اسپینش رائس ۔۔۔۔

حجاب

محفلین
اجزاء۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
چاول (اُبلے ہوئے ) تین پیالی۔
نمک حسبِ ذائقہ ( شکر ہے قیصرانی کی شادی ہوگئی ، ورنہ میں نمک لکھتے ہوئے شش و پنج میں پڑ جاتی تھی کہ مقدار کیسے لکھوں :p )
لہسن ۔ کچلا ہوا 2 سے 3 جوے۔
پیاز باریک کٹی ہوئی 2 عدد درمیانی۔
ٹماٹر ۔ چوکور کٹے ہوئے 3 عدد۔
زیتون ۔ باریک کٹے ہوئے آدھی پیالی۔
مشروم ۔باریک کٹے ہوئے 2 پیالی۔
شملہ مرچ۔ باریک کٹی ہوئی 2 یا 3 عدد۔
اجوائن۔ آدھا چائے کا چمچ۔
کالی مرچ۔ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ۔
اولیو آئل ۔ 3 کھانے کے چمچ۔

ترکیب۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
فرائنگ پین میں اولیو آئل کو ہلکا سا گرم کرکے لہسن اور پیاز کو ذرا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔پھر اس میں شملہ مرچ ڈال کر دو سے تین منٹ تک فرائی کرلیں۔ٹماٹر ،مشروم اور زیتون بھی شامل کردیں۔ذرا سی آنچ تیز کرکے 3 سے 4 منٹ تک فرائی کرنے کے بعد چاول شامل کردیں۔تیز آنچ پر فرائی کرتے ہوئے نمک، کالی مرچ اور اجوائن ڈال دیں۔چاول کے ساتھ جب ساری چیزیں مکس ہوجائیں اور چاول سے خوشبو آنے لگے تو چولہا بند کردیں ،اور گرم گرم اسپینش رائس کے مزے لیں۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 

سارہ خان

محفلین
واقعی حجاب ترکیبوں پر تو ایوارڈ تمہارا ہی ہونا چاہئیے ۔۔۔ سب سے زیادہ سگھڑ لڑکی ہو محفل کی ۔۔۔

(سمائلیز کہاں گئیں یہاں سے سب ؟
 

میم نون

محفلین
ہیں۔۔۔ یہ کیسے چاول ہوئے ۔۔۔
اسمیں‌ چاولوں سے زیادہ تو مشروم اور ٹماٹر اور پیاز اور زیتون اور پتہ نہیں کیا کیا ڈالا گیا ہے :eek:

ویسے اگر کسی نے بنائے ہوں تو ضرور لکھیں
 

حجاب

محفلین
یہ ترکیب پہلے سمارٹ تھی ، محفل جب سے وی بلیٹن میں شفٹ ہوئی ہے ہر ترکیب کی صحت قابلِ رشک نظر آتی ہے :) اور نیلی تو پہلے بھی تھی مگر اُس نیلاہٹ میں موٹے ہونے کا خوف نہیں تھا ، اب بیچاری صدمے سے زیادہ نیلی ہو گئی ہے;)
 
Top