مہمان اس ہفتے کی مہمان "ماوراء"

بلال

محفلین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
پہلا تاثر بڑا اچھا تھا جو اب بھی ہے۔ آج کے اس دور میں ہر کوئی بہت مصروف ہے لیکن مجھے جب بھی اردو محفل یا بلاگ میں کوئی مشکل پیش آئی تو باقی دوستوں کی طرح ماوراء نے بھی ہر ممکن مدد کی۔۔۔

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
جان پہچان یہاں اردو محفل پر ہی ہوئی دھاگہ تو یاد نہیں لیکن لائبریری، اردو محفل کو سمجھنے اور بلاگ بنانے میں مدد کے سلسلے میں ہی بات چیت شروع ہوئی تھی۔

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
اب یہ پتہ نہیں کہ اردو کی ترقی کے لئے مدد کرتی ہیں یا پھر ویسے ہی ہر کسی کی مدد کرتی ہیں۔ لیکن مجھے یہی عادت بہت پسند ہے کہ میں نے جب بھی کوئی مسئلہ ماوراء سے کہا تو اُس کا انہوں نے کوئی نہ کوئی حل ضرور بتایا۔

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
بہت کچھ سیکھا لیکن خاص طور پر بلاگ کی الف ب کی ابتداء ماوراء سے ہی سیکھی۔

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
فی الحال کوئی خاص پیغام، سوال، مشورہ/رائے نہیں ہے بس اتنا کہوں گا کہ اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو میں معذرت چاہتا ہوں۔

6)اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں
یوں تو کہنے کو بہت کچھ ہے۔ جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ ماوراء نے اردو محفل اور بلاگ کے بارے میں بڑی مدد کی۔ اردو محفل پر آنے سے پہلے میں کسی فورم پر نہیں جاتا تھا۔ ویسے بھی مجھے فورم کا کچھ خاص پتہ بھی نہیں تھا۔ اردو محفل پر کبھی کبھی یونیکوڈ اردو کے بارے میں معلومات کے لئے آتا جو کچھ چاہئے ہوتا وہ ڈاؤن لوڈ کرتا بس چلا جاتا۔ پھر ایک دوست سے بات ہوئی اُس نے محفل پر تعارف کا کہا میں نے تعارف کروایا پھر پتہ چلا کہ بلاگ بھی کوئی چیز ہے تو بلاگ کے بارے میں جاننا شروع کیا تو ماوراء سب سے پہلی تھیں جنہوں نے مجھے سب سمجھایا کہ بلاگ کیا ہوتا ہے۔ اتنی مدد کی کہ میں یہاں بتا نہیں سکتا۔ بلاگ کے بارے میں جاننے کے لئے ماوراء کا بہت دماغ کھایا لیکن ماوراء نے ہر معاملے میں مدد کی۔۔۔ سارہ خان، ماوراء اور عمار بھائی نے بلاگ کے بارے میں بہت مدد کی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اب میں ورڈپریس کا ایک اچھا بھلا تھیم خود سے تیار کر لیتا ہوں۔ جیسا کہ میں نے ایک دوست کے لئے خبروں کے لئے ایک ورڈپریس کا نیوز تھیم بنایا۔ یوں تو میں نے زیادہ تحقیق خود سے کی لیکن ابتداء انہیں لوگوں کی وجہ سے ہوئی اس لئے میں ورڈپریس کے بارے میں جتنی معلومات رکھتا ہوں وہ سب انہیں تینوں لوگوں کی وجہ سے ہے۔
 

تعبیر

محفلین
اس سلسلے کی ہر تھریڈ میں سوچتا ہوں کہ ممبر کے بارے میں لکھوں گا مگر ایک تو بالکل یاد ہی نہیں آتا کہ کب "ملاقات" ہوئ تھی اور پہلا تاثر کیا تھا۔ بہرحال کوشش کرتا ہوں دعوت سے واپسی کے بعد۔

:eek: یہاں تو بڑے بڑے لوگ آئے ہیں بھئی
ارے زیک پہلے بھی کہا ہے کہ یہ کوئی امتحانی سوال نامہ نہیں کہ جوں کے توں جواب دیں
کچھ بھی لکھ دیں ۔ واپسی ہوئی کہ نہیں :confused:


