ٹائپنگ مکمل اسکول کے کتب خانے

شمشاد

لائبریرین
اسکول کے کتب خانے
صفحہ 114
1) سائنس بچوں کے لئے
2) کھلونا
3) پھلواری
1) School Librarian
2) Child Development Abstract
3) Fellowship, Karachi
4) Illustrated Weekly of Pakistan
5) Dogar’s General Knowledge Digest
6) Pakistan Quarterly
7) Criterion
8 ) Readers’ Digest
9) Book Review Digest

سمعی و بصری مواد
سمع و بصری مواد آجکل تعلیم میں بیحد مفید اور معاون ہوتا ہے۔ کلاس میں محض بولنے اور سُننے سے بہت سے موضوع واضح نہیں ہوتے۔ بعض موضوعات ایسے ہوتے ہیں کہ ان کو اگر تصویروں، نقشوں، فلم یا سلائیڈ کی مدد سے سمجھایا جائے تو بچوں کو اچھی طرح ذہن نشین ہو جاتے ہیں۔ مثلاً اگر ہم بچوں کو یہ بتانا چاہیں کہ کپڑے کے کارخانوں میں کپڑا کس طرح تیار ہوتا ہے تو اس پر انہیں ایسی فلم دکھائی جائے جس میں کارخانہ میں کپڑا بننے کے تمام مراحل سلسلہ وار دکھائے گئے ہوں۔ اس طرح سمجھ میں آ جائے گا کہ کپڑا کس طرح تیار ہوتا ہے اور وہ بغیر کارخانہ دیکھے تمام مراحل ازخود سمجھ سکیں گے۔ اگر اسکول میں سمعی و بصری مواد مہیا کیا جائے تو بچوں کی علمی صلاحیت کئی گنا بڑھ سکتی ہے۔ یہ مواد خاصا قیمتی ہوتا ہے۔ ہر اسکول کے لئے ان کا مہیا کرنا دقت طلب ہو گا اس کے لئے مناسب طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ ایک شہر کے تمام اسکول تعاون باہمی کے تحت آپس میں طے کر کے مختلف موضوعات پر الگ الگ مواد خریدیں اور جب ضرورت ہو آپس میں تبادلہ کریں۔ یا اگر محکمہ تعلیم "مرکز وسائل کتب خانہ جات" قائم کر دے تو اس سے مختلف موضوعات پر مختلف قسم کا مواد مستعار لیا جا سکتا ہے۔ اس کی تفصیل متعلقہ باب میں ملاحظہ فرمائیں۔
 

