مہمان اس ہفتے کے مہمان "محفل میں اژدہے سدھانے والے سماج سیوک"

t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )​
خاص یہی کہنا چاہوں گی کہ محب بھیا آپ کی طرح جتنے بھی لوگ علم پھیلانے اور سیکھنے میں دوسروں کی مدد کرتے ہیں وہ چراغ کی مانند ہیں
ان چراغوں کو ہمیشہ جلتے رہنا چاہیئے ۔۔۔ !
ایسے لوگ ہمیشہ میری دعاؤں کا حصہ رہتے ہیں۔۔۔ !
میری نظر میں محفل پر اکثریت ایسے ہی لوگوں کی ہے جو یہاں علم پھیلا رہے ہیں یا پھیلانے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ علم پھیلانے والوں میں سے بھی اکثریت دوسروں سے بہت کچھ یہاں سیکھ رہی ہے اور یوں یہ محفل علم پھیلانے اور سیکھنے والوں کے لیے ایک نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں۔ میری کوشش ہے کہ میں اس محفل کا فعال رکن رہوں تاکہ علم سیکھ بھی سکوں اور پھر سیکھنے کے قرض کی کچھ ادائیگی بھی کر سکوں۔ اس سے تو کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے کہ

عالموں کی صحبت سے ہر شخص کو فائدہ پہنچتا ہے چاہے آپ شعوری کوشش سے سیکھے یا لاشعوری طور پر۔

ہم سب ایک دوسرے کا حوصلہ اور ہمت بڑھاتے رہیں گے تو انشاءللہ بہت سے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں اور بہت زیادہ آئندہ اٹھائیں گے۔
 
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟​
محب بھیا کا اوتار مجھے تو اچھا لگتا ہے اور وجہ یہی کہ اس میں میری تین پسندیدہ چیزیں نظر آرہی ہیں
سمندر،چاند،اور درخت
یہ تینوں چیزیں بھیا کی شخصیت سے مناسبت رکھتی ہیں
جیسے چاند اندھیرے میں روشنی پھیلاتا ہے
درخت سایہ دیتے ہیں ان کا پھل لوگ کھاتے ہیں
اور سمند بہت وسیع ہوتا ہے ۔۔!
میں تو یہی کہوں گی کہ کسی بھی سیکشن میں پائے جائیں سب کو فائدہ ہوتا ہے ان سے ۔۔
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
اوتار کی اتنی عمدہ تشریح میرے اپنے ذہن میں بھی کہیں نہیں تھی۔ آئندہ اوتار رکھ کر ایسی ہی اچھی سی رائے لے لیا کروں گا تاکہ کوئی پوچھے تو جواب تو دے سکوں۔ :)
 
حسن علوی

محفلین
بہت درست محب میں کُلی طور پر متفق ہوں آپ سے، اب میری ہی مثال لے لیجیئے اتنے دنوں بعد محفل کا چکر لگتا ہے کہ اراکین کو ہر بار شناخت کرانی پڑتی ہے :)
 
ماشاءللہ حسن علوی صاحب آئے ہیں محفل پر ۔

یہ چاند کہاں گم تھا اتنے مہینوں سے ۔
 
حسن علوی

محفلین
ماشاءللہ حسن علوی صاحب آئے ہیں محفل پر ۔

یہ چاند کہاں گم تھا اتنے مہینوں سے ۔

اجی بس حضور اب کیا عرض کروں کہ کوئی عُذر باقی نہیں اپنے دِفاع کے واسطے۔ مگر محب علوی یہ کہیئے گا کہ یہ محفل کو رنگ روغن کیونکر ہوا کہ سب رنگ ڈھنگ ہی نِرالا ہے
 
فرحت کیانی

لائبریرین
وقت آگیا ہے پھر سے ایک نئی شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کرنے کا​
:):) :)
جی تو اس ہفتے کی مہمان ہیں
محب علوی
تعبیر اس دھاگے کا عنوان دیکھ کر نجانے کیوں میرے ذہن میں بار بار 'راشٹریہ سیوک سنگھ' (آر ایس ایس) آ رہا ہے۔ حالانکہ بظاہر محب علوی اور راشٹریہ سیوک سنگھ میں کچھ بھی مشترک نہیں۔ :idontknow:

