اس پاکستانی نے پانچ کروڑ کیسے کمائے؟ جان کر آپ کو حیرانی بھی ہو گی اور فخر بھی

کعنان

محفلین
اس پاکستانی نے پانچ کروڑ کیسے کمائے؟ جان کر آپ کو حیرانی بھی ہو گی اور فخر بھی
13 ستمبر 2016

لاہور
(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نوجوان اپنے بے پناہ ٹیلنٹ سے آئے روز ایسے کارنامے سرانجام دے رہے ہیں کہ دنیا جس کی داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتی۔ شہر لاہور میں معروف تعلیمی ادارے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طالب علم عزیر بھی ایک ایسی ہی مثال ہیں کہ جنہوں نے زمانہ طالب علمی میں ہی کروڑوں روپے مالیت کی بین الاقوامی کمپنی قائم کر دی ہے۔

عزیر نے ویب سائٹ 'ٹیک جوس' کو حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ایم بی بی ایس میں داخلے سے پہلے ان کے پاس کچھ فارغ وقت تھا جسے وہ عموماً سو کر گزارتے تھے۔ ایک دن ان کی والدہ نے انہیں اپنے وقت کا مثبت استعمال کرنے کی تنبیہہ کی تو انہوں نے فری لانس کاروبار کیلئے مشہور ویب سائٹ
elance پر تلاش شروع کی اور ترجمے کے کام کو اپنے لئے بہترین پایا۔ وہ کہتے ہیں کہ مقابلہ بہت سخت تھا لیکن انہوں نے کم معاوضہ طلب کیا اور بہترین کوالٹی کا کام شروع کردیا۔

کچھ ہی عرصہ میں انہیں بہت زیادہ پراجیکٹ ملنے لگے لیکن انہوں نے کبھی بھی کوالٹی میں کمی نہ آنے دی۔ جب کام بہت زیادہ ملنے لگا تو انہوں نے دوست احباب کو شامل کر کے ایک کمپنی قائم کر لی جس کیلئے کام کرنے والے آج 30 ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ اگرچہ وہ ابھی 'ایم بی بی ایس' کے چوتھے سال میں ہیں لیکن ان کی دولت پانچ کروڑ روپے سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ محنت، ایمانداری اور صبر سے ہر منزل کا حصول ممکن ہے اور پاکستانی طالب علموں کو ان خوبیوں سے کام لیتے ہوئے فری لانسنگ پر بھرپور توجہ دینی چاہئے۔

ح
 
Top