مقدس

لائبریرین
شمشاد بھیا آپ کے لیے صفحات

SKKK%20-%200131.gif


SKKK%20-%200132.gif


SKKK%20-%200133.gif


SKKK%20-%200134.gif


SKKK%20-%200135.gif


SKKK%20-%200136.gif


SKKK%20-%200137.gif


SKKK%20-%200138.gif


SKKK%20-%200139.gif


SKKK%20-%200140.gif
 

زلفی شاہ

لائبریرین
سید زلفی بھیاااا
سید زلفی بھیاااا
کتابیں تلاش کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ بلکہ یہ دونوں طلباء کو پڑھنے کے فن اور کتب خانہ کی کتابوں سے اپنے واجبات Assignmentsحل کرنے کے طریقے بتائے جاتے ہیں۔ استاد کی موجودگی میں طلباء نظم و ضبط کو بھی برقرار رکھتے ہیں اور بڑے اطمینان اور سکون کے ساتھ کتب خانہ سے استفادہ کرتے ہیں۔
ہر جماعت کے استاد کو کتب خانہ میں پابندی سے جانے سے اپنے مضمون پر کتب بینی کا موقع بھی ملتا ہے اور وہ اپنے طلباء کے لیے معیاری واجبات بھی تیار کر سکتا ہے۔ کسی موضوع کو پڑھانے سے قبل وہ کتب خانہ کی کتب و رسائل سے فہرست مطالعہ Reading Listبھی تیار کر سکتا ہے اور طلباء میں تقسیم کر سکتا ہے۔ اسی موضوع پر جب استاد جماعت کو واجب Assignmentدے گا تو طلباء اس فہرست مطالعہ کی مدد سے اپنا واجب آسانی سے کر سکیں گے۔
کتب خانہ کے مواد کی مدد سے طلباء اپنے شوق کے بہت سے کام Hobbiesکر سکتے ہیں مثلا منظر کشی، مصوری، کاغذ اور گتے کے مختلف قسم کی اشیاء بنابا، لکڑی پلاسٹک، مٹی وغیرہ سے ماڈل بنانا۔
کتب خانہ میں مطالعے کے مقابلے بھی منعقد کئے جا سکتے ہیں۔مثلا کتابوں پر تبصرہ لکھنا یا کلاس میں زبانی تبصرہ کرنا، کہانی سنانا، ملکی و اسلامی مشاہیر کی سوانح لکھنا یا ان پر تقریر کرنا ، بحث و مباحثہ Debates میں حصہ لینا وغیرہ۔
غرض طلباء اور اساتذہ کو اگر کتب خانے کے استعمال کےزیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے گئےتو ان میں پڑھنے کا شوق و ذوق پیدا ہوگا۔ان کے ذوقِ مطالعہ میں جِلا پیدا ہوگی اور ان کو پڑھنے کی ایسی عادت ہوجائے گی جو کالج، یونیورسٹی اور عملی زندگی میں بھی برقرار رہے گی۔اگر ہمارے تمام طلباء اس نہج پر تعلیم حاصل کریں تو اندازہ کیجئے کہ پوری قوم علمی اور تحقیقی میدان میں کتنی اعلی و ارفع ہو گی اور وہ دوسری قوموں کی طرح چاند و ستاروں پر کمند ڈالنے لگے گی۔
باب 11 کتب خانہ کے مواد کا تحفظ
جائزہ مواد 153
رپورٹ
جلد سازی اور مرمت 157
تطہیر 159
کتب خانہ کے مواد کی دیکھ بھال 162
SKKK%20-%200150.gif


SKKK%20-%200151.gif


SKKK%20-%200152.gif
 

شمشاد

لائبریرین
اسکول کے کتب خانے​
صفحہ ۱۳۱​
لگا کر ناشر کا نام ٹائپ کیا جائے اور کوما لگایا جائے۔ اس کے بعد سن اشاعت ٹائپ کیا جائے۔ اگر تاریخ اشاعت نہ دی گئی ہو تو انگریزی کے کارڈ پر N.D (یعنی No Date) ٹائپ کیا جائے اور اُردو کارڈ پر "ت۔ن" (یعنی تاریخ ندارد) لکھ دیا جائے۔​
5) صفحات : تاریخ اشاعت کے بعد نئی لائن پر ٹھیک عنوان کے نیچے کُل صفحات کی تعداد ٹائپ کی جائے۔ اور امثال کے آگے قوسین ( ) میں سلسلہ نمبر اگر کوئی ہو تو درج کیا جائے پھر اگلی سطر میں ٹھیک عنوان کے نیچے کتابیات ٹائپ کر کے اس کے سامنے صفحات درج کئے جائیں۔​
اس سے نچلی سطر میں کتابیات کے بالکل نیچے اشاریہ ٹائپ کیا جائے اور اس کے سامنے صفحات درج کئے جائیں۔​
6) دیگر موضوعات : زیر نظر کتاب کا جائزہ لیتے ہوئے یہ اندازہ کرنا ہو گا کہ وہ کن کن موضوعات پر بحث کرتی ہے۔ ان موضوعات کے معیاری نام کارڈ کے بالکل نیچے سوراخ سے اوپر ٹھیک مصنف کے نیچے نمبر شمار عربی ہندسوں میں ٹائپ کئے جائیں۔ پہلا موضوع وہی ہونا چاہیے جس کے تحت درجہ بندی بنر اس کتاب کو دیا گیا ہے۔ موضوعات کے بعد اگر کتاب کے ایک سے زائد مصنف یا ایڈیٹر ہوں تو پھر رومن نمبروں میں (I, II, III) ٹائپ کر کے زائد مصنف یا ایڈیٹر کا نام اُلٹ کر ٹائپ کر دیا جائے۔ اس کے بعد کتاب کا عنوان بھی رومن نمبروں کے ساتھ ٹائپ کر دیا جائے۔ اگر ایڈیٹر یا زائد مصنف نہ ہوں تو پھر رومن I ٹائپ کر کے کتاب کا عنوان ٹائپ کر دیا جائے۔​
7) شیلف لسٹ : Shelf List جس طرح مندرجہ بالا سطور میں کٹیلاگ کارڈ ٹائپ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے بالکل اسی طرح ایک اور کارڈ ٹائپ کیا جائے۔ اس کارڈ پر صرف نیچے دیئے ہوئے موضوعات اور عنوان ٹائپ نہ کئے جائیں۔ یہ کارڈ شلف لسٹ کہلائے گا اور یہ لائبریرین اپنے دفتر میں چھوٹے کیٹلاگ کیبنٹ Catalogue Cabinet میں درجہ بندی نمبروں کے اعتبار سے ترتیب دے کر محفوظ رکھے گا۔​