تعبیر، میرا مقام بدل دیا؟ اس محفل کی تو ایک ہی سبز پری ہے، اور وہ باجو ہیں۔ اور وہ پرستان سے آئی ہیں۔
جہاں میں رہتی ہوں، اس کا نام "ڈریم لینڈ" ہے۔ :grin:


اوپس :blush:
ہاں مجھے کل یہی یاد ارہا تھا کہ میں غلط لکھ آئی ہوں
اب کیا کروں :confused: رہنے دوں نا




اب کوئی کہے بھی تو کیا کہے :(
وسلام

ایک تو طالوت آجکل بہت مشکل مشکل اور ادھوری ادھوری باتیں کہنے لگے ہیں :confused: :(
 

تعبیر

محفلین
لو عمار، اس میں پوچھنے والی کون سی بات ہے؟ :( میں نے تعبیر کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ دیکھنا کوئی نہیں لکھے گا۔ چند ایک مروت میں آ کر لکھ دیں گے۔ اور اب تم ہو کہ ابھی پوچھ رہے ہو؟ :grin:

کیوں نہیں لکھے گا لگتا ہے کہ ہفتے اتوار کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔میں نے سارے صفحے ابھی تک دیکھے نہیں پہلے صفحہ دیکھتے ساتھ ہی جواب دینے شروع کر دیے
ویسے ماواراء آپ تو یہ بھی نہیں کہ سکتی اور دھمکی سے بھی کام نہین چلا سکتیں کہ اسے کوئی موڈریٹر یا ایڈمن ڈلیٹ کر دے :laugh: جبکہ اجکل میں کافی دھونس جمانے لگی ہوں
شکریہ پرنش کا :grin:
 

تعبیر

محفلین
نہیں بھئی ہماری طرف سے ہتھیار رکھ دئیے گئے ہیں ۔۔۔ آپ کے سو سے زائد شروع کیے گئے پیغامات کا جائزہ لیا ہے ۔۔۔
کوئز ، مباکبادیں ، کچن ، افسانے یا لائبریری، انتظامی امور ، بچوں کی محفل اور گیت سنگیت میں ہی آپ دکھائی دیں ہیں ۔۔ اور وہاں کچھ ایسا نہیں کہ آپ کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم کی جا سکے ۔۔۔ تاہم آپ کی دلچسپیاں ساری کی ساری معلوماتی ہیں ۔۔۔ ڈھونڈ ڈھانڈ کر آخری صفحات میں آپکا تعارف دیکھا ہے وہاں بھی آپ کے گول مول جوابات ہم سے کم عقلوں کے پلے نہیں پڑے ۔۔۔ تو میں کہہ سکتا ہوں کہ آپ واقعی ناظم خاص ہیں ۔۔ انٹرویو سیکشن میں بھی آپ ناپید ہیں کہ وہاں جا کر سب سے بہتر رائے قائم کی جا سکتی ہے ۔۔۔۔تو امن ایمان یا تعبیر آپ ان کے انٹرویو کا کچھ کریں !
میری ان " کوششوں" کو یاد رکھیئے گا کہ شاید کبھی آپکی نظامت کی ضرورت پڑ جائے کسی فیور کے لیئے ;)
خوش رہیں صدا !
وسلام


:eek: یہ تو میری رائے چوری کر لی
انٹرویو ہو چکا امن ایمان نے کیا تھا پر ہونے کے باوجوچ نا ہونا ہی ہے اور اس بارے میں میں نے بھی ماواء سے پوچھا تھا پر اس نے وہی سوتیلوں والا سلوک کیا جو میری قسمت ہے یہاں:laugh:


سب ماوراء‌ سے ڈرتے ہیں‌ ۔ :lol:

تو کیا آپ بھی :confused: :laugh:
 

تعبیر

محفلین
اب میری باری:hatoff:

مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)


پہلا تاثر کچھ اچھا نہیں تھا اور میں نے تو جل کر آپ کو مغرور حسینہ بھی کہ دیا تھا(غصہ منع ہے کہ ساتھ میں حسینہ بھی تو کہا تھا) :laugh: اب تاثر کافی بدل گیا ہے پر پھر بھی کبھی کبھی تاثر ترازو جیسا ہو جاتا ہے



2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

بات چیت تو کافی پہلے ہی ہو گئ تھی پر میں نے ماواراء کو جانا اور کچھ کچھ پہچانا محفل کی سالگرہ کے دوران اور اصل بات چیت یون سمجھیں ذاتی پیغامات میں ہی ہوئی ہے

