مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت "محفل کے جادوگر"

تعبیر

محفلین
السلام علیکم
ایک پرانا سلسلہ جسے پھر سے شروع کرنے کے لیے پہلے زین نے کہا تھااور ا ب مقدس باس کا آڈر ہے سو ماننا تو پڑےگا۔آپ سب کے تعاون سے اسے پھر سے شروع کرتے ہیں :):):)
کرنا یہ ہے کہ آپ نے اپنی رائے اپنے ہی الفاظ میں یا ان دیے گئے سوالات کے جوابات کی صورت میں دینا ہے مقصد مہمان شخصیت کی کارکردگیوں کو سراہنا ہے اور انکی حوصلہ افزائی کرنی ہے ۔

نوٹ۔۔۔ذاتی دشمنی اور تحقیر و تذلیل سے گریزکیجئے گا پلیز

اور ہاں اس بار ہر دو ہفتے کے بعد نئے مہمان کو مدعو کیا جائے گا ان شاءاللہ

rose-2.gif

اس ہفتے کی مہمان شخصیت بہت ہی جانی پہچانی اور ہر دلعزیز شخصیت ہیں ۔
اگر آپ صبح آن لائن آئیں تو آپ انہیں موجود پائیں گے پھر دوپہر آئیں تب ہی انہیں موجود پائیں گے ارے یہ کیا رات کو بھی آئیں تو یہ یہیں موجود ہیں۔محفل اور محفلین سے بے انتہا پیار کرنے والے
جن کا ٹریڈ مارک ہے :):):)
بلا کے ذہین،بذلہ سنج اور حاضر جواب،شاعر،لکھاری
کسی بھی موضوع پر بات کر لیں یا کوئی بھی سوال جواب حاضر
جسطرح الہ دین کا چراغ تھا جو ہر خواہش پوری کرتا تھا اس طرح یہ محفل کے چراغ ہیں کوئی بھی کام ہو کہیں بھی مدد چاہیں یہ فوری حل کردیں گے۔

محفل کی ترقی میں بھی انکا بہت بڑا ہاتھ ہے ۔ہمیں جو یہاں نئے فیچرز نظر آ رہے ہیں اور ڈیجیٹل لائبریری یہ سب سب انہی کاکمال ہے
خود کو پتہ نہیں کیوں بوڑھا کہلواتے ہیں اور ہر خاتون،لڑکی سے فٹ راکھی بندھوا لیتے ہیں نہیں تو اسے بٹیا تو پکا پکا بنا ہی لیتے ہیں۔
ایسی کمال اور پیاری شخصیت ہیں کہ ان پر میں جتنا لکھوں کم ہے کہ وہ الفاظ ہی نہیں ہیں میرے پاس جن سے انکی تعریف کی جائے
محفل کی چاشنی، لفظوں کا جادوگر ،مسکراہٹیں باٹنے والے ،ہر کسی کی مدد کے لیے ہر وقت تیار،ہر خاص و عام کے لیے جس کے دل کے دروازے ہر وقت کھلے رہتے ہیں تو
اس ہفتے کی وہ مہمان اور مہان شخصیت ہیں

2-12.jpg
ابن سعید / سعود
2-12.jpg
1)۔ سعود کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟

(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

2)۔ پہلی دفعہ سعود سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی (جو کہ ہے تو ناممکن)

3 )۔ آپکوسعود کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے سعود کی شخصیت سے سیکھا ہے
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
 
شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم
و علیکم السلام

ابن سعید / سعود
1)۔ سعود کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
سعود بھائی کے متعلق تاثر پہلا تھا وہی اب ہے۔ کچھ خاص فرق نہیں پڑا۔

2)۔ پہلی دفعہ سعود سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی (جو کہ ہے تو ناممکن)
یہ تو واقعی ناممکن ہے کہ کسی رکن کی ان سے ملاقات نہ ہوئی ہو۔ اور یہ مجھے بالکل یاد نہیں کہ ان سے پہلی بات چیت کب اور کیا ہوئی تھی۔

3 )۔ آپکوسعود کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)
بہت ہی دھیمے اور ٹھنڈے مزاج کے ہیں۔

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے سعود کی شخصیت سے سیکھا ہے
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)
یہی کہ ہر حال میں پیار محبت سے پیش آنا ہے۔

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
سوال ہی ہے کہ اتنے cool minded کیسے ہیں؟

آخر میں ایک بات اور بتاتا چلوں کہ میری ان سے بالمشافہ ملاقات بھی ہو چکی ہے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام اپیا
تعبیر اپیا بہت اچھا کیا یہ سلسلہ دوبارہ شروع کرکے۔۔بہت اچھا لگا!

