"اسکاچ ایگز"

ماوراء

محفلین
“اسکاچ ایگز“

(3 افراد کے لئے)​

اجزاء:

پارسلی اور دھنیا ۔۔۔ 5 کھانے کے چمچ باریک کترے ہوئے
سکمڈ ملک نرم پنیر ۔۔۔ آدھا کپ
چکنائی کے بغیر مصالحہ دار قیمہ ۔۔۔ 450 گرام
نمک مرچ ۔۔۔ حسب ذائقہ
جو ۔۔۔ آدھا کپ کٹے ہوئے
سلاد کے پتے ٹماٹر ۔۔ سجانے کے لئے

ترکیب:

1 ۔ اوون کو 400F پر گرم کر لیں۔ پارسلی، دھنیا اور پنیر کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ حسبِ ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ ڈالیں۔ پھر ان کو تین حصوں میں بانٹ کر تین گولے بنا لیں۔

2۔ قیمے کے بھی تین حصے بنا لیں۔ اور ہر حصے کو ہاتھ یا کسی ٹرے میں رکھ کر آدھا انچ موٹی روٹی کی شکل میں گول پھیلائیں۔

3۔ پنیر اور پارسلی کے ہر گولے کو قیمے کی روٹی پر رکھیں۔ اور روٹی کو اس طرح بند کرتے جائیں کہ چاروں طرف سے پنیر کا گولہ چھپ جائے۔

4۔ جو کے کٹے ہوئے دانوں کو پلیٹ میں ڈال لیں ہر گولے کو جو کے دانوں پر اس طرح رول کریں کہ جو گولے کو اچھی طرح چمٹ جائیں۔

5۔ گولوں کو بیکنگ شیٹ پر رکھ کر 30 سے 35 منٹ بیک کریں۔ جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال لیں۔

6۔ سلاد کے پتوں اور ٹماٹر کے ٹکڑوں سے سجا کر پیش کریں۔

غذائیت:

توانائی کیلوریز 352 ، چکنائی 15.94 گرام ، جاذب چکنائی 0.29گرام، کولیسٹرول 66.38 ملی گرام، فائبر 3.82 گرام
 
سسٹر ماوراء : مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے ریسیپیز کے ساتھ ہی کیلوریز وغیرہ کی ‏مقدار بھی دی ہے ۔ آپ بتا سکتی ہیں کہ آٹے کی بنی ہوئي ایک بڑی اور درمیانی جسامت کی ‏روٹی میں کیلوریز کی مقدار کیا ہو گی ۔ ‏
 
ماوراء

محفلین
شمیل، جس کتاب سے یہ ریسپی میں نے لکھی ہے۔ وہیں اس کے ساتھ کیلوریز وغیرہ لکھی ہوئی تھیں۔ خود تو مجھے بالکل نہیں پتہ۔ اور ویسے بھی جب میں کھانا بناتی یا کھاتی ہوں سب کچھ بھول کر بناتی ہوں۔
 
تفسیر

محفلین
ماوراء نے کہا:
“اسکاچ ایگز“

(3 افراد کے لئے)​

اجزاء:

پارسلی اور دھنیا ۔۔۔ 5 کھانے کے چمچ باریک کترے ہوئے
سکمڈ ملک نرم پنیر ۔۔۔ آدھا کپ
چکنائی کے بغیر مصالحہ دار قیمہ ۔۔۔ 450 گرام
نمک مرچ ۔۔۔ حسب ذائقہ
جو ۔۔۔ آدھا کپ کٹے ہوئے
سلاد کے پتے ٹماٹر ۔۔ سجانے کے لئے

ترکیب:

1 ۔ اوون کو 400F پر گرم کر لیں۔ پارسلی، دھنیا اور پنیر کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ حسبِ ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ ڈالیں۔ پھر ان کو تین حصوں میں بانٹ کر تین گولے بنا لیں۔

2۔ قیمے کے بھی تین حصے بنا لیں۔ اور ہر حصے کو ہاتھ یا کسی ٹرے میں رکھ کر آدھا انچ موٹی روٹی کی شکل میں گول پھیلائیں۔

3۔ پنیر اور پارسلی کے ہر گولے کو قیمے کی روٹی پر رکھیں۔ اور روٹی کو اس طرح بند کرتے جائیں کہ چاروں طرف سے پنیر کا گولہ چھپ جائے۔

4۔ جو کے کٹے ہوئے دانوں کو پلیٹ میں ڈال لیں ہر گولے کو جو کے دانوں پر اس طرح رول کریں کہ جو گولے کو اچھی طرح چمٹ جائیں۔

5۔ گولوں کو بیکنگ شیٹ پر رکھ کر 30 سے 35 منٹ بیک کریں۔ جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال لیں۔

6۔ سلاد کے پتوں اور ٹماٹر کے ٹکڑوں سے سجا کر پیش کریں۔

غذائیت:

توانائی کیلوریز 352 ، چکنائی 15.94 گرام ، جاذب چکنائی 0.29گرام، کولیسٹرول 66.38 ملی گرام، فائبر 3.82 گرام

ماوراء
Scotch کتنی ڈھالنا ہے؟
ایک بوتل یا دو؟
:lol:
 
تفسیر

محفلین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
سسٹر ماوراء : مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے ریسیپیز کے ساتھ ہی کیلوریز وغیرہ کی ‏مقدار بھی دی ہے ۔ آپ بتا سکتی ہیں کہ آٹے کی بنی ہوئي ایک بڑی اور درمیانی جسامت کی ‏روٹی میں کیلوریز کی مقدار کیا ہو گی ۔ ‏

