مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت "محفل کےڈرامہ باز"

مقدس

لائبریرین
glitter-graphics-flowers-960331.gif
ہاں تو جناب! وقت آگیا ہے پھر سے ایک اور شخصیت کی پٹائی کا۔۔ اپسس میرا مطلب ایک اور شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کرنے کا۔۔​
clear.png
ہاں تو جی اس ہفتے کی مہمان شخصیت ایک ایسے بھائی ہیں جو لوگوں کی بستی کرنے میں ماہر سمجھے جاتے ہیں۔۔ہر بات کا جواب پہلے سے گھڑ کر رکھا ہوتا ہے۔۔ خاصے نکمے، فارغ اور ویلے انسان ہیں۔۔ جاب تو کرتے ہیں لیکن وہاں بھی عموما٘ چائے اور نیٹ کے شغل میں لگے رہتے ہیں۔ ان کا بھاری بھر کم تعارف کرانے کے بعد کتنا عرصہ میری ان سے بات نہیں ہوئی کہ یہ اتنی مشکل باتیں کرنے والا بندہ کتنا بورنگ ہو گا لیکن ہونی کو کون ٹال سکتا ہے۔۔ ہمارا ان سے آخرکار ٹاکرا ہو ہی گیا۔۔ اپنے تعارف میں صرف ایک ہی بات تو سچ لکھی تھی بھائی میاں نے کہ "کہ لے دیکھ لے میاں میرے اندر بھی کچھ نہیں" ہی ہی ہی ہی۔۔​
محفل پر انہیں تلاش کرنا ہو تو سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ نیلم نے موجودہ کہاوت کہاں لکھی۔ اس کے آس کے پاس ہی کہیں نہ کہیں پائے جائیں گے۔۔نیلم کے ساتھ ان کی پارٹنر شپ خاصی کامیابی سے چل رہی ہے۔۔ ادھر وہ کہاوت پوسٹ کرتی ہے ادھر بھائی جی اس پر چھرا پھیرنے حاضر ہو جاتے ہیں۔۔ ہی ہی ہی ۔۔ خاصے خوش مزاج واقع ہوئے ہیں لیکن اگر یہ کسی کو تنگ کرنا چاہیں تو تب تک پیچھے نہیں ہٹتے جب تک اگلا بندہ ہاتھ جوڑ کر معافی نہ مانگ لے۔​
بھائی جی کو ایک یہ بھی خوش فہمی لاحق ہے کہ وہ بہت معصوم ہیں۔۔ جبکہ ہم بہنیں ان کو اکثر اس بات کا احساس دلاتی رہتی ہیں کہ دوسروں کی ایسی باتوں کو دل پر مت لیا کریں۔۔ لیکن یہ ہیں کہ سمجھتے ہی نہیں۔۔​
اب مذاق ختم۔۔۔ ہماری آج کے مہمان ایک ایسے بھائی ہیں جو بہت پیارے، سوفٹ نیچر، اسٹریٹ فارورڈ اور بلا کے ذہین ہیں۔۔ ہر کام میں آگے۔۔ شاعری خود تو نہیں کرتے لیکن اعلٰی ذوق کے مالک ہیں۔ بہترین نثر نگاری کرتے ہیں۔۔ ہر ایک کی مدد کرنے میں آگے آگے۔۔ کسی کو پریشان نہیں دیکھ سکتے اور سب سے خاص بات بہنوں ، بیٹیوں کی آنکھ میں آنسو تو ان سے برداشت ہی نہیں ہوتے۔۔ ان کا بس چلے تو ساری دنیا کی خوشیاں ان کے دامن میں ڈال دیں۔۔​
عشو بے بی سے ان کی محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔۔ اس کا ذکر، جس مان اور پیار سے کرتے ہیں۔۔ دل کرتا ہے کہ سنتے رہو۔۔ اس کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر گھنٹوں سرشار رہتے ہیں۔۔ اور ان کو کتنے فخر کے ساتھ ہمارے ساتھ شئیر کرتے ہیں۔۔​
ہاں جی میں انہی کا ذکر کر رہی ہوں جو ایک لونگ بابا ہیں عشو کے، جو اپنے امی اور ابو کے ہونہار بیٹے ہیں۔۔ ایک بہت ہی کئیرنگ ہسبینڈ ہیں۔۔ اور ساتھ میں بہنوں کے ایک بہترین بھیااا۔​
mini-graphics-butterflies-559618.gif
جی ہاں اب کی بار کے مہمان ہیں
mini-graphics-butterflies-559618.gif
25swiux.jpg
نیرنگ خیال (نین بھیا)
25swiux.jpg
تو آئیں آج کی مہمان شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔کرنا یہ ہے کہ آپ نے اپنی رائے اپنے ہی الفاظ میں یا ان دیے گئے سوالات کے جوابات کی صورت میں دینا ہے اب یہ آپکی مرضی ہے کہ آپ چاہیں تو سب سوالات کے جوابات دیں یا پھر صرف چند ایک کے۔​
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟​
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟​
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟​
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت پر غصہ کرنے کا موقع دیا جائے تو کیسے کریں گے؟​
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت کے ہاتھ کا بنا کھانا کھانے کا رسک لیں گے یا بھوکا رہنا برداشت کر لیں گے؟​
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟​
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ اور کوئی فرمائش؟​
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟​
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟​
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟​
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟​
roses-desi-glitters-811.gif
مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟
6307.gif
 

