کھانے کا پوچھتے اور آگے سے غالب کا شعر برآمد ہوتا :grin:
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی اگر بھابھی کی عادتیں بھی آپ سے ملتیں تو مسئلہ ہو جاتا ، ذرا سوچیں آپ ان سے کھانے کا پوچھتے اور آگے سے غالب کا شعر برآمد ہوتا :grin:


اور شعر بھی کونسا:

ہے اب اس معمورے میں قحطِ غمِ الفت اسد
ہم نے یہ مانا کہ دلّی میں رہیں، کھائیں گے کیا؟

محترمہ کو پہلے ہی شکایت ہے کہ جب سے لاہور چھوڑ کر "دلی" آئی ہیں نہ وہ مزے مزے کے ناشتے ملتے ہیں اور نہ وہ دہی بھلے :)
 

زونی

محفلین
اور شعر بھی کونسا:

ہے اب اس معمورے میں قحطِ غمِ الفت اسد
ہم نے یہ مانا کہ دلّی میں رہیں، کھائیں گے کیا؟

محترمہ کو پہلے ہی شکایت ہے کہ جب سے لاہور چھوڑ کر "دلی" آئی ہیں نہ وہ مزے مزے کے ناشتے ملتے ہیں اور نہ وہ دہی بھلے :)




ہاہا صحیح کہا ، لاہوریوں کو سب سے زیادہ مسئلہ کھانے کا ہی ہوتا ھے ، کہیں بھی چلے جائیں اسی بات سے پہچانے جائینگے :grin:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میرے نزدیک وارث کا شمار محفل کے ان اراکین میں ہوتا ہے جن کی ہر پوسٹ کو مفید پوسٹ کا نام دینا چاہئیے ۔ اتنا وسیع مطالعہ ہے ماشاءاللہ کہ اگر مجھے وارث کو کوئی ٹائیٹل دینا ہو تو میں انہیں اردو ادب کا انسائیکلو پیڈیا کہوں گی :)
مجھے وارث ہمیشہ ہی ایک سلجھی ہوئی، دھیمی سی شخصیت کے مالک لگے ہیں۔ ویسے تو پسندیدہ کلام میں تو تعریف اور شکریہ کو ہی گفتگو کہا جا سکتا ہے ۔ لیکن مجھے ایک بات یاد آ رہی ہے۔ ایک دفعہ سخنور نے ’ میر تقی میر' کا کلام پوسٹ کیا تھا وہاں وارث اور سخمور نے جواب در جواب جو برجستہ کمنٹس لکھے تھے وہ پڑھتے ہوئے مجھے اتنے زور سے ہنسی آئی کہ میرے اردگرد بیٹھے سٹوڈنٹس نے مجھے غصے سے گھورنا شروع کر دیا۔ :)

سوال بھی ہے بلکہ سوالات بھی۔
1۔ ہمارے شاعر حضرات اور لکھاری برداشت اور محبت کو اپنی تخلیقات کی بنیاد بناتے ہیں لیکن ان میں خود اتنی گروہ بندی ہوتی ہے۔ اتنے بڑے بڑے ادیب آپس میں اتنا لڑتے ہیں۔میں نے کہیں پڑھا تھا کہ ان گروہ بندیوں میں ٹھیک ٹھاک شدت پائی جاتی ہے۔ آپ کے خیال میں اس کی کیا وجہ ہے؟
2۔ آپ شاعری کم کم کرتے ہیں؟ اگر ہاں تو کیوں؟ اور اگر نہیں تو پھر پوسٹ کیوں نہیں کرتے؟
3 ۔ یہ تو سب کو معلوم ہے کہ غالب آپ کے پسندیدہ شاعر ہیں۔ پسندیدہ ادیب کون ہیں؟ اور کون سی ایسی کتاب ہے جس کو آپ نے بار بار پڑھا ہو۔ (دیوانِ غالب کے علاوہ)؟
4۔ آپ کی ذاتی لائبریری میں کتنی کتابیں ہیں؟
5۔ آپ کو مطالعے کا اتنا شوق ہے تو جب آپ طالبِ علم تھے کبھی ایسا ہوا کہ کوئی اسائنمنٹ یا امتحان سر پر ہو لیکن آپ اپنی پسندیدہ غیر نصابی کتاب میں گم بیٹھے ہوں؟

پیغام میں یہ شکریہ تو ادا کرنا ہی ہے کہ اتنا اچھا کام کر رہے ہیں انٹرنیٹ پر اردو کے لئے اور دوسروں کا فرمائشی پروگرام بھی پورا کرتے ہیں۔ :) اس بات کا بھی خصوصی شکریہ کہ آپ نے احمد ندیم قاسمی کے بچوں کے ادب سے متعلق مضامین پوسٹ کیے جس سے مجھے اندازہ ہوا کہ احمد ندیم قاسمی بھی اس سلسلے میں میری طرح ہی سوچتے تھے۔ :ڈ
اس کے علاہ نیک خواہشات کا پیغام بھی :)
 
Top