تو آئیں آج کی مہمان شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔کرنا یہ ہے کہ آپ نے اپنی رائے اپنے ہی الفاظ میں یا ان دیے گئے سوالات کے جوابات کی صورت میں دینا ہے اب یہ آپکی مرضی ہے کہ آپ چاہیں تو سب سوالات کے جوابات دیں یا پھر صرف چند ایک کے :)

محب کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
تاثر تو کوئی بھی نہیں تھا۔ بس یہی محسوس ہوتا تھا اور اب بھی ایسا ہی لگتا ہے کہ محب علوی کا اردو محفل کے ساتھ ناتا کافی مضبوط ہے۔

) پہلی دفعہ محب سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
میں نے جب اردو محفل کی رکنیت حاصل کی تھی تو کچھ دنوں بعد محب علوی نے مجھے لغت پروجیکٹ میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ اور اس سلسلے میں رہنمائی بھی کی تھی۔ پھر لائبریری پرواجیکٹ کا بتایا اور یوں میں بھی اس ٹیم کا حصہ بن گئی۔ بات چیت تو بہت کم ہوتی ہے لیکن محب علوی سے بات کر کے اور ان کی پوسٹس پڑھ کر اچھا لگتا ہے۔​
) آپکو محب کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟ (انکی پسندیدہ عادت) یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
فورم پر ان کا اندازِ گفتگو ۔​
) کچھ ایسا خاص جو آپ نے محب کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
لائبریری پروجیکٹ سے متعلق کافی معلومات اور پھر سسٹم پر اردو انسٹالیشن کے متعلق بہت کچھ سیکھا۔ اس کے بعد اردو بلاگنگ کی طرف بھی انہی کی وجہ سے آنا ہوا۔ سو بہت کچھ سیکھا۔​
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟؟؟
مہمان شخصیت کی اکثر پوسٹس دلچسپ ہوتی ہیں سوائے فلسفے اور پائتھون والی کے۔ ان کو سمجھنے کے لئے آپ کو خود کو سوچنے کے mode پر سوئچ کرنا پڑتا ہے۔ :)
اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ
dedicate کرنا چاہیں​
پیغام یہ ہے کہ خان صاحب عمران خان سے چند سوال پوچھنے کے بعد ان کو ووٹ دیجئے گا۔
1۔ نوجوان ان کے ساتھ ہیں لیکن وہ ان کو منظم ہونا کب سکھائیں گے؟
2۔ انہوں نے یہ کیوں کہا کہ وہ اپنے پارٹی منشور کا اعلان نہیں کریں گے ورنہ دوسری جماعتیں اس کی نقل کر لیں گی؟
3۔ وہ ہمیشہ اپنی تقریر اور گفتگو میں دوسروں پر ہی ڈرون اٹیک کیوں کرتے رہتے ہیں؟ اور
4۔ وہ تو اب پنشرز ایج بریکٹ میں آ گئے ہیں تو صرف 'نوجوان ٹیم' کے کیپٹن کیسے کہلائیں گے :unsure:
 
تعبیر

محفلین
تعبیر اس دھاگے کا عنوان دیکھ کر نجانے کیوں میرے ذہن میں بار بار 'راشٹریہ سیوک سنگھ' (آر ایس ایس) آ رہا ہے۔ حالانکہ بظاہر محب علوی اور راشٹریہ سیوک سنگھ میں کچھ بھی مشترک نہیں۔ :idontknow:

ہاہاہا
فرحت میں نے تو صرف سماج سیوک سوچا تھا اور اب فاتح کو اپنا استاد بنا لیا ہے لکھنے کے بعد ان سے مشورہ کرتی ہوں اور وہ بہت مدد کرتے ہیں اس معاملے میں
باقی کا اضافہ انہی کا کیاہوا ہے میرا نہیں :p بےچارے مہمان بھی مروتاً ہر اونگا بونگا ٹائیٹل خاموشی اور صبر شکر سے برداشت کر لیتے ہیں :p
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
1)-محب کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟

محب بھائی کو زیادہ تر لائبریری کے حوالے سے ہی جانتی تھی اور جب بھیا دوبارہ محفل پر فعال ہوئے تو بہت خوشی ہوئی تھی جیسے کہ ہمیشہ مجھے پرانے محفلین کے آنے پر ہوتی ہے۔ پہلا تاثر تھا کہ محنتی ہونے کا تھا جو اب تک قائم ہے۔ محب بھائی کسی نہ کسی کام میں مصروف پائے جاتے ہیں لائبریری پراجیکٹ سے اب پروگرامنگ۔​