1)۔ سعود کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
سعود بھیا پہلے محفلین تھے جو ہمیں اپنے بھیا لگے جن سے بات کرتے ہوئے کبھی یہ احساس نہیں ہوا کہ آپ کسی اجنبی سے بات کررہے ہیں۔ اپنے سے چھوٹوں کو وہ بالکل بچوں کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں۔

(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
ابھی تک بھیا کو تو ویسا ہی پایا بلکہ اس سے بھی زیادہ اچھا۔۔ ہاں البتہ ہم کچھ بدتمیز ہوگئے ہیں اب!

2)۔ پہلی دفعہ سعود سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی (جو کہ ہے تو ناممکن)
بھیا سے پہلی دفعہ بات تو اپنے تعارف کے دھاگے میں ہوئی۔ اس کے بعد محفل پر زیادہ تر بھیا اور شمشاد چاچو سے ہی بات ہوتی تھی۔ پرسنلی پہلی بار جی میل پر تب بات ہوئی جب ہمارا محفل والا اکاؤنٹ نہیں کھل رہا تھا شاید پاسورڈ بھول گیا تھا۔

3 )۔ آپکوسعود کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)
انفیکٹ سعود بھیا میں بہت سی اچھی عادتیں ہیں۔ آپ کو کبھی بھی کوئی مسئلہ ہو بس بھیا سوئے ہوں یا جاگے آپ کو بھیا کے بتانے کی ضرورت ہے اور بھیا مسکراتے ہوئے بغیر کوئی شکن ماتھے پر ڈالے آپ کا کام کردیں گے۔ چاہے آپ کو چھوٹی سی بات پوچھنی ہو یا محض تنگ کرنا مقصودہو (سعود بھیا کبھی بھی تنگ نہیں ہوتے میں نے اتنی کوشش کی:()
اور سعود بھیا کی سب سے اچھی عادت یہ ہے کہ وہ کبھی بھی تنگ نہیں ہوتے۔

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے سعود کی شخصیت سے سیکھا ہے
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)
ارے! آپ نے "مقولاتِ سعود بھیا" کتاب نہیں پڑھی اب تک؟
اگر نہیں پڑھی تو اب ضرور پڑھیے گا اس میں ہم نے وہ ساری باتیں لکھی ہیں جو سعود بھیا سے سیکھیں اور ابھی ہم اس کا سیکنڈ ایڈیشن ترامیم و اضافے کے ساتھ شائع کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ خیر جہاں تک ہمارا خیال ہے سب بچوں کے ایک سعود بھیا جیسے بڑے بھیا ضرور ہونے چاہیں جو ان کو بتائیں کہ سلام میں پہل کرنی چاہیے۔
اور نہ صرف امی جان کی خدمت کی تلقین کریں بلکہ اکثر ان سے پوچھتے بھی رہیں کہ "بیٹا آپ نے آخری بار امی جان کے پاؤں کب دبائے؟"
اور جو ان کو بتائیں کہ اگر آپ کے ساتھ کوئی اچھا کرے تو "تھینک یو" نہیں بلکہ "جزاک اللہ" کہنا چاہیے۔
اور جو ان کو بتائیں کہ کھانا وقت پر کھانا چاہیے (اگر بچے اس پر عمل نہیں کریں تو سعود بھیا کا کوئی قصور نہیں)
اور یہ بتائیں کہ کھانے سے پہلے "بسم اللہ" اور کھانے کے بعد "الحمدللہ" کہتے ہیں۔
اور۔۔۔ اور۔۔۔ باقی آپ کتاب پڑھنا مت بھولیں اگر آپ کے آس پاس کسی بک سٹور پر دستیاب نہیں تو پریشان مت ہوں کیونکہ چند غیر سنجیدہ ذرائع کے مطابق "مقولاتِ سعود بھیا" کو اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔
نوٹ : اگر یہ بک نہ کھلے تو اس میں ہمار کوئی قصور نہیں ساری گڑ بڑ جادوگر بھیا نے کی ہے۔

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
ہمیں ناں سعود بھیا سے پوچھنا ہے کہ وہ ہمیں مشکل اردو کب سکھائیں گے؟
ویسے بھیا میں نے تھوڑی تھوڑی مشکل اردو بولی ناں یہاں؟

6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )
ہاں اتنا کچھ پوچھنا ہے ناں بھیا سے
سوال نمبر 1 : سعود بھیا آپ میرے سے لڑائی کیوں نہیں کرتے؟
سوال نمبر 2 : سعود بھیا آپ تنگ کیوں نہیں ہوتے؟
سوال نمبر 3 : بھیا ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
سوال نمبر4 : بھیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
سوال نمبر 5 : بھیا ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
پہلے اتنے سوالوں کے جواب دیں پھر اور پوچھتے ہیں۔