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

مدد کے لیے ہر وقت تیار ہوتی ہیں۔ کوئی کام ہو یا سوال انتظار نہین کرواتیں
بہت بہت ذمہ دار ہیں مجھے انکا اس قدر زمہ دار ہونا بھی بہت پسند ہے


4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

سیکھنا چاہتی ہوں
مجھے بھی بلاگ بنانا سکھائیں :)

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

سوال نہیں میرے ڈھیر سارے سوالات ہیں کہ پھر یہ موقع ملے نا ملے ;)

1۔ماوارء کی بلاگ اور محفل پر الگ الگ شخصیات کیوں ہیں؟؟؟
مجھے بلاگ والی ماوراء پسند ہے باتونی اور شوخ

2۔ آپ محفل پر کوئی تھریڈ پوسٹ کیوں نہیں کرتیں؟؟؟جبکہ بلاگ پر اتنے اچھے اچھے ٹاپکس ہوتے ہیں مجھے خواب والا بہت اچھا لگا تھا کیا اس ٹاپک کو یہاں پوسٹ نہیں کر سکتیں :confused:

باقی آہستہ آہستہ اور آئندہ

پیغام؛ خوش رہیں اور ہنستی مسکراتی رہیں

مشورہ:
محفل پر بولا کریں اور ٹاپکس بھی پوسٹ کیا کرین مجھے آپ کے کوئز بہت پسند ہیں چند ہی لوگ تو یہاں ایکٹو ہیں اگر وہ بھی چپ رہیں تو محفل محفل نہیں رہے گی اور آپ سپر موڈ ہونے کے ناطے محفل کو ایکٹو رکھنے کے لیے کچھ سلسلے شروع کریں ہفتہ وار نہیں تو MONTHLY کبھی کوئی موضوع دیں اور سب کو اس پر مضمون لکھنے کو کہیں اور پھر ونر بھی اناؤنس ہوں
اس کے علاوہ ہر مہینے کا بیسٹ ٹاپک اور ممبر بھی رکھیں اور پھر یہی سالانہ ایوارڈ میں منتخب ہوں

میرے خیال سے بہت ہو گیا :blush:


6)اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں

سب سے پہلے تو شکریہ کہ آپ مہمان بنیں اور اس کے علاوہ میرے شروع کیے گئے ٹاپکس پر ریپلائی کرتی ہیں۔ پہلے آپ (جب میں یہاں نئی تھی) تب آپ بولتی ہی نہیں تھیں خاص کر مجھ سے اور مجھے بڑا شوق ہوتا تھا کہ آپ کبھی مجھ سے بات کریں اور جب آپ نے میری ایک بات کا جواب دیا تھا و میں بچوں کی طرح خوش ہوئی تھی :blush:

آپ شروع سے میرے لیے mysterious رہی ہین اور مسٹری مجھے بہت اٹریکٹ کرتی ہے اس کے لیے میں نے آپ کا انٹرویو پڑھنے کی کوشش کی پر کھل جا سم سم پڑھنے کے باوجود وہ نہیں کھلا :( کیوں ‌ں‌ں‌ں‌ں‌ں‌ںں‌ں‌ں‌ں‌ں‌ں‌ں‌ں‌ں‌
کیا ہم اچھے دوست بن سکتے ہیں :confused:

سوری کچھ زیادہ ہی لمبا ہو گیا اور کافی بے وقوفانہ بھی
 

تیشہ

محفلین
01hmm.gif


میں تو سمجھ رہی تھی لوگ صرف مجھ سے ہی ڈرتے ہیں مگر یہاں تو ماورہ بھی ہے
zzzbbbbnnnn.gif


بڑی اچھی بات ہے ۔۔ ڈرنا ہی چاہئیے ۔۔ :music:
مگر جہانزیب بھآنجے :confused: آپ کو ماورہ سے کاہے کا ڈر ہے ۔؟
اور تعبیر آپ ماورہ سے کیونکر ڈر رہی ہیں :music: ۔۔ مجھ سے آپکو ڈرنا چاہئیے تھا :grin: میرا ڈر آپکو ہے نہیں ۔ ۔ ۔اور ماورہ بچاری بے ضرر سی ہے اس کا ڈر ہے آپکو :blush:
 