2)۔ پہلی دفعہ محب سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟

پہلی دفعہ "کون ہے جو محفل میں آیا" والے دھاگے میں ہی بات ہوئی تھی جب بھائی دوبارہ سے محفل پر آئے تھے۔ محب بھائی نے میرا سے پوچھا کہ شاکر بھیا اور ناعمہ کی بہن ہوں اور میرے "لالہ" کہنے پر بولے ایک اور آگئی لالہ کہنے والی۔ میں نے کہا محب بھیا "بھیا" کہہ لوں تو بولے کہ "بھائی" کہنے میں کیا حرج ہے آسان بھی ہے۔ اس لیے اب میں یہاں ان کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے محب بھائی ہی لکھ رہی ہوں۔ :)

3 )۔ آپکو محب کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟ (انکی پسندیدہ عادت) یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟

محب بھائی بہت اچھا سمجھاتے ہیں۔ نہ صرف پائتھون بلکہ آپ کو کوئی پرابلم بھی ہو تو بڑے بھائیوں کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں۔

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے محب کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟

محب بھائی جب کبھی فارغ ہوئی تو پائتھون دوبارہ سیکھوں گی۔ ایک بار تو شاکر بھیا نے شروع کروایا تھا جو میں نے تھوڑا سا کرنے کے بعد چھوڑ دیا۔ لیکن اب دوبارہ کروں گی تو آپ کو تنگ کروں گی۔

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟

میں کیا مشورہ دوں بھلا؟ ہاں اگر بھائی کو کسی کام میں میرے ماہرانہ مشورے کی ضرورت پڑے تو ضرور پوچھ لیں۔ :p:noxxx:

6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )

محب بھائی کو بتانا تھا کہ انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ میں فزکس کے متعلق کوئی دھاگہ شروع کروں کیونکہ بھائی کو فزکس سے دلچسپی ہے۔ میں نے کیا تھا محب بھائی :)

7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟

امم محفل کی بارہ دری اور گپ شپ کے زمروں میں۔۔

8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟؟؟

محفل تو بھائی سے بہت کم بات ہوتی ہے اکثر ان کی پرانی پوسٹس پڑھا کرتی تھی جب محب بھائی لمبی لمبی اور دلچسپ پوسٹس کیا کرتے تھے۔

9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ
dedicate کرنا چاہیں

مجھے محب علوی بھائی کا نام اچھا لگتا ہے اس لیے یہ ہی ٹھیک ہے۔ :)
 
تعبیر اس دھاگے کا عنوان دیکھ کر نجانے کیوں میرے ذہن میں بار بار 'راشٹریہ سیوک سنگھ' (آر ایس ایس) آ رہا ہے۔ حالانکہ بظاہر محب علوی اور راشٹریہ سیوک سنگھ میں کچھ بھی مشترک نہیں۔ :idontknow:

تاثر تو کوئی بھی نہیں تھا۔ بس یہی محسوس ہوتا تھا اور اب بھی ایسا ہی لگتا ہے کہ محب علوی کا اردو محفل کے ساتھ ناتا کافی مضبوط ہے۔

میں نے جب اردو محفل کی رکنیت حاصل کی تھی تو کچھ دنوں بعد محب علوی نے مجھے لغت پروجیکٹ میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ اور اس سلسلے میں رہنمائی بھی کی تھی۔ پھر لائبریری پرواجیکٹ کا بتایا اور یوں میں بھی اس ٹیم کا حصہ بن گئی۔ بات چیت تو بہت کم ہوتی ہے لیکن محب علوی سے بات کر کے اور ان کی پوسٹس پڑھ کر اچھا لگتا ہے۔​

فورم پر ان کا اندازِ گفتگو ۔​

لائبریری پروجیکٹ سے متعلق کافی معلومات اور پھر سسٹم پر اردو انسٹالیشن کے متعلق بہت کچھ سیکھا۔ اس کے بعد اردو بلاگنگ کی طرف بھی انہی کی وجہ سے آنا ہوا۔ سو بہت کچھ سیکھا۔​