شیزان

لائبریرین
شخصیت تو زبردست ہیں۔۔ مجھے محفل میں شمولیت اختیار کئے ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا۔۔ اس لئے بہت زیادہ تو بیان نہیں کر سکوں گا۔
ہاں ان کی ایک دو تحریریں پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ موصوف خاصے حساس اور سوفٹ نیچرڈ ہیں۔۔ لفظ ان کے اشاروں پر ناچتے ہیں اور کافی باذوق ہیں۔
ایسی ہی کچھ برائیاں ( لوگوں کی نظر میں) ہماری ذات میں بھی موجود ہیں۔۔ تو لگتا ہے کہ ان سے ہماری خوب جمے گی اور نبھے گی۔۔
خوش رہیئے نیرنگ خیال:)
 

شیزان

لائبریرین
اسے ہی تو کہتے ہیں فی البدیہہ اظہار رائے۔۔;)
جو زبان دانی ، تراکیب یا الفاظ کا محتاج نہیں ہوتا۔ بس دل و دماغ میں جو آتا جائے اسے بیان کر تے جاؤ۔:)
 

شیزان

لائبریرین
لیں جی محب بھائی کو نرم طبیعت کو انگلش میں بیان کرنا نہ بھایا۔۔ اور مقدس سس کو اردو مشکل لگ گئی
اب جائیں تو جائیں کہاں؟؟؟:sad4::smile3:
 

شیزان

لائبریرین
ویسے اس میں گرین چلی اور چلی گارلک سوس تو غضب کے ہیں۔۔ آزمائش شرط ہے:p:D

ارے بھئی یہ کیا! ہم کھانے سے پہلے باتیں کر کر بھوک چمکانے کے لیے ایپی ٹائزر کا رول ادا کر رہے ہیں ۔۔۔:)
جلدی سے مہمان شخصیت کے بارے میں اپنی اپنی رائے کے ساتھ تشریف لے آئیں۔
 

مقدس

لائبریرین
ویسے اس میں گرین چلی اور چلی گارلک سوس تو غضب کے ہیں۔۔ آزمائش شرط ہے:p:D

ارے بھئی یہ کیا! ہم کھانے سے پہلے باتیں کر کر بھوک چمکانے کے لیے ایپی ٹائزر کا رول ادا کر رہے ہیں ۔۔۔ :)
جلدی سے مہمان شخصیت کے بارے میں اپنی اپنی رائے کے ساتھ تشریف لے آئیں۔

ہی ہی ہی بھیااا۔۔
دیٹ از یمی یمی

ویسے میں تو آخر میں کام کرتی ہوں نالائق جو ہوئی۔۔ ہی ہی ہی
 
Top