تیشہ

محفلین
لو عمار، اس میں پوچھنے والی کون سی بات ہے؟ :( میں نے تعبیر کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ دیکھنا کوئی نہیں لکھے گا۔ چند ایک مروت میں آ کر لکھ دیں گے۔ اور اب تم ہو کہ ابھی پوچھ رہے ہو؟ :grin:




لو یہ کیا بات ہوئی بھلا ۔۔:confused: تم تو اتنی ایکیٹو ہو ۔۔ سبھی جانتے ہیں پہچانتے بھی ہیں پھر کیسے کوئی نا لکھے :confused: ۔۔ اس میں مروت کیسی ۔:confused: میں نے تو کبھی مروت کی ہی نہیں :grin:
اور مروتا تو لکھنے بھی نہیں ہوتا ۔۔ شاید دوستی ہی ہو تو ہی ایکدوسرے کو بہت خوب جان پاتے ہیں ۔۔جیسا کہ میں ۔۔ تم ۔۔ سارہ ۔۔ حجاب شگفتہ ۔، :hatoff:
میں تو جن جن سے واقف ہوں سبھی کا لکھتی ہی آئی ہوں ۔۔ :music:
مروت سے تو کبھی میں نے کام ہی نہیں لیا ۔ ۔ ۔۔اللہ جانے باقی کیا کرتے ہیں ،۔ ۔
 

ماوراء

محفلین
ماورہ سے میری بات چیت :music: مجھے بہت اچھے سے یاد ہے :grin: بی ۔ ایس ۔ بی پے آج سے تقریبا چار،پانچ سال ہونے کو آرہے ہیں جب ہوئی تھی ۔۔ تب :grin: ماورہ شعروشاعری میں بہت آگے آگے نظر آیا کرتی تھی ، اسکے شعرو شاعری اور اسکی باتیں خاص میرے نوٹس میں رہا کرتی تھیں :laugh: ، تب مجھے لگا کہ ماورہ کو میری ضرورت ہے :grin: اور میں نے ماورہ سے دوستی کرلی ،۔۔ اور وہ دن اور آجکا دن اس سے میری بہت دوستی قائم ہے ابھی تک ،۔۔ :music: کئی بار مجھ سے ڈانٹ بھی کھاتی رہی ہے مگر خیر ہے :hatoff: میں بڑی ہوں تو اپنے بچوں کے جیسے اسے بھی ڈانٹ سکتی ہوں ،۔۔ :hatoff: مگر کچھ عرصہ ہوا یہ بہت سمجھدار ہوئی ہوتی چلی گئی مجھے بھی پیچھے چھوڑ گئی ہے ۔ اب اکثر مجھے اسکی نصیحتیں سننی پڑتی ہیں جو کہ میرے کام آتی ہیں ،۔ اور پسند بھی آتیں ہیں ،۔۔ ماورہ کی عقل داڑھیں چار ، چار نکل آئیں جس سے اسکی عقل اور سمجھ میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جاتا ہے جبکہ میرا معاملہ دوسرا ہے ، ایک بھی عقل داڑھ نا اگُ سکی :( اور اگر کبھی اُگی بھی تو میں نے دانت داڑھ کا درد سمجھکر اسے جڑ سے ہی نکال پھینکا :blush:
ماورہ سے سبق سیکھا جو میرے کام آتا ہے ، بڑے اچھے اور کارآمد باتیں ، سبق ہوتے ہیں اسکے پاس ،
میں تو قائل ہوئی اسکی سبق آموز نصیحتوں سے ۔۔ اور مشوروں سے ،۔۔ :hatoff:
تاثر ۔۔ میری دوستی ہے تو ظاہر ہے اسکا تاثر بہت ہی اچھا تھا ، اور آج بھی ہے ،۔۔
میں اسے دوست کم ، بہن ،۔ اور بیٹی زیادہ سمجھتی ہوں تبھی اپنی باتیں آرام سے اسکے ساتھ شئیر کرلیتی ہوں جیسا کہ اقراہ ، نمرہ کے ساتھ ، :hatoff:
خاص یہی کہ آئی لو یو ماورہ ،۔۔
:hatoff:

:laugh:

واقعی بڑے وقت پر پہنچی تھیں۔ اور یہ اسی کا اثر ہے کہ اب شعر و شاعری سے اکتا گئی ہوں۔:blush::grin:
آپ کی ڈانٹیں بھی بہت کھائیں۔۔ اور یقین کریں کہ آپ کی ڈانٹوں کی وجہ سے ہی سدھری ہوں۔ بلکہ امی کو بھی ایک بار کہا تھا کہ باجو میرا بہت دھیان رکھتی ہیں اور میرے بھٹکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ;) لیکن مجھے آپ کی ڈانٹ کا کبھی برا نہیں لگا۔ بلکہ مجھے اچھا لگتا تھا کہ آپ کو میرا خیال ہے، تبھی تو ڈانٹتی ہیں یا تھیں۔ (اب تو ویسے ڈانٹ کافی عرصے سے نہیں پڑی۔۔۔ میرا خیال ہے ان ڈانٹوں کی وجہ سے ہی سیانی ہو گئی ہوں۔:grin:

آپ نے عقل داڑھیں نکلوا دیں تھیں نا۔۔ بس اسی ڈر سے میں نکلوا نہیں رہی کہ مشکل سے عقل آئی ہے۔۔۔ یہ بھی نا جاتی رہے ۔:grin:

اتنے اچھے الفاظ کا شکریہ۔ آئی لو یو ٹو۔ :grin:
 
ایک بار پھر ایک نئی مہمان کے ساتھ

آج کی شخصیت کے لیے ہم سب محفل سے کہیں اور جا رہے ہیں کیونکہ وہ پرستان میں رہتی ہیں ۔ہماری یہ مہمان شخصیت شہرت کی بلندی پر تیسرا درجہ رکھتی ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کافی مقبول اور ہر دلعزیز ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کی ناظم خاص بھی ہیں ۔بلاگ میں بھی کافی معروف شخصیت ہیں۔اپنے نام کی ہی طرح انکی شخصیت بھی ہے یعنی ماورائی ۔بس ذرا موڈی ہیں جب مرضی ہو تب بول لیا ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
جی تواس دفعی کی مہمان شخصیت ہیں


977H_28.gif
ماوراء
977H_28.gif


آپ سب اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا چاہیں تو
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں :)
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا ہے :)



1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

پہلے دن سے اچھی بٹیا
اچھی مخلص سچی بٹیا
آج بھی ویسی لگتی ہے
ننھی منی بچی بٹیا

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

مجھے تو یاد نہیں کب ملے تھے پہلے
تمہیں جو یاد ہوا ہو تو ماورا کہ دو


3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

کوئی نہیں کیونکہ اس کی عادتوں کو دیکھنے کا وقت بہت کم ملا ۔ لیکن جو چیز مجھے سب سے زیادہ اس کے متعلق پسند ہے وہ یہ ہے کہ بہت ہی با ادب اور حیادار بچی ہے اللہ تعالی نظر بد سے بچائے اور اعمال صالح فرمائے

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

مستقل مزاجی اور حد میں رہتے ہوئے دوسروں کو تکریم دینا محبتیں بانٹنا اور اپنی ایک باوقار شناخت بنانا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

ہمیں اتنا ہی اچھا ہونا چاہیئے جتنا لوگوں کی سمجھ میں آسکے ورنہ لوگ ہمیں خود زہر پینے پر مجبور کر دیں گے

6)اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں

جی تی رہو خوش رہو آباد رہو
 

فہیم

لائبریرین
سوچا کہ میں بھی کچھ لکھ ماروں
ترتیب وار جوابات تو نہیں لکھ رہا جتنا یاد ہے وہی لکھ دیتا ہوں۔

ماوراء سے میری پہلی بات چیت غالباً لڑائی جھکڑے سے شروع ہوئی :rolleyes:
ماوراء کی سرد مہری اور میری ضدی طبیعت کے درمیان کافی عرصے تک ایک تناؤ رہا۔
اس میں کچھ میری تصوراتی شخصیات کا بھی دخل تھا:grin:
پھر ایک نیا فورم وجود میں آیا دانش کدہ وہاں بھی میر ے اور ماوراء کے درمیان شروع میں کافی تناؤ رہا۔
پھر آہستہ آہستہ یہ تناؤ ختم ہوا اور ایک وقت ایسا آیا تھا کہ جب دانش کدہ کے صرف 3 ممبر ہی باقی رہ گئے تھے۔ ایک میں ، ایک ماوراء اور ایک بدتمیز وہاں سے ہماری تھوڑے اچھے پیمانے پر بات چیت اور گپ شپ شروع ہوئی۔
اور یہ گپ شپ ایسی ہوئی کہ دانش کدہ کا کوئی تھریڈ ہم تینوں کی فضول باتوں سے محفوظ نہ رہا:grin:
پھر وہ فورم ہی ختم ہوگیا۔
اب ماوراء سے کافی اچھی بات چیت ہے۔ لیکن اب چونکہ ماوراء میں سنجیدگی کافی آگئی ہے اس لیے اب میں‌بھی ان سے صرف کام کی ہی باتیں کرتا ہوں:)