مہمان شخصیت کی اکثر پوسٹس دلچسپ ہوتی ہیں سوائے فلسفے اور پائتھون والی کے۔ ان کو سمجھنے کے لئے آپ کو خود کو سوچنے کے mode پر سوئچ کرنا پڑتا ہے۔:)
پیغام یہ ہے کہ خان صاحب عمران خان سے چند سوال پوچھنے کے بعد ان کو ووٹ دیجئے گا۔
1۔ نوجوان ان کے ساتھ ہیں لیکن وہ ان کو منظم ہونا کب سکھائیں گے؟
2۔ انہوں نے یہ کیوں کہا کہ وہ اپنے پارٹی منشور کا اعلان نہیں کریں گے ورنہ دوسری جماعتیں اس کی نقل کر لیں گی؟
3۔ وہ ہمیشہ اپنی تقریر اور گفتگو میں دوسروں پر ہی ڈرون اٹیک کیوں کرتے رہتے ہیں؟ اور
4۔ وہ تو اب پنشرز ایج بریکٹ میں آ گئے ہیں تو صرف 'نوجوان ٹیم' کے کیپٹن کیسے کہلائیں گے :unsure:

فرحت کیانی ، یہ راشٹریہ سیوک کا یاد آنا بہت خطرناک ہے ۔ خیال رہے کہ اسی قسم کا ایک دھاگہ فرحت کیانی کے لیے بھی عنقریب کھلے گا تو وہاں میرے ذہن میں اس سے زیادہ خطرناک خیالات کا آنا بالکل بھی جوابی کاروائی نہ سمجھی جائے۔ :)

لغت والے چند مستقبل کے پراجیکٹ میں پھر سے شرکت کی دعوت دوں گا اور مجھے یاد ہے کہ فرحت کیانی جب لائبریری کی بہت سرگرم رکن بن گئیں تھیں تو مجھ سے بھی کچھ کام کروائے تھے۔

عمران خان والے سوالات کا جواب کسی سیاسی دھاگے میں دوں گا۔ :)
 
2)۔ پہلی دفعہ محب سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟

پہلی دفعہ "کون ہے جو محفل میں آیا" والے دھاگے میں ہی بات ہوئی تھی جب بھائی دوبارہ سے محفل پر آئے تھے۔ محب بھائی نے میرا سے پوچھا کہ شاکر بھیا اور ناعمہ کی بہن ہوں اور میرے "لالہ" کہنے پر بولے ایک اور آگئی لالہ کہنے والی۔ میں نے کہا محب بھیا "بھیا" کہہ لوں تو بولے کہ "بھائی" کہنے میں کیا حرج ہے آسان بھی ہے۔ اس لیے اب میں یہاں ان کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے محب بھائی ہی لکھ رہی ہوں۔ :)

عائشہ وہ تو شروع شروع کی بات تھی ، اب تم جو مرضی کہہ لیا کرو۔

3 )۔ آپکو محب کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟ (انکی پسندیدہ عادت) یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟

محب بھائی بہت اچھا سمجھاتے ہیں۔ نہ صرف پائتھون بلکہ آپ کو کوئی پرابلم بھی ہو تو بڑے بھائیوں کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں۔

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے محب کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟

محب بھائی جب کبھی فارغ ہوئی تو پائتھون دوبارہ سیکھوں گی۔ ایک بار تو شاکر بھیا نے شروع کروایا تھا جو میں نے تھوڑا سا کرنے کے بعد چھوڑ دیا۔ لیکن اب دوبارہ کروں گی تو آپ کو تنگ کروں گی۔

جب کبھی فارغ ہوئی نہیں بلکہ اب سیکھنی ہے۔ محمد احمد کے ساتھ مل کر بہت اچھا پروگرام ترتیب پا رہا ہے اور اس میں کچھ وقت لگانے سے کافی بہتری ہو جائے گی۔

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟

میں کیا مشورہ دوں بھلا؟ ہاں اگر بھائی کو کسی کام میں میرے ماہرانہ مشورے کی ضرورت پڑے تو ضرور پوچھ لیں۔ :p:noxxx:

ہاں کیوں نہیں ، کوانٹم میکانیکس پر ایک دھاگہ کھول کر مجھے پڑھنے کے لیے کچھ مشورے درکار ہیں۔ اس کے علاوہ میں ذہن بنا لوں ، اب پوچھا کروں گا ، سچی۔
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )

محب بھائی کو بتانا تھا کہ انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ میں فزکس کے متعلق کوئی دھاگہ شروع کروں کیونکہ بھائی کو فزکس سے دلچسپی ہے۔ میں نے کیا تھا محب بھائی :)

ہاں وہ مجھے یاد ہے اور میں نے دل ہی دل میں اس پر تمہیں شاباش بھی دی تھی۔ :) آج باقاعدہ طور پر لے لو ، شاباش عائشہ ۔

7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟

امم محفل کی بارہ دری اور گپ شپ کے زمروں میں۔۔

گپ شپ کے زمروں میں آتا ہوں میں اب۔

8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟؟؟

محفل تو بھائی سے بہت کم بات ہوتی ہے اکثر ان کی پرانی پوسٹس پڑھا کرتی تھی جب محب بھائی لمبی لمبی اور دلچسپ پوسٹس کیا کرتے تھے۔

لمبی لمبی پوسٹس اب بھی کرتا ہوں مگر اب دلچسپ ذرا کم ہوتی ہیں۔ وقت نے بورنگ کر دیا ہے ، کیا کروں۔

9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ
dedicate کرنا چاہیں

مجھے محب علوی بھائی کا نام اچھا لگتا ہے اس لیے یہ ہی ٹھیک ہے۔ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
بھیا احمد بھیا والی ویڈیوز مجھے بھی نظر نہیں آ رہیں۔
پلیز بھیا میکینکس پر لکھنے کا مت بولیں مجھے سے کچھ پوچھ لیں تو بتا دوں گی میں کیا لکھوں بھلا اس پر؟ :(
تھینک یو بھیا :)
اور آخری بات سے نامتفق!
 
جو کورس میں ہے وہی لکھنا ہے اور زیادہ تر صرف موضوع ، تفصیل نہیں۔

احمد والی ویڈیوز کو دیکھتا ہوں۔
 
تعبیر

محفلین
فرحت کیانی ، یہ راشٹریہ سیوک کا یاد آنا بہت خطرناک ہے ۔ خیال رہے کہ اسی قسم کا ایک دھاگہ فرحت کیانی کے لیے بھی عنقریب کھلے گا تو وہاں میرے ذہن میں اس سے زیادہ خطرناک خیالات کا آنا بالکل بھی جوابی کاروائی نہ سمجھی جائے۔ :)

لغت والے چند مستقبل کے پراجیکٹ میں پھر سے شرکت کی دعوت دوں گا اور مجھے یاد ہے کہ فرحت کیانی جب لائبریری کی بہت سرگرم رکن بن گئیں تھیں تو مجھ سے بھی کچھ کام کروائے تھے۔

عمران خان والے سوالات کا جواب کسی سیاسی دھاگے میں دوں گا۔ :)
محب آپ اپنی حسرت ،حسرتیں بلکہ ارمان یہاں پوری کر سکتے ہیں :p
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-فرحت-کیانی.19504/
 
زبردست تعبیر ، یہ تو آپ نے میرے دل کی آواز سن لی ہے۔ :)

ایک مشورہ یہ دینا تھا کہ آپ ایک دھاگہ

اس ہفتہ کے مہمان کے نام سے کھول لیں اور اس میں صرف مہمان دھاگوں کا لنک دیں تاکہ کوئی بھی شخص وہاں سے دیکھ سکے کہ کون کون مہمان بن چکا ہے اور اس طرح سے ایک ریکارڈ بھی مرتب ہو جائے گا۔

لنک کرنے کے لیے آپ کسی بھی لفظ یا الفاظ کو سیلیکٹ کرکے بائیں طرف سے چھٹے بٹن (Insert/edit link) کو دبا کر اس میں لنک ایڈریس کو پیسٹ کر سکتی ہیں ۔ اس سے وہ لفظ یا فقرہ لنک بن جائے گا۔ :)
 