8 ) موضوعی اور عنوانی کارڈز : Subject and Title Cards مصنف کارڈ پر جو نیچے اضافی​
 

شمشاد

لائبریرین
اسکول کے کتب خانے​
صفحہ ۱۳۲​
اندراجات، موضوع اور عنوان اور مشترک مصنف کئے گئے تھے ان سب کے الگ الگ کارڈ ٹائپ کرنے ہوں گے۔ ہر موضوعی کارڈ، مصنف کارڈ کی طرح ٹائپ ہو گا، فرق صرف اتنا ہو گا کہ موضوع درجہ بندی نمبر کے سامنے یعنی تیسری لائن پر ۱۲ وقفوں کے بعد بڑے حروف Capital Letters میں ٹائپ ہو گا۔​
اسی طرح عنوانی کارڈ، زائد مصنفی کارڈ اور ایڈیٹر کا کارڈ موضوعی کارڈ کی طرح ٹائپ ہو گا لیکن ان کے حروف چھوٹے ہوں گے۔​
اُردو کتابوں کے کارڈز پر موضوع سرخ روشنائی سے لکھے جائیں تو مناسب ہو گا۔​
اس طرح ہر کتاب کے کل کارڈز ٹائپ ہونے چاہئیں اور پھر ان تمام کارڈز کو عام کٹیلاگ میں حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب دیا جائے۔ اس کی تفصیل آئندہ سطور میں دی جا رہی ہے۔​
3) کارڈ کیٹلاگ
جیسا کہ پہلے بیان کیا جا چکا ہے کہ کتب خانہ کی کتابوں کا ریکاڑ کارڈز پر رکھا جاتا ہے اور ہر کتاب کے مختلف کارڈ تیار کئے جاتے ہیں۔ یہ کارڈز ایک کیٹلاگ کیبنٹ Catalogue Cabinet میں رکھے جاتے ہیں۔ عام طور پر قارئین کی سہولت کے لئے یہ کیٹلاگ جسے عام کیٹلاگ Catalogues یا پبلک کیٹلاگ Public Catalogue کہتے ہیں دارالمطالعہ میں رکھا جاتا ہے۔ کتاب کے ٹائپ شدہ یا لکھے ہوئے تمام کارڈز حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب دیئے جاتے ہیں تاکہ قاری کسی کتاب سے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہے تو وہ مصنف، موضوع یا عنوان میں کتاب تلاش کر سکتا ہے۔ اس قسم کے کیٹلاگ کو تہجی کیٹلاگ Dictionary Catalogues کہا جاتا ہے۔​

 

شمشاد

لائبریرین
اسکول کے کتب خانے

صفحہ ۱۳۳


کارڈز کو ترتیب دینے کا نمونہ

p1.png

3) شیلف لِسٹ


عام کیٹلاگ کے علاوہ کتب خانوں میں شیلف لِسٹ کیٹلاگ بھی تیار کیا جاتا ہے۔ اس کیٹلاگ میں جو کارڈز رکھے جاتے ہیں ان پر ہر مصنف کی کتاب کی کیفیت درج ہوتی ہے یعنی اس کی کتنی کاپیاں موجود ہیں، ان میں سے کتنی گُم یا ضائع ہو گئیں۔ ہر کاپی کا داخلہ نمبر کارڈ پر ٹائپ کیا یا لکھا جاتا ہے۔ جس نمبر کی کتاب ضائع یا گُم ہو گئی، اس کے سامنے پنسل سے "گُم" یا "L" (Lost) یا ضائع "D" Discarded لکھ دیا جاتا ہے۔ اگر گم شدہ کتاب کسی وقت مِل جائے تو گم یا "L" کو مٹا دیا جاتا ہے۔ لیکن جو کتاب ضائع ہو گئی وہ ہمیشہ ایسی ہی رہے گی۔ اگر نئی کتاب خرید بھی لی جائے تو اس کو ضائع شدہ یا گم شدہ کتاب کی جگہ

 