اورہمیں کہنا ہے "جزاک اللہ بھیا"
 
عثمان

محفلین
1)۔ سعود کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟

(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

سعود بھائی ایک مستقل تاثر چھوڑتے ہیں جو ایک بار نقش ہو کر بدلتا نہیں۔ :)

پہلی دفعہ سعود سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی (جو کہ ہے تو ناممکن)​
بلاگستان میں کبھی کبھی اپنی آراء سے نوازتے تھے تو وہیں جان پہچان ہوئی۔ ان کی شخصیت کے بقیہ جوہر تو یہیں محفل میں دیکھے۔ :)

آپکوسعود کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)​
پسندیدہ تو بہت سی ہیں۔ البتہ حیران کن بتا سکتا ہوں وہ یہ کہ سعود بھائی ہرلمحہ اپنی خوش مزاجی کیسے برقرار رکھتے ہیں ؟

کچھ ایسا خاص جو آپ نے سعود کی شخصیت سے سیکھا ہے​
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)​
بھئی میں نے تو ہر مراسلہ کے آخر میں میجک سمائلی ڈالنا سیکھی ہے۔ :p :)
 
نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام
محترم بہنا سدا خوش و شادو آباد رہیں آمین
پہلے سوچا کہ ابھی چونکہ " الجھا ہوا ہوں جس مناقشے میں ۔ اس کے جج ہیں یہ جادوگر محفل " سو اس دھاگے کو " ریزرو " میں رکھ دوں ۔
کہیں کسی حق کی ادائیگی میں میرا مفاد و غرض حائل نہ ہو جائے ۔ کہیں میرا کوئی جواب " رشوت " سے معنون نہ ہو جائے ۔
پھر سوچا کہ نہیں یہ بے انصافی ہو گی ۔ مناقشے اپنی جگہ حق اپنی جگہ ۔ " حق بہ حق دار رسید " جتنی جلد ادا ہو ۔ اتنا ہی بہتر ۔
1)۔ سعود کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
محترم سعود بھائی کے بارے پہلا تاثر میری ذاتی سوچ پر قائم ہوا جس کی بنیاد ان کے نام سے اخذ کردہ ان کی شخصیت تھی ۔
س۔۔۔ سادہ مزاج
ع ۔۔۔ علم دوست
و ۔۔۔ واقف قدر وقت ہوتے
د ۔۔۔ دنیا نبھانے والی ہستی
وقت کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت ان کی تحریروں سے کھلتی چلی گئی ۔ اور کچھ بدل گئی ۔ اب
س۔۔۔ سمجھداری
ع ۔۔۔ عقل مندی کے حامل
و ۔۔۔ وفادار و وفا شناس
د ۔۔۔ دلیل کی خوگر ہستی
2)۔ پہلی دفعہ سعود سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی (جو کہ ہے تو ناممکن)
سعود بھائی سے جتنی بھی گفتگو ہوئی ہے وہ اکثر ذاتی میں رہی ہے ۔ اور اس گفتگو میں اکثر " مناقشے " ہی شامل رہے ہیں ۔
کچھ گفتگو لائبریری کے امور سے منسلک رہی ہے ۔ اور بلاشبہ ہر دو صورتوں میں محترم بھائی نے اخلاق و آداب کو ہمراہ لیئے
دلائل سے حقیقت کو واضح کیا ۔ یہ الگ بات کہ " مناقشے " ختم نہ ہوئے ۔
اس کے علاوہ ٹیلی فون پر بھی گفتگو کرتے بھی انہیں بہت با اخلاق زندہ دل ہستی پایا ۔
3 )۔ آپکوسعود کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)
سعودبھائی کی جو عادت مجھے بہت اچھی لگی ۔
یہ مجھے اک اچھے استاد محسوس ہوئے جو کہ " پر فیکشن " کے جذبے کو طالب علم میں روشن کر دیتے ہیں ۔
یہ علم حاصل کرنے کے شوقین کو ایسے الفاظ سے مہمیز دیتے ہیں کہ
طالب علم بھی ان تھک محنت کرتے پرفیکشن حاصل کر لیتا ہے ۔
اسی نسبت سے مجھے ان کا لکھا اک جملہ نہیں بھولتا ۔
"""
تو کیا آپ اس ٹائٹل کور پر ایک اور حملہ کرنے کو تیار ہیں؟​
"""​
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے سعود کی شخصیت سے سیکھا ہے
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)
سعود بھائی کی شخصیت سے میں نے تو بہت کچھ سیکھا ۔ کیسے کسی سیکھنے والے کی رہنمائی کی جا سکتی ہے ۔
اخلاق و ادب کو ہمراہ رکھتے دلیل مستحکم رکھو ۔
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
" چھیتی بوڑیں وے طبیبا ۔ نیں تے میں مر گئیاں "
اے حکیم جلد نظر کرم کر ورنہ میرا خاتمہ قریب ہے
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
th37.gif
سعود بھائی سے درخواست ہے کہ اپنی شاعری بھی شریک محفل کیا کریں
 