محب مجھے سیکھنے اور سمجھنے میں تھوڑا ٹائم لگتا ہے اس لیے یہ لنک والا کام سمجھنا مشکل ہے تھوڑا
پہلے ادا قیصرانی نے سمجھایا کہ لنک کیسے پوسٹ کیا جاتا ہے لیکن نہیں سمجھ آیا پھر کچھ ٹائم پہلے سعود نے سمجایا نتیجہ پھر وہی رہا :giggle:
ربط پوسٹ کرنے والی کڑی ڈل ہی رہتی ہے ہمیشہ کچھ پوسٹ ہی نہیں ہو پاتا وہاں۔
ابھی تو دماغ تھک چکا ہے بعد میں کوشش کرونگی آپ کے طریقے پر عمل کرنے کی۔
میرے علاوہ بھی کوئی چاہے تو یہ کام کر سکتا ہے ویسے۔
یا مہمان کو کلک کریں تو سب دھاگے سامنے آ تو جاتے ہیں:)
 
کوئی بھی شخص وہاں سے دیکھ سکے کہ کون کون مہمان بن چکا ہے اور اس طرح سے ایک ریکارڈ بھی مرتب ہو جائے گا۔
فہرست یہاں ملاحظہ فرمائیں! آپ کو تھریڈ پریفکسیز کا مؤثر استعمال سیکھنے کی ضرورت ہے، نہ صرف دھاگوں کے سامنے ان کو لگانے کی حد تک بلکہ ان کی بنیاد پر دھاگے فلٹر کر کے دیکھنے کے لیے بھی۔ اس کام کے لیے دو برس پرانا طریقہ یہ تھا کہ ہفتے کے مہمان کے لیے ایک علیحدہ "ذیلی زمرہ" درکار تھا۔ :) :) :)
 
محب مجھے سیکھنے اور سمجھنے میں تھوڑا ٹائم لگتا ہے اس لیے یہ لنک والا کام سمجھنا مشکل ہے تھوڑا
پہلے ادا قیصرانی نے سمجھایا کہ لنک کیسے پوسٹ کیا جاتا ہے لیکن نہیں سمجھ آیا پھر کچھ ٹائم پہلے سعود نے سمجایا نتیجہ پھر وہی رہا :giggle:
ربط پوسٹ کرنے والی کڑی ڈل ہی رہتی ہے ہمیشہ کچھ پوسٹ ہی نہیں ہو پاتا وہاں۔

ربط شامل کرنے والی زنجیر سبھی کے لیے غیر فعال رہتی ہے، حتیٰ کہ متن کا کچھ حصہ سیلیکٹ نہ کیا جائے۔ یہاں تک تو آپ کا کمپیوٹر اسپیشل نہیں ہے۔ :) :) :)

linking-before-hilight.png

متن منتخب کر کے ہائیلائٹ کرنے کے بعد یہ زنجیر کلک کے لیے فعال ہو جاتی ہے۔ اگر آپ کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا تو کچھ مسئلہ ہے۔ :) :) :)

linking-after-hilight.png

اس زنجیر پر کلک کرنے کے بعد ربط شامل کرنے کے لیے یہ پاپ اپ نمودار ہونا چاہیے جس کی مدد سے ربط داخل کیا جا سکے گا۔ یہ ربط اس منتخب شدہ متن پر نمودار ہوگا۔ :) :) :)

linking-after-click.png
 
تعبیر

محفلین
ربط شامل کرنے والی زنجیر سبھی کے لیے غیر فعال رہتی ہے، حتیٰ کہ متن کا کچھ حصہ سیلیکٹ نہ کیا جائے۔ یہاں تک تو آپ کا کمپیوٹر اسپیشل نہیں ہے۔ :) :) :)

View attachment 1241

متن منتخب کر کے ہائیلائٹ کرنے کے بعد یہ زنجیر کلک کے لیے فعال ہو جاتی ہے۔ اگر آپ کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا تو کچھ مسئلہ ہے۔ :) :) :)

View attachment 1240

اس زنجیر پر کلک کرنے کے بعد ربط شامل کرنے کے لیے یہ پاپ اپ نمودار ہونا چاہیے جس کی مدد سے ربط داخل کیا جا سکے گا۔ یہ ربط اس منتخب شدہ متن پر نمودار ہوگا۔ :) :) :)

View attachment 1239

اتنا ڈانٹنے کی کیا ضرورت ہے آرام سے سمجھاتے نا
بستی خراب کر دی :evil:
 
Top