ماوراء کی جو بات مجھے پسند ہے وہ ہے ان میں‌کسی چیز کو مینج کرنے کی صلاحیت
ایوارڈ لسٹ کے سلسلے میں ان کے ساتھ کام کرے کافی اچھا محسوس ہوا تھا۔

اور ۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔۔۔ اور
بس فل وقت اتنا ہی کافی ہے:)
 

ظفری

لائبریرین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

بہت دن بیت گئے ۔ تصور اور تاثر میں گویا کوئی فرق نہیں رہا ۔ کہ جب بی ایس بی پر پہلی بار رابطہ ہوا تو سُلجھی اور اُلجھی سی لگیں تھیں ۔ مگر بعد میں یہ تاثر غلط ثابت ہوگیا کہ میری ایک حماقت کی وجہ سے ان کی بُردبادی اور صبر کا پہلو سامنے آیا ۔ چند ندامتوں اور حماقتوں کیساتھ پھر ان سے دوستی کا سلسلہ شروع ہوا ۔ آج ان کے بارے میں صابر اور درگذر کرنے والی ایک شخصیت کا پہلو اُجاگر ہے ۔


2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)


صحیح طور پر یاد نہیں مگر چند مفید ڈسکیشنز اور شاعری کے تھریڈ پر ہی بات ہوتی تھی ۔

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

ہممم ۔۔۔۔ شاید کئی بار درگذر کرنے والی عادت ۔

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

میں بہت عرصے تک شاعری ادھر ادھر سے کاپی پیسٹ کرتا رہا ۔ کوشش یہی ہوتی تھی کہ شاعری معیاری ہو ۔ جس کی اکثر دوست تعریف کیا کرتے تھے ۔ مہمان سے سرسری طور پر میں نے اپنی شاعری کی شروعات کرنے کی تجویز مانگی ۔ پھر مہمان کی بھرپور حوصلہ افزائی کیساتھ میں نے شاعری کا آغاز کیا ۔ گو کہ میں شاعری کے اس مقام پر نہیں پہنچ سکا جہاں شاعری کو شاعری کے قوانین کے مطابق گردانا جائے ۔ مگر شاعری کے مضامین اور خیالات کے حوالے سے میری کافی پذیرائی ہوئی ۔ میں اس کا کریڈٹ مہمان کو دیتا ہوں ۔ ( آج کل چپکے چپکے شاعری کے صحیح خطوط پر بھی کام ہورہا ہے ) ۔
سو یہی سیکھا کہ اگر کوئی کام کرنا ہے تو اسے پایہِ تکمیل پہنچانا بھی پھر فرض بن جاتا ہے ۔
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
جس سے کچھ سیکھا ہو اس کو آدمی کیا مشورہ دے سکتا ہے ۔ ؟

6)اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں
ہیشہ ہنستیں مسکراتیں رہیں ۔ اور اللہ آپ کی مشکلیں آسان کرے ۔ اور آپ کو ہر میدان میں کامیاب کرے ۔ آمین
 

ماوراء

محفلین
ایک بار پھر ایک نئی مہمان کے ساتھ

آج کی شخصیت کے لیے ہم سب محفل سے کہیں اور جا رہے ہیں کیونکہ وہ پرستان میں رہتی ہیں ۔ہماری یہ مہمان شخصیت شہرت کی بلندی پر تیسرا درجہ رکھتی ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کافی مقبول اور ہر دلعزیز ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کی ناظم خاص بھی ہیں ۔بلاگ میں بھی کافی معروف شخصیت ہیں۔اپنے نام کی ہی طرح انکی شخصیت بھی ہے یعنی ماورائی ۔بس ذرا موڈی ہیں جب مرضی ہو تب بول لیا ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔

سب سے پہلے تو شکریہ۔ آپ کا یہ سلسلہ بہت اچھا ہے، اس کا احساس مجھے ابھی ہو رہا ہے۔:grin: جو جو مہمان بنے ہیں، یقیناً ان کو یہ جاننے کا موقع ملا ہے کہ باقی ان کے بارے میں کیسے خیالات رکھتے ہیں۔

شہرت کا تیسرا درجہ تو آپ کو یاد ہے۔۔ میرے پہلے "پسندیدہ فی میل ایوارڈ" کو بھول گئی ہیں کیا؟:p
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم



ماوراء مجھے ہمیشہ ہی بہت با مروت، خوش مزاج اور پیاری سی شخصیت کی مالک لگی ہیں۔ جانتی تو کافی عرصے سے ہوں لیکن باقاعدہ پہچان محفل پر آنے کے بعد ہی ہوئی ہے :)
زیادہ بات چیت تو میری کسی سے بھی نہیں ہو پاتی لیکن ماوراء ان لوگوں میں شامل ہیں جن سے جب بھی بات ہوتی ہے بہت اچھا لگتا ہے۔ :) اور ٹیلنٹڈ تو ماشاءاللہ ہیں ہی کہ میں مرعوب ہو ہو کر نہیں تھکتی :)
سیکھنے کی بات آئی تو میں نے کچھ عرصے سے ماوراء کی شاگردی اختیار کر رکھی ہے :) دیکھیں کب گریجویشن مکمل ہوتی ہے کیونکہ میری صورت میں ماوراء کو ایک slow learner سے واسطہ پڑا ہے جس کے لئے میری ہمدردیاں ماوراء کے ساتھ ہیں :ش:

سوال یہ ہے کہ ماوراء! اتنا کام کرتی ہو۔ آپ تھکتی نہیں
(وسیم اکرم جیسا جواب کہ 'نہیں میں سگریٹ نہیں پیتی' ، درست نہیں مانا جائے گا)

پیغام: بہت سی نیک خواہشات۔ اس دعا کے ساتھ کہ

مانگتے ہاتھ پہ کلیاں رکھ دے
اِتنا مہربان خُدا ہو جائے!!! :flower:
 

ماوراء

محفلین
سب ماوراء‌ سے ڈرتے ہیں‌ ۔ :lol:

ڈرتے؟ :eek:
آپ تو نہیں ڈرتے نا؟ یا طنزاً کہا ہے؟:grin:

ویسے ابھی ایک، دو لوگوں نے کہا ہے کہ ایک، دن تک سوچ کر لکھیں گے، اب پتہ نہیں کیا سوچنا ہے۔:rolleyes: ورنہ ڈرتا ورتا کوئی نہیں۔


سب کا بہت شکریہ۔ ابھی تو میرے کمپیوٹر کی رفتار اتنی کم ہوئی ہوئی ہے، کہ بہت مشکل ہو رہی ہے، ان شاءاللہ کل فرداً فرداً سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ :)
 

جہانزیب

محفلین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

جھگڑالو ، شہرت کی شیدا وغیرہ وغیرہ، اصل میں، ماوراء کی محفل پر صحیح آمد کا پتہ مجھے ایک "الیکشن الیکشن کھیلو " والے دھاگے سے چلا تھا، پھر جواب آں غزل کی طرز پر دوسرا دھاگہ "دھاندلی شاندلی" کا تھا کوئی ۔ لیکن مجھے یاد ہے ماوراء بڑے جتن سے وہ الیکشن جیتی تھیں ۔ بس اسی سے پہلا تاثر قائم ہوا تھا ۔
اب بہت حد تک بدل گیا ہے، لیکن پہلی والے روپ کا ابھی بھی ڈر ہے ۔ یاد رہے کہ اوپر بیان کردہ دھاگوں کے نام جعلی ہیں، اس لئے تلاش فضول ہے ۔

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)۔

مجھے صحیح طرح یاد نہیں، لیکن ذاتی پیغام میں ہوا تھا، کوئی نا خوشگوار بات ہی ہو گی،شائد انہوں نے محفل چھوڑ کر جانے کی دھمکی دی تھی ۔ صحیح یاد نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ شائد ہی کبھی بعد میں بات ہوئی ہو ۔

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)۔

چھپ کر محفل کے نظارے کرنا ۔

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

ہمم ، کچھ بھی نہیں ۔

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

نہیں ۔

6)اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں

ڈریم لینڈ کی وضاحت کر دیں ذرا ۔
 
Top