شمشاد

لائبریرین
اسکول کے کتب خانے

صفحہ ۱۳۴
p1.png

نہیں دی جائے گی بلکہ اس کا نمبر داخلہ کارڈ پر ٹائپ کیا یا لکھا جائے گا۔ اگر صرف ایک ہی کتاب ہو تو اس کا کارڈ نکال لیا جائے گا۔ ان کارڈز کی ترتیب درجہ بندی نمبر کے مطابق ہو گی یعنی ان کی ترتیب اسی طرح ہو گی جس طرح کتابوں کی ترتیب الماریوں میں ہوتی ہے۔ اس کی ترتیب اور نمونہ ملاحظہ فرمائیں۔

3) حوالہ جاتی کتب کی کیٹلاگ سازی


حوالہ جاتی کتب عام طور پر مختلف افراد کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہوتی ہیں اور یہ عام طور پر بڑے ادارے شائع کرتے ہیں۔ ان میں بعض کتابیں اپنے عنوان سے مشہور ہوتی ہیں اور بعض اداروں کے نام

 

شمشاد

لائبریرین
اسکول کے کتب خانے

صفحہ ۱۳۵


سے۔ ان کی کیٹلاگ سازی عام کتاب کے مقابلے میں ذرا مختلف انداز سے کی جاتی ہے۔ مثلاً فیروز اللغات عالمی معلومات، انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا، پاکستان ایر بُک، آکسفورڈ اٹلس، وغیرہ۔ گو ان پر ایڈیٹر اور دوسرے لکھنے والوں کے نام ہوتے ہیں لیکن ان کا اندراج ایڈیٹر یا لکھنے والوں کے نام پر نہیں ہوتا بلکہ ان کے عنوان کے تحت ہوتا ہے۔ مثال :

Cric1.png

Cric1.png
 

Attachments

  • Cric2.png
    Cric2.png
    96.1 KB · مناظر: 0

شمشاد

لائبریرین
اسکول کے کتب خانے

صفحہ ۱۳۶


3) کتاب کی تیاری


درجہ بندی اور کیٹلاگ سازی کے بعد کتاب کلرک / ٹائپسٹ کو دے دی جاتی ہے جو کیٹلاگ کارڈ ٹائپ کرتا ہے یا خوبصورت تحریر میں لکلھتا ہے۔ اس کے علاوہ کتاب کے اجراء کے لئے کتابی کارڈ Book Card اور کتابی جیب Book Pocket پر طلب نمبر Call No.مصنف کا مختصر نام اور عنوان ٹائپ کرتا ہے یا لکھتا ہے۔ کتابی کارڈ اور کتابی جیب پر یہ تمام کیفیت مندرجہ ذیل طریقہ سے لکھی جاتی ہیں۔

C1.png
 

شمشاد

لائبریرین
اسکول کے کتب خانے

صفحہ ۱۳۷


(أ‌) ہر کتاب کے لئے کتابی کارڈ اور کتابی جیب بازار سے یا پریس سے چھپوا کر کتب خانہ کو مہیا کی جاتی ہیں۔ کتابی کارڈ کا سائز 12.5CM x 7.5CM ہوتا ہے۔ اس پر تمام ضروری اندراجات مندرجہ ذیل نمونہ کے مطابق کئے جاتے ہیں۔

C2.png

(ب‌) کتابی جیب پر بھی وہی اندرابات کئے جاتے ہیں جو کتابی کارڈ پر درج کئے جاتے ہیں۔


(ج) کتاب کی پشت پر کتابی لیبل Book Labels چپکا کر طلب نمبر خوبصورت انداز میں لکھ دیا جائے تاکہ کتاب کو الماریوں میں نمبر کے اعتبار سے آسانی سے رکھا جا سکے۔ اگر لیبل دستیاب نہ ہوں تو پھر کتاب کی پشت پر سفید یا کالی روشنائی سے خوبصورت نمبر لکھ

 

شمشاد

لائبریرین
اسکول کے کتب خانے

صفحہ ۱۳۸


دیئے جائیں۔ نمبر لکھنے یا لیبل چپکانے میں اگر یکسانیت رہے تو مناسب ہے۔ یعنی کتاب کے نچلے حصہ سے ایک انچ یا ۱-۱/۲ انچ پر نمبر لکھے جائیں یا لیبل چپکائے جائیں۔ اس طرح الماری میں رکھی ہوئی ساری کتابوں پر نمبر ایک لائن میں آئیں گے۔


(د) کتابوں کی تیاری میں بعض ایسے کام ہیں جو چپراسی یا مددگار طلباء کو دیئے جا سکتے ہیں مثلاً :


