اس ہفتے کا منظر کش: بادل

پانچ سال کے وقفے سے یہ سلسلہ پھر سے شروع کیا جاتا ہے۔ نئے آنے والوں کے لیے بتاتی چلوں کہ دیے گئے تھیم پر اپنی کھینچی گئی تصاویر بمعہ زمان و مکان (حتی المقدور) شریک محفل کیجیے۔ تصاویر کی تعداد کی کوئی قید نہیں۔ مزید برآں اپنی پسندیدہ ترین تصاویر کو زبردست کی ریٹنگ سے نوازئیے۔ ایک ہفتے بعد سب سے زیادہ زبردست کی ریٹنگ لینے والی تصویر کے شریک کار محفلین اس ہفتے کے منظر کش قرار پائیں گے۔
مجھ ایسے محفلین کو اب محفل کی سنسان گلیاں کاٹ کھانے کو دوڑتی ہیں۔ امید ہے کہ سبھی محفلین اس طرز کے سلسلہ جات میں حصہ ڈال کر ہماری محفل کی رونقیں بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ :)
 
مجھ ایسے محفلین کو اب محفل کی سنسان گلیاں کاٹ کھانے کو دوڑتی ہیں۔ امید ہے کہ سبھی محفلین اس طرز کے سلسلہ جات میں حصہ ڈال کر ہماری محفل کی رونقیں بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ :)
وغیرہ وغیرہ

اب تک دل خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیں

نہیں زیک ، ایک یوم کے مختصر قیام میں پورٹوبیلو بیچ پہ سن رائز ، یونیورسٹی آف ایڈن برا اور نیشنل میوزیم آف سکاٹ لینڈ کا تفصیلی دورہ ہی کر سکی۔ باقی ٹوئرسٹ اٹریکشن والی جگہیں کم اور دوستوں کے ساتھ مقامی اٹریکشن والی جگہیں کسی حد تک دیکھیں۔
 
Top