سعود بھائی بہت اچھے انسان ہیں۔۔۔۔ان کی سب سے بڑی خوبی ٹھنڈے دماغ کا حامل ہونا ہے اور بحیثیت منظم غیر جانبدار ہونا ہے ایک مرتبہ مجھے ادھر ایک موڈیٹر جو کہ اب سابقہ ہوچکے ہیں جن سے میری ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی نہ کسی دھاگہ میں اور نہ کبھی ذاتی میں اُن سے میرا کسی خالصتاً علمی نقطہ نظر سے اختلاف ہوا ۔۔۔۔۔۔ان ہی دنوں ایک دھاگہ انتظامیہ میں سے کسی نے پیش کیا کہ کیا موڈیٹرز کو تبدیل کرنا چاہیئے ہے یا نہیں ۔۔۔۔۔تو ہر ایک نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔۔۔۔میں نے اس میں لکھا کہ ظفری بہت اچھا موڈیٹر ہے اور بہت دھیمے مزاج کا حامل ہے حالانکہ ظفری کے ساتھ میری کئی مرتبہ کھٹ پھٹ بھی ہوچکی ہے لیکن جو حقیقت ہے سو وہ یہی ہے کہ ظفری ایک غیر جانبدار شخصیت تھی۔۔۔۔بہرحال اسی دھاگے میں بندے نے یہ مراسلہ کیا کہ ایک موڈیٹر سخن کے زمرے میں اندھوں میں کانا راجہ ہے اور اس زمرہ پہ ایک دھبہ ہے۔۔۔۔تو اس پر نبیل نے کہا کہ روحانی بابا اپ کو جو شکایت ہے آپ اُس موڈیٹر کو خود ہی ذاتی پیغام میں بتا دیں۔۔۔۔۔لیکن ابن سعود بھیا نے مجھے کہا کہ اپ کو جو شکایت ہے وہ آپ مجھے ذپ کردیں۔۔۔۔اگرچہ انہوں نے پی ایم،پی ایم کھیلتے ہوئے تمام تر دفاع اُسی موڈیٹر کا کیا لیکن میری شکایت جو کہ مبنی برحق تھی اس کو ضرور سنا۔۔۔۔بعد میں اُس پر ایکشن لیا یا نہ لیا وہ ایک الگ بات ہے لیکن بہرحال میری شکایت سُنی ضرور۔۔۔۔۔
 
عدیل منا

محفلین
ہماری اب تک سعود بھائی سے باضابطہ گفتگو نہیں ہوئی مگر ان کے مراسلے ضرور ملاحظہ کرتے ہیں کہ ہمیں ان کی گفتگو سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ ٹھنڈا اور دھیما لہجہ اور پھر سب سے شفیق انداز میں بات کرنا وغیرہ۔ ان سب باتوں نے ان کا پہلا تاثر ہم پر یہ چھوڑا کہ یہ کوئی بزرگ ہستی ہیں۔ اور پھر ایک انٹر ویو میں عمر کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 85 کے ہیں تو یہ تاثر مزید پختہ ہوگیا۔ مگر آگے چل کر انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کی کہ سن پیدائش 1985 ہے تو بے ساختہ ہماری ہنسی نکل گئی۔
تحریر بظاہر تو ساکت الفاظ ہوتے ہیں مگر مزاج کا آئینہ ہوتے ہیں اور انجان لوگوں کو ایک دوسرے سے یوں منسلک کردیتے ہیں جیسے وہ زمانوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہوں۔ یہی الفاظ ہیں جو کہیں تخت و تاج گراتے ہیں تو کہیں راہگزاروں میں گلستان کھلاتے ہیں۔ سعود بھائی نے الفاظوں کے جادو کا ہنر نا جانے کہاں سےسیکھا جو کہ اتنی کم عمری میں کمال درجہ رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ آج محفل کی ہر دلعزیز ہستی ہیں۔
 
سارہ خان

محفلین
تعبیر سسٹربہت اچھا کیا پھر سے یہ سلسلہ شروع کر کے ۔۔۔ :) سعود بھیا کو گھیرا کیسے آپ نے پہلے یہ بتائیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ تو مانتے ہی نہیں تھے مہمان بننے کے لئے ۔۔۔ :battingeyelashes:
 
Top