شمیل
امریکہ میں کو روٹی Tortilla بازار میں بکتی ہے۔
ایک روٹی جسکا Diameter نو انچ ہو اس میں 140 کیلوری ہوتی ہیں۔
 
تفسیر بھائی : یہ روٹی؛ بھی اسی آٹے کی بنی ہوتی ہے جو پاکستان میں دستیاب ہوتا ہے ؟ اور ‏ساتھ میں یہ بھی بتائیں کہ گوالے سے حاصل کردہ ایک گلاس دودھ میں کیلوری کی مقدار کیا ‏ہو گی ۔ ‏
 
زیک

مسافر
گوالے والے دودھ میں تو کیلوریز کافی کم ہوں گی کہ پانی میں کوئی کیلوریز نہیں ہوتیں۔ :lol:

یہاں امریکہ میں جو whole milk ملتا ہے اس کے ایک کپ (8 اونس یا 240 ملی‌لیٹر) میں 150 کیلوریز ہوتی ہیں۔
 
زکریا بھائي : بہت بہت شکریہ ۔ آپ کی بات بالکل بجا ہے ۔ ‏ :p:p :p

‏ ‏ میں آپ کو تھوڑی سی اور تکلیف دوں گا ۔ وہ یہ کہ اگر یہی دودھ ایک گلاس میں مجود ہو ‏تو کیلوری کی مقدار آپ کے اندازے کے مطابق کیا ہو گی ؟ ‏

اور ایک کپ ایسی چا‌‌ئے جس میں
‏ لپٹن کی پتی = ایک چائے کا چمچ ‏
اور دودھ = آدھا کپ
‏ اور کینڈرل ( ایک لو کیلوری سویٹنر ) کی ایک گولی ڈالی گئي ہو ، کتی کیلوری رکھے گی ؟ ‏
 
چائے میں (خود ) کیلوری نہیں ہوتی
http://www.unilever.ca/ourbrands/foods/lipton_tea.asp
لپٹن چائے ۔۔۔۔ = 0
ادھا کپ ملک = 75
سویٹنر = 0
http://www.splenda.com/page.jhtml?id=splenda/products/main.inc

تو اس لحاظ سے 0 +75+ 0 = 75 کیلوری

زکریہ ، آپ میرا حساب چیک کرلیں۔
 
تفسیر

محفلین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
تفسیر بھائی : یہ روٹی؛ بھی اسی آٹے کی بنی ہوتی ہے جو پاکستان میں دستیاب ہوتا ہے ؟ اور ‏ساتھ میں یہ بھی بتائیں کہ گوالے سے حاصل کردہ ایک گلاس دودھ میں کیلوری کی مقدار کیا ‏ہو گی ۔ ‏

شمیل ۔
میں یقین سے تو نہیں کہہ سکتا ۔ کہ بازار کی روٹی میں پاکستانی گندم ہے یا نہیں یا کتنا فی صد ہے ۔مگر پاکستان گندم کا بڑا امپورٹر ہے۔
http://www.atimes.com/ind-pak/CF19Df01.html
تو شاید ہوسکتا ہو کہ یہ وہی گندم ہو۔
میرا خیال ہے کہ ہمیں زکریا سے consult کرنا چاہیے۔
 
زیک

مسافر
Tortilla اور پاکستانی روٹی میں کتنا فرق ہے یہ کہنا مشکل ہے۔ عموماً ٹورٹیا unbleached allpurpose flour سے بنایا جاتا ہے اور ہم روٹی کے لئے بھی یہی استعمال کرتے ہیں۔ مگر wheat tortilla بھی ہوتے ہیں۔ ان کی کیلوریز میں کچھ فرق ہو سکتا ہے۔

ایک first order approximation کے طور پر روٹی اور tortilla کی کیلوریز کو برابر سمجھا جا سکتا ہے۔
 
ماوراء

محفلین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
سسٹر ماوراء : مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے ریسیپیز کے ساتھ ہی کیلوریز وغیرہ کی ‏مقدار بھی دی ہے ۔ آپ بتا سکتی ہیں کہ آٹے کی بنی ہوئي ایک بڑی اور درمیانی جسامت کی ‏روٹی میں کیلوریز کی مقدار کیا ہو گی ۔ ‏

گھر کی چپاتی (60 گرام) : 200 کیلوریز
سادہ روٹی تندوری(90 گرام) : 300 کیلوریز
--------
پراٹھا(100گرام) : 450 کیلوریز
 
ماوراء

محفلین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
اور ایک کپ ایسی چا‌‌ئے جس میں
‏ لپٹن کی پتی = ایک چائے کا چمچ ‏
اور دودھ = آدھا کپ
‏ اور کینڈرل ( ایک لو کیلوری سویٹنر ) کی ایک گولی ڈالی گئي ہو ، کتی کیلوری رکھے گی ؟ ‏

چائے بغیر چینی: 30 کیلوریز
چائے(چینی کے ساتھ) 60 کیلوریز

اور اگر آپ چائے میں چینی کی جگہ گولی استعمال کریں تو 30 کیلوریز ہی رہیں گی۔ کیونکہ جو میرے پاس موجود ہیں اس پر 0 کیلوریز لکھا ہوا ہے۔
 
Top