باوضو یا بدیع پڑھتے پڑھتے اگر سو جائے تو جس کام کا ارادہ ہو اس کے متعلق خواب میں معلوم ہو جائے گا۔
جس کو کوئی غم، مصیبت و پریشانی پیش آئے تو وہ ایک ہزار مرتبہ یَا بَدِیعُ السَمٰوٰتِ وَالاَرضِ پڑھے تو انشاء اللہ تعالیٰ غم و پریشانی سے نجات نصیب ہوگی۔
جو شخص نماز عشاء کے بعد بارہ سو مرتبہ بارہ دن تک یَا بَدِیعُ العَجَائِبِ بِالخَیرِ یَا بَدِیعُ جس مقصد کے لیے بھی پڑھے گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ وہ کام عمل کی مدت سے پہلے ہی ہو جائے گا۔