1) کتابوں پر کتابی لیبل چپکانا


2) کتابی جیب چپکانا



3) واپسی کتاب پرچی چپکانا



4) کتابی کارڈ کتابی جیب میں رکھنا



5) کتب خانہ کی مُہر کتاب پر لگانا، وغیرہ



کتابی جیب کتاب کے آخری صفحہ پر جو عموماً سادہ ہوتا ہے چپکائی جائے اور واپسی کتاب سلپ اس کے بالمقابل یعنی کور Cover پر چپکائی جائے اور جیب میں کتابی کارڈ رکھ دیا جائے۔ اب یہ کتاب دارالمطالعہ کی الماری میں نمبر کے حساب سے رکھ دی جائے۔


3) کیٹلاگ سازی اور کتاب کی تیاری کا سامان


کتابوں کی تیاری اور کیٹلاگ سازی میں جو سامان استعمال کیا جاتا ہے اس کی تفصیل درج ذیل ہے۔ ہر کتب خانہ میں یہ سامان وافر مقدار میں مہیا کرنا چاہیے۔


1) سادے کارڈ 7.5 cm. x 12.5 cm.


2) کتب خانہ کی مُہر



3) ٹائپ رائٹر



4) عام کیٹلاگ کے لئے گائیڈ کارڈز Guide Cards حروف تہجی کے اعتبار سے 7.5 cm. x 12.5 cm.



5) کتابی کارڈز 7.5 cm. x 12.5 cm.

 

شمشاد

لائبریرین
اسکول کے کتب خانے
صفحہ ۱۳۹

6) کتابی جیب

7) واپسی کتاب پرچی / یا یادداشت پرچی


8 ) گوند


9) نمبر لکھنے کے لئے قلم اور نِب


10) سیاہ اور سفید روشنائی


11) غلطیاں درست کرنے کے لئے ٹائپ رائٹر کا ربر


12) ربر بینڈز، پیپر کلپس، پنس وغیرہ۔

8 ) درجہ بندی اور کیٹلاگ سازی کے لئے معاون کتب

1) ڈیوی کی درجہ بندی اسکیم ۔ مختصر ایڈیشن Abridged Edition

2) کیٹلاگ سازی کے لئے انگریزی یا اُردو میں کوئی کتاب جو دستیاب ہو۔


3) معیاری فہرست موضوعات یا اور کوئی جو دستیاب ہو۔


4) مصنفین کے نام درج کرنے کے اصولوں پر معیاری کتاب میسر ہو۔



5) کیٹلاگ کارڈ کو ترتیب دینے کی کوئی رہنما کتاب جو دستیاب ہو۔


اخبارات و رسائل کی کیٹلاگ سازی


اسکول کے کتب خانوں میں جیسا کہ پہلے تجویز کیا گیا ہے کہ اخبارات کی ایک سال کی فائل رکھی جائے اور رسائل کی پانچ سال کی۔ اخبارات کی کیٹلاگ سازی کی ضرورت نہیں۔ اُنہیں صرف مضبوط ڈوری سے تین تین ماہ کے بنڈل بنا کر کسی محفوظ جگہ سلپ لگا کر رکھ دینا چاہیے۔ سال کے بعد اُنہیں فروخت کر دیا جائے۔ یا کسی ادارے کو دے دیا جائے۔

رسائل جو مختلف موضوعات پر شائع ہوتے ہیں ان کی ایک سال کی فائل مکمل ہونے پر جلد بندی کرانی چاہیے اور پھر اس کی کیٹلاگ سازی اور درجہ بندی کر کے الگ الماریوں میں رکھ دینا
 

شمشاد

لائبریرین
اسکول کے کتب خانے

صفحہ ۱۴۰

چاہیے۔ اس طرح سارے رسالے جِلد بندی کرا کے ایک مخصوص جگہ پر الماریوں میں رکھنا چاہئیں۔ رسالوں کی درجہ بندی کتابوں کی طرح درجہ بندی اسکیم سے کی جائے اور اس کے کیٹلاگ کارڈ تیار کئے جائیں۔ رسائل کا اندراج عام طور پر ان کے نام کے تحت ہوتا ہے۔ ایڈیٹر کا نام موضوعات کے ساتھ رہتا ہے۔ مثال درج ذیل ہے۔

c3.png
رسائل کے کارڈز ٹائپ کر کے یا خوشخط لکھ کر عام کیٹلاگ میں فائل کر دینا چاہئیں تاکہ قاری کو اندازہ ہو جائے کہ کون سے رسائل کتب خانہ میں موجود ہیں۔​
 
Top